Tag: سیکیورٹی فورسز

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پاک فوج نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشن کیے اس دوران 2دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد اکرام پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    دوسری کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

    میرانشاہ میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، مار گئے دہشت گردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، مار گئے دہشت گردوں میں کمانڈر کفایت عرف طورعدنان بھی شامل ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشت گرددہشت گردی کی کارروائیوں اورسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں  جھڑپ، 6 جوان شہید ، 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 6 جوان شہید ، 4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چھ جوان شہید اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آسمان منزہ میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئےچھ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔

    سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

  • خیبر : سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن: میجر عبداللہ  شہید ہوگئے

    خیبر : سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن: میجر عبداللہ شہید ہوگئے

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران میجر عبداللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر عبداللہ کی قیادت میں سیکیورٹی دورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے فرار کے راستے مسدود کردیئے، دہشت گردوں نے اس دوران شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وطن کے بہادر سپوت کوہاٹ کے 33 سالہ میجر میاں عبداللہ شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    پاک ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا تھا ، دھماکے میں تین اہلکار شہید جبکہ تین شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میانوالی کے اکتالیس سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈیرہ اسماعیل خان کے چالیس سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان کے چوبیس سالہ سپاہی جہانگیر خان شامل تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا ہدف سکیورٹی فورسز کی چوکی تھی تاہم ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے مشکوک حملہ آور کو بروقت روک لیا، جس سے بڑی تباہی ٹل گئی۔

  • باجوڑٌ:  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر شفیع سمیت  3 دہشت گرد ہلاک

    باجوڑٌ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی :‌ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر شافی سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپورتعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران خوشاب کے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 23 سالہ لانس نائیک معراج الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بلوچستان : دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،3 جوان شہید

    بلوچستان : دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،3 جوان شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ پوسٹ حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کی کوششوں کو روکنے میں مدد کے لئے قائم کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پوسٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کرکے آپریشن شروع بھی کردیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید ، 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید ، 6 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 7 جوان شہید اور 6دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7وطن کے سپوت شہید اور تمام 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کوسبوتاژکرنےکی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

    گذشتہ روز شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، جوابی کارروائی میں2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کوایک عمارت میں محدود کرکے محاصرہ کرلیا گیا ہے، کور کمانڈرکوئٹہ مسلم باغ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 26 سالہ سپاہی وقاص علی اور 24 سالہ سپاہی باسط علی شہید ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، یہ آپریشن ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

  • تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک

    تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت ہوشاب روڈ پر آئی ای ڈی لگانے والے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آپریشن کے دوران مختلف ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔