Tag: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک،  2جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2جوان شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    اس سے قبل نومبر میں شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک اور دو کو زخمی کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کالعدم بی ایل اے کے مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کی گئی.

    اس دوران دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگیا.

    مذکورہ کارروائی شمالی وزیرستان کےعلاقے شرارہ الگد میں میں کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز، راکٹ لانچر، مارٹرگولے، رائفلز اور دستی بم شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان، آپریشن ردالفساد، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار

    یاد رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور سپہ سالاری میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تسلسل میں موجودہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جو ملک بھر میں بڑی کامیابی سے جاری ہے.۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنوں: جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    بنوں: جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    بنوں : سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بنوں کےعلاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے مبینہ دہشت گرد مارا گیا جبکہ چار شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، گرفتار ہونے والوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، مزید گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے۔