Tag: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کردیا، صرف میرعلی، میرانشاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا گیا جس میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے، میرعلی میں دوسری کارروائی میں فورسز نے 3 مزید خوارج ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میرانشاہ میں جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو انجام تک پہنچایا، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن میں ایک خوارج ہلاک ہوا۔

    ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

    فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 9 خارجی جہنم واصل ہوگئے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دو سلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سرانجام دیا، فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، دوسلی میں ہونے والی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے۔

     

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک

     

    جاری بیاب میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ایشام کے علاقےمیں کیا، ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ایشام میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے، خارجی دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/2024-security-forces-operation-report/

     

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے والے دو دہشت گرد گرفتار اور پانچ خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں۔

    پشاور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمداللہ اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا اور پشاور کے علاقے باڑہ شنوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں، جو پشاور میں دہشتگردی کے لئے تیار کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق تحریکِ طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں ۔