Tag: سیکیورٹی چیک پوسٹ

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ، 2 افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ، 2 افراد جاں بحق

    پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔

    پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرفائرنگ‘ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ رواں برس فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآکی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او طاہرنواز سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    لیبیا: بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بن غازی کے وسطی علاقے میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چیک پوسٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • راولپنڈی: آر اے بازار چوک میں خود کش حملہ، 13افراد جاں بحق

    راولپنڈی: آر اے بازار چوک میں خود کش حملہ، 13افراد جاں بحق

    راولپنڈی کے آر اے بازار کے قریب فوج اور پولیس کی مشترکہ چوکی پر خود کش حملے میں اب تک تیرہ افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہو گئے، خود کش حملہ آور نے سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

      صبح کے پونے آٹھ بجے آر اے بازار میں خود کش حملہ آور نے پولیس اور فوج کی مشترکہ چوکی کے قریب روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریب  میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

     دھماکا اے ایف آئی سی سے چھ سو میٹر دوری پر ہوا، جہاں سابق صدر پرویز مشرف زیر علاج ہیں، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں میں اسکول جانے والے چار بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں اور چار زخمیوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا گیا، تفتیشی اہلکاروں کو مبینہ خود کش حملہ آور کی ایک ٹانگ مل گئی ہے۔