Tag: سیکیورٹی کونسل

  • مسئلہ کشمیر: چین کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی

    مسئلہ کشمیر: چین کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی

    بیجنگ: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ جلد پاکستانی مؤقف کی تائید میں بیان جاری کرے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ چین اسٹیٹ کونسلر، وزیر خارجہ وانگ ژی سے ڈھائی گھنٹے ملاقات ہوئی، چینی وزیر خارجہ نے بھارتی یک طرفہ اقدام کے خلاف ہمارے مؤقف کی تائید کی، چین نے آج  ایک پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کابا اعتماد دوست ہے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت، جغرافیہ میں تبدیلی ہوئی، چین نے اتفاق کیا کہ بھارتی اقدامات سے خطےمیں امن کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر متنازع مسئلہ تھا اور ہے.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قراردادوں پرہونا چاہیے، چین کی خواہش ہے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، چین کو پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا ہے، ہمیں کرفیو اٹھنے کے بعد مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے، ردعمل بھی آ سکتا ہے

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت پلواما جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، چین نے کہا کہے کہ وہ پاکستان کی سیکیورٹی کونسل جانے کی حمایت اور مکمل تعاون کرے گا.

    پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری وزارتیں اور مشنز آپس میں روابط جاری رکھیں گے، روابط سے مشترکہ حکمت عملی ہوگی اورہم یکسوئی سے آگے بڑھ سکیں گے.

  • چین مسعود اظہر پر نئی قرارداد کی بھی سخت مخالفت کرے گا

    چین مسعود اظہر پر نئی قرارداد کی بھی سخت مخالفت کرے گا

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مسعود اظہر معاملے پرہماری پوزیشن واضح ہے.

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین متعلقہ ممالک سے رابطےمیں ہے، معاملات سمجھوتے کی طرف بڑھ رہے ہیں.

    چین کے مطابق متعلقہ ممالک سیکیورٹی کونسل میں نئی قرارداد کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ چین ایسی قراردادکی سختی سےمخالفت کرے گا.

    یاد رہے کہ 14 مارچ 2019 کو چین نے دنیا کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ ویٹو کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا

    سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کیا، بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

    خیال رہے کہ 29 مارچ 2019 کو چین نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ امریکا اورسلامتی کونسل مسعود اظہرکے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا۔

  • چوہدری نثار کے انکشافات، پی ٹی آئی اور پی پی نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس  کا مطالبہ کردیا

    چوہدری نثار کے انکشافات، پی ٹی آئی اور پی پی نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چوہدری نثار کی انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نےبھی مطالبہ کی حمایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے جس طرف اشارے کیے اُن کی وضاحت ضروری ہے وزیراعظم فوری طور پر نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس طلب کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکا اب نوازشریف،مریم نوازکی ن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہے کیونکہ مسلم لیگ ن نظریاتی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق بہت اہم انکشافات کیے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن سےپہلے اس طرح کی باتیں سوالیہ نشان ہیں اگر ان چیزوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری نثار کا آئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان

    وازشریف ایم کیوایم لندن سےرابطےمیں ہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید احمد نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نوازشریف ایم کیوایم لندن سےرابطےمیں ہیں، اب صرف شکست ہی اُن کا مقدر بنے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مستقبل میں آزادگروپ کولیڈکریں گے اور ممکن ہے 40 یا 45 اراکین قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر داخلہ کا ساتھ دیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ چوہدری نےآج جوبھی کہاوہ قوم کی آواز ہے، نواشریف نے چوری کی دولت کو بچانے کے لیے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن میں پڑنے والی دراڑیں واضح ہونا شروع ہوگئیں، شیریٰ رحمان

    پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیریٰ رحمان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی بات کرنی ہےتوپھربہت سی باتیں سامنےآئیں گی، ن لیگ میں پڑنےوالی دراڑیں اب واضح ہوناشروع ہوگئیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکے ن لیگ سےاختلافات پہلے سے ہیں تاہم آج وہ کھل کےسامنےآگئے،حکمراں جماعت اقتدار میں رہتے ہوئے تمام سازشی حربےاستعمال کررہی ہے۔

    شیری رحمان نے تحریک انصاف کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم اجلاس طلب کرلیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ یہ ملک کے لیے سود مند ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    نیویارک :روس نےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کے مسودے کو روس نے ویٹو کردیاجس میں گذشتہ ہفتے کے مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کونسل میں یہ قرارداد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جنہوں نے روس کے ویٹو پر برہمی کا اظہار کیا۔

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں انسداد کیمیائی ہتھاروں کی تنظیم کی جانب سے تحقیقات کی حمایت کی گئی تھی۔اس قرارداد کے تحت شامی حکومت پر لازم ہوتا کہ وہ فوجی معلومات فراہم کرتی۔

    سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ممالک میں شامل چین کےعلاوہ ایتھوپیا اور قزاقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سکیورٹی کونسل میں 10 ممالک کے قرارداد کے حق میں جبکہ روس اور بولیویا نےقرار کے خلاف ووٹ دیا۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    یاد رہے کہ چار اپریل کو باغیوں کے قبضے میں علاقے شیخون میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں 70سےزائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔


    امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس


    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی وزیردفاع کا کہناتھاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےحملوں کےجواب میں کیےگئےامریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے20 فیصد تباہ کر دیےگئے ہیں۔

  • شمالی کوریاکامیزائل تجربہ‘سلامتی کونسل کی مذمت

    شمالی کوریاکامیزائل تجربہ‘سلامتی کونسل کی مذمت

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل تجربے کی مذمت کی ہےاوراسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سلامتی کونسل نےشمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اقوام میں امریکی سفیر نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل تمام ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یہ واضح کرے کہ اس قسم کے تجربات ناقابل قبول ہیں اور اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

    خیال رہےکہ امریکہ،جاپان اور جنوبی کوریا کی درخواست پر گزشتہ روز سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    یاد رہےکہ دوروز قبل شمالی کوریا نےبیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھاجوزمین سے زمین تک درمیانی اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ شمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نےردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔

  • شمالی کوریاکا میزائل تجربہ‘سلامتی کونسل کااجلاس طلب

    شمالی کوریاکا میزائل تجربہ‘سلامتی کونسل کااجلاس طلب

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل تجربے پر آج اجلاس طلب کرلیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کےبعدامریکہ،جاپان اورجنوبی کوریا نےسلامتی کونسل سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ شب اقوام متحدہ میں امریکہ کےخصوصی مشن کے ترجمان نے کہاتھاکہ پیر کے روز سیکیورٹی کونسل کا اجلاس متوقع ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز شمالی کوریا نےگزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھاجو زمین سے زمین تک درمیانی اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    شمالی کوریاکی جانب پکگکسونگ 2 نامی میزائل کے تجربے کے بعدامریکہ جاپان،اورجنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    امریکی دورے پرموجود جاپانی وزیر اعظم نےشمالی کوریا کےاس اقدام پر شدید ردعمل میں میزائل تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے۔

    مزید پڑھیں:امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ شمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نےردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔