Tag: سیکیورٹی فورسز

  • سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26ایم 16 رائفلیں، ایم16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین شامل ہیں، برآمد اسلحہ کیساتھ 10 ہزار سے زائد گولیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ لائٹ مشین گن کی 744گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا، افغان ٹرک میں پوشیدہ کمپارٹمنٹس، سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی، برآمد ہتھیار،گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا، غیر ملکی اسلحہ افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا ثبوت ہے۔

  • ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے

    ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے جہاں دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، وہیں 5 خوارج بھی مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں  کامیاب کارروائیاں ، 22 خارجی ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کامیاب کارروائیاں ، 22 خارجی ہلاک

    خیبر : سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 خارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی واقعات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 22خارجی مارے گئے اور 18 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 14 دسمبر سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کاآغاز کیا تھا تاہم فورسزنے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمےتک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کی پذیرائی کی اور آپریشنز میں 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسزکو خراج تحسین
    پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑاہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان  میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن ، 4 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 خوارج ہلاک

    راولپنڈی : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن میں 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں 14 اور 15 جنوری کی رات کو انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج مارے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم نے اسپن وام میں 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتےرہیں گے، حکومت ،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئےپر عزم ہیں۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئےکارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر ممل

  • سیکیورٹی فورسز کی  پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی ، افغان جاسوس ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی ، افغان جاسوس ہلاک

    چمن : سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، محمد خان عرف عبداللہ افغان ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 11جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمدخان احمد خیل ولد محمد قاسم داوراں کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

    ذرائع نے کہا کہ ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، محمد خان عرف عبداللہ افغان ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا۔

    دہشت گرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ ، گولہ بارود لاکر قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا اور اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

  • 2024: پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا

    2024: پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا

    پاکستان سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف سال 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری رہیں۔

    پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے جس میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف سال 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری رہیں۔ اس دوران 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

    سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کیے گئے۔

    گزشتہ پانچ برس میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 169 سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔

    2024 میں انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی۔

    ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27 افغان دہشتگردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 دسمبر کے دوران جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ 13 خوارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

  • حکومت کا سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینےکا فیصلہ

    حکومت کا سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینےکا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کوگرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تصیلات کے مطابق سیکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا۔

    حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کوگرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کے تحت آرمڈ،سول آرمڈفورسز کو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کی گرفتاری کا اختیار ہوگا۔

    ترمیمی بل میں بتایا گیا کہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا اور قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 ترمیمی بل میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح جے آئی ٹی بنائی جائے گی، جس میں سپرنٹنڈنٹ ،پولیس افسر،انٹیلی جنس حکام،سول آرمڈ فورسز و دیگر نمائندگان شامل ہوں گے۔

    ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خارجی جہنم واصل، میجر سمیت 2 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 8 خارجی جہنم واصل، میجر سمیت 2 جوان شہید

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عاطف خلیل 2 جوانوں سمیت شہید ہوگئے،

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں نائیک آزاداللہ اور لانس نائیک غضنفرعباس شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    31 سالہ میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے، میجر عاطف خلیل شہید نے 8 سال سے زائد عرصے تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، میجر عاطف شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی،اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

    شہید ہونے والے 36 سالہ نائیک آزاداللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے، نائیک آزاد اللہ شہید نے زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا، نائیک آزاداللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    35سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، نائیک غضنفر شہید نے 14 سال تک وطن عزیزکے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران  شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔