Tag: سیکیورٹی گارڈز

  • "گرمی میں سیکیورٹی گارڈز کے گرم ترین کپڑے، ایجنسیاں اس طرف توجہ دیں”

    "گرمی میں سیکیورٹی گارڈز کے گرم ترین کپڑے، ایجنسیاں اس طرف توجہ دیں”

    شدید گرمی میں سیکیورٹی گارڈز جس طرح کے یونیفارم پہنتے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں، اس معاملے پر اداکارہ فضا علی نے لب کشائی کی ہے۔

    نجی چینل پر پروگرام کی میزبانی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ فضا علی نے کہا کہ آج کل مجھے بھی گارڈ رکھنا پڑا ہے، بیچارے ایک دو گارڈ میرے ساتھ بھی گھوم رہے ہیں، میں روز ان کے کپڑے دیکھ کر کہتی ہوں کہ آپ یہ گارڈ والے کپڑے نہ پہینں، اتنی گرمی میں آپ عام کپڑے پہنیں۔

    فضا علی نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی گارڈز کے کپڑوں سے بڑی الرجی ہورہی ہوتی ہے، میں یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ ان کے کپڑوں کو گرمی کے حساب سے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب میں سیکیورٹی گارڈز کو دیکھتی ہوں تو افسوس ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اتنی گرمی میں اس طرح کے کپڑے پہن کر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، آپ کبھی ان کی وردی کو چھوکر دیکھیں تو وہ گرمی کے حساب سے ڈیزائن ہیں نہیں ہیں۔

    فضا علی کا کہنا تھا کہ جو بھی سیکیورٹی ایجنسیز ہیں وہ اس طرف توجہ کریں، گرمی کے حساب سے گرمی کے کپڑے ہونے چاہئیں، تاہم سیکیورٹی گارڈز کو بہت گرم کپڑے فراہم کیے جاتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/temperature-felt-in-karachi-reached-46-degrees/

  • سیکیورٹی گارڈز کراچی میں پولیس سے بھی بڑی فورس: آئی جی سندھ

    سیکیورٹی گارڈز کراچی میں پولیس سے بھی بڑی فورس: آئی جی سندھ

    کراچی: شہر قائد میں کراچی پولیس سے بھی زیادہ تعداد پرائیویٹ کمپنیوں میں بھرتی سیکیورٹی گارڈز کی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی فورس پولیس سے بھی زیادہ ہے، پولیس اہلکاروں کی تعداد 44 ہزار 436 جب کہ سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار سے بھی زائد ہے۔

    کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی غفلت سے شہریوں کی جان جانے کے معاملے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا واضح مؤقف سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا کہ غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیوں کو بند ہونا چاہیے، انھوں نے کہا رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کی تعداد 200 کے قریب ہے، یہ محکمہ داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہیں، اس لیے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف محکمہ داخلہ کو لکھیں گے۔

    کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

    آئی جی سندھ نے کہا پولیس کا کردار صرف قانونی ہے، قانون کے خلاف ورزی کے بعد ہی ایکشن لیتی ہے، پہلے کوئی بھی شخص جا کر سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہو جاتا تھا، پھر ہم نے سیکیورٹی کمپنیوں کو اپنے سافٹ ویئر تک رسائی دی، اور پولیس کی مدد سے کئی مجرمانہ سرگرمیوں والے عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

    انھوں نے کہا چند روز قبل سیکیورٹی ایجنسیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سے قبل لائحہ عمل بنانے کا کہا، کہ سیکیورٹی کلیئرنس، تربیت اور ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے، سیکورٹی گارڈزکی تربیت کے حوالے سے سندھ پولیس بھی اپنا کردارادا کرے گی۔

    غلام نبی میمن نے کہا نجی سیکورٹی کمپنیاں حفاظتی اسلحے کی نمائش پر پابندی کو ممکن بنائیں، تربیت اور فٹنس نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، غیر تربیت یافتہ شخص کو ہتھیار دے دیے جاتے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کو ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کے لیے لکھیں گے۔

  • کراچی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں صبح دہشتگردوں نے  غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگردوں نے وین پر فائرنگ کی جبکہ وین کے پیچھے موجود سیکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔

    دہشتگرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ مارا گیا جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    یہ ویڈیو ایک شہری نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے وقت ریکارڈ کی، ویڈیو میں دہشتگرد اور پولیس اہلکاروں کو ایک دوسرے پر فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک شخص کو سڑک پر تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسرے منظر میں پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا تھا۔

    فوٹیج میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کو بیہوش ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اس خودکش دھماکے کے بعد تباہی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ حملے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں حملہ کرنے والے دہشتگرد پیدل چل کر  گاڑی کے قریب آئے، حملہ آوروں کے پاس دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی بوتیلں اور آنسو گیس شیل بھی تھیں۔

  • کھیتی باڑی کرنے والے غیرتربیت یافتہ افراد کو نجی سیکیورٹی گارڈز بنا ئے جانے انکشاف

    کھیتی باڑی کرنے والے غیرتربیت یافتہ افراد کو نجی سیکیورٹی گارڈز بنا ئے جانے انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں ڈیوٹیوں پر تعینات نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کو آزمایا گیا تو خطرے میں ہمارا ساتھ دینے کا دعویٰ والے خود مشکل میں پھنس گئے۔

    سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ کی ملازمت کا پیمانہ صرف یہ ہے کہ دو گولی چلاؤ اور بھرتی ہوجاؤ، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کتنے تربیت یافتہ ہیں؟

    اس بات کو جانچنے کیلئے ان کی تربیت کا امتحان لیا گیا تو ساری پول پٹی کھل گئی، ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے ڈیوٹی پر تعینات محافظوں سے اسلحہ چلانے سے متعلق کچھ بنیادی سوالات پوچھے  تو ان کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ اور ہتھیار چلانے سے ناواقف نکلی۔

    کھیتی باڑی کرنے والوں کو بھی سیکیورٹی پرتعینات کردیا گیا، آزمائش کے دوران کسی سے کارتوس پھنس گیا تو کسی کے لئے ہتھیار کھولنا امتحان بن گیا، کچھ تو ایسے بھی تھے جو اپنی کمپنی کا نام بھی درست نہیں لے سکے۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی گارڈ کے اناڑی پن کے سبب علی رضا عابدی کی بھی جان گئی تھی، گارڈ چیمبر لوڈ کرتا رہ گیا اور حملہ آور انہیں گولیاں مارکر با آسانی فرار ہوگئے۔

    سول یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سیکیورٹی گارڈز کی تربیت کا کوئی نظام موجود ہے، اگر ہے تو عملدرآمد نظر کیوں نہیں آتا۔

  • وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی: سندھ میں دس لاکھ اسلحہ لائسنس کا اجرا ہوا، چھ لاکھ اسلحہ لائسنسوں کا ریکارڈ نہیں ملا،وزیراعلٰی نے منسوخی کااعلان کردیا۔

    کراچی میں ٹارگٹ کلرز کا راج جاری ہے، آئے دن گلی محلوں میں فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتیں اور ان حالات میں وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں یہ اعتراف کیا گیا کہ سندھ میں جاری ہونے والے چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔

    وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں جب چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا گیا تووزیر اعلی سندھ نے غیر تصدیق شدہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم صادر کردیا ۔

    دوسری جانب وزیر اعلی سندھ  سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کردی۔

  • نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    کراچی : نجی سیکورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس چیک کئے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاربڑی بڑی گاڑیوں سےسیکورٹی گارڈز کواتارکرلائسنس چیک کررہے ہیں۔

    کالےشیشےوالی گاڑیاں بھی روکی جارہی ہیں۔ کراچی میں پولیس کوخیال آہی گیا کہ نجی سیکورٹی گارڈزکےہتھیاروں کےلائسنس بھی چیک کئےجائیں۔

    کراچی کےسب سے پوش علاقےکلفٹن میں بڑی بڑی گاڑیاں روک کرمسلح نجی گارڈزکواتارا اوراسلحہ لائسنس چیک کیا جاتا رہا۔

    پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑیاں بھی روک روک کران کےشیشے شفاف کئے, گاڑی مالکان مکمل تعاون کرتےنظرآئے۔ کارروائی میں ان پولیس اہلکاروں کوبھی چیک کیا گیاجوسادہ لباس میں گھومتےہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کئی وارداتوں میں نجی سیکورٹی گارڈ ملوث پائےگئے ہیں۔ خصوصاً بینک ڈکیتیوں میں اکثران کا ہاتھ ہوتا ہے۔