Tag: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کیے، 25 اور 26 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، بزدلانہ کارروائیوں میں موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گردہلاک جبکہ آپریشن کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنایا، کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پُرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روکا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ہنگو میں فورسز کا آپریشن،  کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    ہنگو میں فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    ہنگو: قاضی پمپ کےقریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد مارے گئے، ذرائع کا کہنا ہے ہلاک دہشت گرد دھماکے اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن زیر تعمیر جیل کے قریب خفیہ اطلاع پر کیاگیا، ہلاک کمانڈر دھماکےاور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دیگرہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اسلام، لائق محب اللہ اور شاہد شامل ہیں۔

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کوگرفتار کرلیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ، بم بنانے کا سامان اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیا گیا،گرفتار ملزم افغان شہری ہے جوغیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد گرفتار

    اس سے قبل 11 جنوری کو بھی آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی تھی ، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    خیال رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے، شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل تھے۔

  • بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کا اہم رکن بخت راج مارا گیا، سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ بخت راج عرف اسداللہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بونیر کے ایک علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس پر دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تحریکِ طالبان کا ایک اہم کمانڈر بخت راج مارا گیا۔

    سکیورٹی حکام کے مطابق بخت راج عرف اسد اللہ کراچی اور بونیر سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

    حکام کے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان کا رکن بخت راج عرف اسد اللہ سوات میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا ہے جبکہ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

    بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا، جب سیکیورٹی فورسز مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے اسلحے سے بھر ی گاڑی پکڑی گئی، پولیس نے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • خیبر ایجنسی :سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،6شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی :سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،6شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئےچھ شدت پسند ہلاک کردیئے ہیں۔

    خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشنز خیبرون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہیں ، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نےتازہ کارروئی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے چھ دہشتگرد ہلاک اور دس زخمی کردیئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشنزاور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے باعث علاقے میں امن و امان کی فضاء بحال ہورہی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی جلد واپسی کےلئےبھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔