Tag: سیکیورٹی فورسز

  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن،  انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا، دس اور گیارہ اپریل کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا محاصرہ کرکے موثر کارروائی کی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارج مارے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حفیظ اللہ کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی، حفیظ اللہ کوچوان سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لوئردیر میں دو دہشت گردوں کوہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی۔

    انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے عزائم کو ناکام بنایا، دونوں دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے، خوارجی دہشتگردوں کےخاتمےتک آپریشن جاری رہیں گے۔

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اداروں سمیت معصوم اور بے گناہ شہریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی ممکنہ موجودگی کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ،  4 اہم دہشت گرد گرفتار

    پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 4 اہم دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی : بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 مارچ 2025 کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا اور اس دوران 4 اہم دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا تاہم گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بار بار شواہد دینے کے باوجود افغان عبوری حکومت کی خاموشی دراصل دہشت گردوں کی حمایت ہے۔

    دفاعی ماہرین نے بتایا کہ مقامی لوگوں کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا خوش آئند امر ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں اضافے کی بنیادی وجہ افغانستان کی سرزمین پر پنپتی دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔

    یاد رہے پہلے بھی کئی افغان دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہو چکے ہیں، ہلاک افغان دہشتگردوں میں افغان صوبے باغدیس کے گورنر کا بیٹا خارجی بدرالدین بھی شامل تھا۔

    28 فروری 2025 کو ہلاک ہونے والا افغان دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی میں کمانڈر تھا۔

    افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان میں گھسنے والے زیادہ تر افغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: سیکیورٹی فورسز کی قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں

    چیمپئنز ٹرافی: سیکیورٹی فورسز کی قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں

     چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں کی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو گیا ہے لاہور میں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہفتہ 22 فروری کو گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی میچز کے حوالے سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فرضی مشقیں کی۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن محفوظ انخلا کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔

    ایس پی سیکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے ان مشقوں کو لیڈ کیا۔ ان فرضی مشقوں میں فوج، رینجرز، پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ فرضی مشقوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی حصہ لیا اور فوری ریسپانس کا ڈیمو پیش کیا گیا۔

    فیصل کامران نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جدید سامان فراہم کیا گیا اور فرضی مشقوں کی مدد سے سیکیورٹی پلان کو عملاً چیک کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار افسران و جوان چیمپینز ٹرافی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چار درجاتی سیکیورٹی حصار کے باوجود ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے بھی ہم مکمل تیار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pakistan-opening-pair-vs-india/

  • قلات واقعے کے بعد  سیکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن ، مزید 11 دہشت گرد ہلاک

    قلات واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن ، مزید 11 دہشت گرد ہلاک

    ہرنائی : قلات واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 11 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‌( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے قلات واقعہ کے بعد مختلف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کےدوران11دہشتگردمارےگئے جبکہ کئی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 دہشت گرد انجام کو پہنچے، اس سے قبل قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں‌: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانےتک کلیئرنس آپریشن جاری رکھا جائے گا، مسیکیورٹی فورسزپاکستان بالخصوص بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قلات آپریشن میں ایف سی بلوچستان کے18جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، دہشت گردوں نےقلات کےعلاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنےکی کوشش کی تھی۔

    ترجمان نے مزید کہا بلوچستان میں امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش ناکام بنادی جائےگی،ا بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

    بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز  نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنے اور پُرامن شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے کی کوشش کی جس پر کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے 18 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن  جاری ہے، بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، نائب افغان گورنر کا بیٹا دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، نائب افغان گورنر کا بیٹا دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا مارا گیا، جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔

    افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔

    افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، یہ کھلی جارحیت ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا، جو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا، یہ افغانستان کی ریاستی دہشت گردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے.

    افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور کابل کی حکومت ان گروہوں کو تحفظ دے کر کھلی جنگ چلا رہی ہے.

    افغانستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کو پناہ دی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹی ٹی پی کے ساتھ افغان طالبان کے روابط اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن جب بھی افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کرے گا، پاکستان ان کا بھرپور جواب دے گا، افغانستان کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اب مزید برداشت نہیں۔

    افغانستان کا دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطے کے استحکام کے لیے خطرناک ہے تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا

  • سیکیورٹی فورسز کا  شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خوارج ہلاک، میجر  اور سپاہی شہید

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران میجر اور سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 خوارج ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کیا جبکہ میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑے ہوئے شہید ہوگئے۔

    شہید میجر حمزہ اسرار کی عمر29 سال اور تعلق راولپنڈی سے تھا اور شہید سپاہی محمد نعیم کی عمر 26 سال اور تعلق نصیر آباد سے تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میجرحمزہ اسرار اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کافریضہ سرانجام دیا اور ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ، شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین ،بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

    سپاہی محمد نعیم شہیدنے 6سال پاک فوج میں رہتےہوئےوطن کادفاع کیا، شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں ، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں 6خارجیوں کوجہنم واصل کرنےپرسیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمدنعیم کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے شہداکی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کےبیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملک دشمن عناصر کےمذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، حکومت اورسیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 خوارج مارے گئے، 2 جوان شہید

    قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 خوارج مارے گئے، 2 جوان شہید

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئئے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ خوارجیوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک طاہر خان، لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔