Tag: سیکیورٹی فورسز

  • وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکی مروت سےتعلق رکھنے والے حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کےلئےجام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کےعوام اپنی بہادرسیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ: پاک فوج کا جوان شہید ، دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ: پاک فوج کا جوان شہید ، دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ماراگیا جبکہ 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقہ میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےشدیدتبادلے کےدوران ایک دہشت گرد ہلاک اور چارسدہ کا 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردکی شناخت ضیااللہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    گذشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگیا تھا۔

    شمالی وزیرستان دتی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فورسز اور دہشت گردوں میں رات گئے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں میں رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں ، دونوں دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے 15 مئی کو شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار سمیت 3معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمر جبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل تھے۔

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، میجر شاہد بشیر شہید

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، میجر شاہد بشیر شہید

    آواران : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھڑپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

    اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،  2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

    مشکئی : سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ وطن کے دو جانباز سپوت شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں مشکئی کے علاقے سنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی علاقے میں ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کردی۔

    ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشت گرد ضلع آواران اور گردونواح میں مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وطن کے دو جانباز سپوت نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مبین اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن کیا تھا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت غیور اور بہاؤ الدین کے نام سے ہوئی تھی، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔

  • بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ کی وجہ سے غلطی سے متعدد مقامی شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پرتشدد احتجاج شرع ہوگیا۔

    بھارتی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز خفیہ اطلاع پر باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے تھے تاہم انہوں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ عام شہریوں کی نکلی۔

    گاڑی میں گاؤں والے سوار تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13 گاؤں والے ہلاک ہوگئے۔

    واقعے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے سیکیورٹی فورسز کو گھیر لیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وہ ہفتے کی شب رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پر غمزدہ ہیں۔

    امیت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

  • باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

    باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

    باجوڑ : پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں آپریشن کے دوران پیش آیا، شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 2اہلکارلانس نائیک مدثراور سپاہی جمشید جبکہ 2 پولیس اہلکار سپاہی عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

    گذشتہ روز بلوچستان کےعلاقےکیچ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمدقیصرشہیدہوگئے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کےتبادلےمیں مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

    یاد رہے دو روز قبل فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا ، جس میں ایک دہشت گردماراگیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    اس سے قبل نو اکتوبر کو آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

    صفی اللہ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اور اغوا میں بھی مطلوب تھا، آپریشن میں برآمد بھاری مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا تھا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔