Tag: سیکیورٹی فورسز

  • سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے شہر بنوں کے علاقے نورار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلا ف دہشت گردی اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،   انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم بی این اے کے دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کرلیا ، گلزار ملک دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ اور بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کر لیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرکردہ دہشتگرد کالعدم بی این اے سے تعلق رکھتا ہے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، گلزار امام کو جامع منصوبہ بندی اور مربوط آپریشن میں گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی فورسزنےگلزارامام کوگرفتارکرکےصلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا۔

    گلزار امام کی گرفتاری پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی اور ملک دشمن ایجنسیز کےلئے ایک بڑا دھچکا ہے، معلومات کیمطابق گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے مقام پر پیدا ہوا، 2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیں، 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔

    گلزار امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا اور نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم آشکار ہوئے، دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا۔

    انٹیلیجنس اداروں نےمسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد گلزار امام کو حقیقت کا ادراک ہوا جس کے بعد ملکی سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    طویل دورانیے تک شدت پسندی کی راہ پر چلنے کے بعد گرفتاری کے دوران مشفق ریاستی رویے نے گلزار امام کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کیا، گلزار امام کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک بلوچی عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ ہے۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن،  بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد

    چمن : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے چمن میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فوج کے فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چمن اور اطراف میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کیلئے رحمان کہول میں آپریشن کیا۔

    علاقے کی مسلسل نگرانی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ دھماکہ خیزآلات،اسلحہ اورگولہ بارود کا بڑاذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  6 دہشت گرد گرفتار

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ، گرفتارہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور4 سہولت کار شامل ہیں۔

    دوران تفتیش گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے بیشتر دہشت گرد کرک ، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

    گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز اور حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کرلیا کریں۔

    خیال رہے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں بلکہ اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے بھی ناکام بنائے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ1007کو گرفتار کیا۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

    ہوشاب : سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم ایٹ شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے، سیکیورٹی فورسزاور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ کے بعد دہشت گردوں کی ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکونشانہ بنایا، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشت گرد خیبر پختونخواہ میں داخل ہو کر شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر مسلسل نگرانی کر کے دہشت گردوں کو روکا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کا سپاہی حق نواز شہید ہوگیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑوانے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 3 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • سوڈان: قبائلی جھڑپوں میں 150 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

    سوڈان: قبائلی جھڑپوں میں 150 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

    خرطوم: جنوبی سوڈان کے ایک علاقے میں قبائلی جھڑپوں کے دوران 150 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے صوبے النیل الازرق میں نسلی قبائلی جھڑپیں جاری ہیں، اس دوران اب تک 150 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    گورنر احمد العدۃ نے اپنے بیان میں سیکیورٹی فورسز کو ہدایت جاری کی کہ ’متاثرہ علاقوں میں فوری مداخلت کر کے تشدد بند کرایا جائے اور خون ریزی روکنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔‘

    سوڈان کی وزارت صحت کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ صوبے النیل الازرق کے ود الماحی علاقے میں قبائلی چھڑپوں کے باعث 150 افراد ہلاک جب کہ 86 کے قریب افراد زحمی ہوئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق ود الماحی علاقے کے مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں، کئی لوگوں کی موت آگ سے متاثر ہونے کے بعد ہوئی ہیں۔

    قبیلے کی ایک رہنما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہل کاروں کی تعیناتی کے باوجود تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، قبائلی جھڑپوں میں اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہنگاموں میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 170 افراد ہلاک اور327  زخمی ہو چکے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

    بنوں : سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردسیکورٹی فورسزکےخلاف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے ، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن: اہم کمانڈر سمیت  2 دہشت گرد

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن: اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میرعلی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ دوران آپریشن فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے جبکہ آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خبیب رواں ماہ میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

  • ہرنائی: سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید

    ہرنائی: سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید

    ہرنائی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا دیا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے خوست کے علاقے سے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کامیاب جوابی کارروائی کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہو گئے تھے، بھاگنے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ میجر عمر زخمی ہو گئے۔

    دیر میں بارودی ڈیوائس کا دھماکا، 2 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 75 ویں یوم آزادی پر بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر نہیں ہونے دیں گے۔