Tag: سیکیورٹی گارڈ گرفتار

  • پانی پینے کیوں آئے؟ سفاک گارڈ نے کمسن بچے کی جان لے لی

    پانی پینے کیوں آئے؟ سفاک گارڈ نے کمسن بچے کی جان لے لی

    فارم ہاؤس پر پانی پینے کیوں آئے؟ لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے سات سالہ بچے کو قتل کردیا، فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران سات سالہ بچہ پانی پینے مقامی فارم ہاؤس پر گیا، فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ ملزم نذیر نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا۔

    ملزم بچے کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ سے گرفتار کرلیا۔

    واقعہ کا مقدمہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، چوہنگ تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل بھی ملزم نے بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔

    ملزم نے وقوعہ کو چھپانے کی کوشش کی، محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کیا۔ مقدمہ میں گارڈ نذیر سمیت دو نامعلوم لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں‌ نجی کالج کا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے پنجاب گروپ آف کالج قذافی اسٹیڈیم حالی روڈ برانچ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
    اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتیشی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
  • نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم واقعے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ نے طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، روپوش ملزم کو پولیس نے 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پکڑنے کے لیے شہر کے نواحی علاقے میں کارروائی کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نجی اسکول میں 5 طلبا سے زیادتی کرنے والے پرنسپل اور وارڈن کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان نے طلبہ سے اجتماعی بدفعلی کا اعتراف کیا تھا۔

    جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔

    نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، بدفعلی واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

    متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ انھیں گزشتہ روز بچوں نے فون کرکے اسکول بلایا اور بدفعلی سے متعلق آگاہ کیا تھا، ہمارے خاندان کے 7 بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

  • کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    کراچی: پولیس نے نارتھ کراچی میں کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ سے قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارتھ کراچی سیکٹر الیون میں جمعے کے روز معمولی سی تکرار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

    اس واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا، پولیس نے مقدمہ 16 سال کے مقتول عبدالصمد کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں تھانہ سر سید میں درج کیا گیا تھا تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ پکڑا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے، سپروائزر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

    کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر لڑکے کو گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا، نارتھ کراچی میں گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔

    زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ چار دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

  • کراچی میں فائرنگ کرکے 2 شہریوں کو زخمی کرنے والا گارڈ گرفتار

    کراچی میں فائرنگ کرکے 2 شہریوں کو زخمی کرنے والا گارڈ گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا پل پر نامعلوم کار سوار اور اس کے گارڈ کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا پل پر کار سوار ملزم اور گارڈ کی فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر کے بعد پیش آیا تھا، پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے بعد موٹر سائیکل سوار اور شہریوں نے کار سوار کو روکنے کی کوشش کی جس کے دوران ڈبل کیبن گاڑی بھی کار سوار کی مدد کے لیے پیچھے سے آپہنچی۔

    اس دوران کار سوار اور گارڈز نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے اور کار سوار ملزم گارڈز کے ہمراہ ڈبل کیبن گاڑی میں فرار ہوگیا۔

    واقعے کے بعد پولیس اور تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور گولیوں کے 14 خول تحویل میں لیے۔

    فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ زخمی نوجوان محمد عاشر کی مدعیت میں تھانہ عزیز بھٹی میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھا تھا، موٹر سائیکل گرنے کی آواز آئی، حادثہ دیکھا تو مدد کے لیے گئے، موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی کار کم عمر لڑکا چلا رہا تھا، ڈرائیور کے گن مین اور شہریوں کے درمیان بحث و مباحثہ ہوتا رہا۔

    زخمی نوجوان کے مطابق گن مین نے اسلحے سے لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہا اور پھر فائرنگ کی، ایک گولی میرے پاؤں میں لگی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔