Tag: سیکیورٹی فورسز کے قافلہ

  • کرم ایجنسی: اسکول گراؤنڈ میں فٹبال میچ کےدوران 2دھماکے

    کرم ایجنسی: اسکول گراؤنڈ میں فٹبال میچ کےدوران 2دھماکے

    کرم ایجنسی : علی زئی ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہونے والےدو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے ایک مبینہ حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

    دہشت گردی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا اور اس بار نشانہ بنا کرم ایجنسی کا علاقہ علی زئی، جہاں اسکول گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری تھا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے،جس کے بعد گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

     دھماکے اور بھگدڑسےمتعددافراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا۔

  • کرم ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر بارودی مواد کا دھماکہ،4 شہید

    کرم ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر بارودی مواد کا دھماکہ،4 شہید

    کرم ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئرکرم ایجنسی کے علاقے ورما گئی میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گذر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج 14 جون کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ‘ضرب عضب’ کا آغاز کیا تھا، جس کا دائرہ کار پھر خیبر ایجنسی تک بڑھا دیا گیا تھا، آپریشن ‘ضرب عضب میں متعدد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔