Tag: سیکیورٹی فورسز

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    وزیرستان : خیبرایجنسی اورشوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں سینتیس دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے۔

    خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 23دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب علاقوں میں کی گئی،مارے گئے دہشت گردوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اوربارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اورخیبرون میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بچ جانے والے دہشت گرد بھاگتے پھررہے ہیں۔

  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی خود کو فوج کے حوالے کر دیاہے۔

    حاجی قلاتی کا خود کو حوالے کئے جانا سیکورٹی فورسز کی اہم کامیا بی سمجھا جارہا ہے ۔ محمد ولی عرف حاجی قلاتی کا تعلق خیر بخش مری کے بیٹے زامران مری سے بتایا جاتا ہے ہے۔

    حاجی قلاتی کوہلو ، بارکھان اور کلہان کے علاقوں کا کمانڈر تھا ۔ یو بی اے نے مستونگ واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔

    حاجی قلاتی کے خود کو حوالے کرنے سے توقع کی جارہی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مہمند ایجنسی میں ہونے والی جھڑپ کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سیکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شن کرئی میں گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

    دونوں جانب سے ایک گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے لاشیں اسپتال میں منتقل کر دیں۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، 1اہلکار جاں بحق

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، 1اہلکار جاں بحق

    بنوں:  دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو جاں بحق کردیا۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کےعلاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • چارسدہ:سرچ آپریشن میں 77مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    چارسدہ:سرچ آپریشن میں 77مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ  کے شہر چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ستترمشتبہ افرادگرفتارکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکےدہشت گردوں کے خلاف آپریشنزجاری ہیں۔

    چارسدہ کے سنگی سرکل میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ستائیس اشتہاری ملزمان سمیت ستترافراد کوگرفتارکیاگیا۔

    جبکہ اُن کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کوسیل کردیاگیاتھا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ڈیرہ مراد جمالی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکہ، کیپٹن شہید چاراہلکارزخمی

    ڈیرہ مراد جمالی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکہ، کیپٹن شہید چاراہلکارزخمی

    ڈیرہ مراد جمالی: چھتر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکےسےسیکیورٹی فورس کے کیپٹن شہید جبکہ چاراہلکار زخمی ہوگئے۔

    ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دوران سفر گاڑی کا ٹائر بارودی سرنگ پر چڑھ گیا جس کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔

     دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے کیپٹین سعید احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

     زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہےواقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں نے علاقے میں گھیرےمیں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی، 53 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی، 53 دہشتگرد ہلاک

    دتہ خیل: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کرکے تریپن دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ہے جس میں غیر ملکی شہریوں سمیت تریپن دہشگرد ہلاک ہوگئے۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کےچھ ٹھکانےاوربارودسےبھری سات گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

    دوسری جانب مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کاکہناتھاتعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سے حالات بہتر ہوں گے، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے دور رس نتائج برآمدہوں گے۔ان کاکہناتھا علاقے میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

  • مہمندایجنسی: سیکیورٹی فورسز کےقافلے کے قریب دھماکہ، 3اہلکارزخمی

    مہمندایجنسی: سیکیورٹی فورسز کےقافلے کے قریب دھماکہ، 3اہلکارزخمی

    مہمند ایجنسی: تحصیل حلیم زئی کے علاقے بارو خیل میں سڑک کے کنارے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کے دھماکہ میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئےغلنئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسز کا قافلہ غلنئی سے پاک افغان سرحد کی جانب جارہاتھا کہ باروخیل کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری

    دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری

    چار سدہ : ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جارہی ہے، تازہ کارروائیوں میں چھتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں، پاک سر زمین سے دہشت گردوں کے وجود کو ہر صورت ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں، چار سدہ کے علاقے شبقدر میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا، ایبٹ آباد کے علاقے میر پور میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع  پر پولیس نے کارروائی کی، ڈی پی او محمد علی گنڈا پور کے مطابق چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لئے جانے والوں میں چھ مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

  • ہنگو، اورکزئی، خیبرایجنسی میں کارروائیاں،39دہشتگرد ہلاک

    ہنگو، اورکزئی، خیبرایجنسی میں کارروائیاں،39دہشتگرد ہلاک

    ہنگو: اورکزئی اور خیبرایجنسی سمیت ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں انتالیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آج اورکزئی اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں نے انیس دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ بیس دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان اورکزئی اورخیبرایجنسیوں کے بارڈر پر خزانہ کنڈاؤ اور شیریں درہ کے مقامات پرجھڑپیں ہوئیں، دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کے بعد پسپائی اختیار کرلی اور نوساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    اس سے قبل ہنگو خزینہ چوک کی چیک پوسٹ پرشدت پسند بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آورہوئے تاہم سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے تھے۔