Tag: سیکیورٹی فورسز

  • کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ : باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق دس افراد  زخمی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اودس افراد زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے،

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،مذکورہ مقام پر تجارتی مراکز ہونے کے باعث کافی رش تھا ،اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے،اسپتال منتقل کئے جانے والے چار افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

  • پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

    میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےمزیدپانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب میں اب تک پانچ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ، دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش بھی قدمی شروع کردی ہے ۔

  • بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں میں مقابلےکےدوران اہم عسکریت پسند کمانڈرمطیع اللہ مارا گیا۔ جبکہ کمانڈر ولی اللہ گرفتارکرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جانی خیل کے فرنٹیئر ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعدسیکیورٹی فورسزنےشدت پسندکمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

    ولی اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ولی اللہ کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔جس پر روپوش ہوئے دہشت گرون نے فائر کھول دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔

  • خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر حملہ،8 اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر حملہ،8 اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی : تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جھڑپ کے نتیجے میں آٹھ اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں پیش آیا، جہاں ایف سی کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ شدت پسندوں نے بھاری خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، دو گھنٹے تک جاری جھڑپ میں ایف سی کے پانچ اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں میں سے تین اہلکار اسپتال میں دم توڑ گئے، حملے میں سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، حملہ آوروں کی تعدا د ایک درجن سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔

    زرائع کے مطابق جھڑپ میں حملہ آور بھی مارے گئے تاہم ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی،  ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

     

  • آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں ہیں، میرعلی، دتہ خیل میں تربیتی مراکز پر پاک فوج کے کامیاب حملے جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں کے اہم تربیتی اور منصوبہ بندی مراکز آپریشن کی زد میں آگئے، ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور اور خوشحالی میں پاک فوج کی کامیاب پیش قدمی کے بعد اہم تربییت گاہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

    ہر گزرتے دن فوجی دستے پاک سر زمین سے شرپسندوں کے ناپاک وجود کو مٹا رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے۔

    پندرہ جون سے جاری فضائی کارروائی میں لگ بھگ ساڑھے چار سو ملکی و غیر ملکی دہشت گرد،ایک سو پانچ سے زیادہ ٹھکانے صفحہ ہستی سے مٹائے جا چکے ہیں، خاک وطن پر جان قربان کرنے والے جوانوں کی تعداد بھی بیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔