Tag: سیکیورٹی گارڈ قتل

  • کراچی میں  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل

    کراچی : غریب آباد انڈرپاس کےقریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، مقتول واحد کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور چھ ماہ قبل ہی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید سے پہلے کرمنلز کو کھلی چھوٹ مل ہوئی، غریب آباد میں پولیس اوررینجرز کی اسنیپ چیکنگ سے بچنے کیلئے سوسائٹی میں گھسنے سے روکنے پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکر رہےتھے کہ گشت پرموجود رینجرز اہلکاروں نے ملزمان کوپکڑنےکی کوشش کی تاہم وہ موٹر سائیکل پھینک کرفرار ہوگئے۔

    رینجرز اہلکاروں نے پیدل فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان قریب کی سوسائٹی میں داخل ہوئے، جس پر سوسائٹی کےگارڈ نے ملزم کوپکڑنےکوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،

    مقتول واحد نے چھ ماہ قبل ہی ہاوسنگ سوسائٹی میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری شروع کی تھی ، ہاوسنگ سوسائٹی کے مکین کا کہنا ہے کہ واقعہ سے کچھ دیر قبل ہی مقتول کو تنخواہ ادا کی تھی ، جس پر اس نے بچوں کو عید شاپنگ پر لے جانا کا کہا تھا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس نے تین خول برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب اکتیس مارچ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری چل بسا، مقتول سعد کراچی گلشن اقبال کارہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔

    واضح رہے رواں سال ڈکیتی مزاحمت میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد ساٹھ اور ماہ رمضان میں قتل ہونیوالوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

  • سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک

    سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: کلفٹن میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گارڈن میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت کے سلسلے میں ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ ہلاک ملزمان کلفٹن میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث نکلے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان کو واقعے کے عینی شاہد نے شناخت کر لیا ہے، ملزمان سمیر اور صلال نے چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے وقت موقع پر موجود تھے، سی سی ٹی وی میں بھی ملزمان کی موجودگی کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    پولیس نے ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں۔

  • کراچی : ڈٓاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

    کراچی : ڈٓاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

    کراچی : ڈٓاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکےنجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو بے قابو ہے ، نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی ڈلیوری وین لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی۔

    پولیس نے بتایا مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمر زمان کے نام سے ہوئی ہے، سیکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کے ڈلیوری وین پرتعینات تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے کمپنی کی وین کو لوٹنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، جس سے ایک ڈاکوزخمی ہوگیا اور ملزمان کے ساتھی اپنے زخمی ساتھی کولےکرفرار ہو گئے۔

    ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئےسیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے کورنگی میں کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کو شہری نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    بائیک سوار ملزمان چائے کے ہوٹل پربیٹھےشہریوں سےلوٹ مار کر رہے تھے کہ ہوٹل پر ہی موجود شہری نےڈاکو سےاسلحہ چھینا اور فائرنگ کردی، جس سے دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

  • ویڈیو فوٹیج: شیرشاہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

    ویڈیو فوٹیج: شیرشاہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا، واقعہ پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    ڈکیت اکیلا موٹر سائیکل پر پیٹرول پمپ آیا، اور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی، جس سے سیکیورٹی گارڈ قمر الدین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    ڈاکو نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی بھی کوشش کی، تاہم وہ کیشیئر سے رقم چھیننے میں ناکام رہا، فرار کے دوران ڈاکو کی پستول کا میگزین بھی نکل گیا تھا، جسے اس نے اٹھایا اور پستول میں لگا کر فرار ہو گیا۔

    پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا، کیشیئر ممتاز نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر اکیلا ڈاکو آیا، اور ہماری طرف آنے لگا تو ہم بھاگ گئے، سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکو پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ڈاکو نے پہلے ہی فائرنگ کر دی۔