Tag: سیکیورٹی گارڈ

  • کراچی میں  سیکیورٹی گارڈ  نے2 کم عمر نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

    کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے2 کم عمر نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

    کراچی : نارتھ ناظم آباد سیکیورٹی گارڈ نے دو کم عمر نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ شمالی ناظم آباد میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے قریب سیکورٹی گارڈ نے 2 شہریوں کو مبینہ طور پر ڈاکوسمجھ
    کر فائرنگ کر دی، جس سے مبشر اور نسیم نامی افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ فجر کی نماز کے بعد پیش آیا، دونوں افراد نماز فجر کے بعد اپنے دوست سے ملنے جا رہے تھے کہ گلی کے باہر کھڑے کاشف فرخ اور سنی نے اچانک سے انہیں ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمیوں میں مبشر اور نسیم شامل ہیں ، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ سی کمپنی نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کی جانب سے کی گئی ، فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ زاہد موقع سے فرار ہوگیا ،زاہد کو ایک بلڈر نے اپنے پاس پرائیویٹ طور پر رکھا ہوا تھا تاہم مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • سیکیورٹی گارڈ کی ثابت قدمی، لاوارث پڑے ساڑھے 7 لاکھ مالک کو لوٹا دیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھاری رقم سامنے دیکھ کر بھی ثابت قدم رہا اور ایمانداری سے اسے اس کے مالک کو واپس لوٹا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں محمد پرویز نامی سیکیورٹی گارڈ نے شرکت کی اور اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔

    محمد پرویز کا کہنا تھا کہ وہ ایک مال میں گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں، 20 جنوری کے روز انہیں سیڑھیوں پر ایک سیاہ رنگ کا شاپنگ بیگ دکھائی دیا جس میں پیسوں کی جھلک بھی دکھائی دے رہی تھی۔

    انہوں نے وہ شاپنگ بیگ اٹھایا اور سیدھا ایڈمن آفس لے گئے، ساتھ ہی وہ دعا کر رہے تھے کہ یہ رقم جس شخص کی بھی ہے اس تک پہنچانے میں اللہ ان کی مدد کرے۔

    ایڈمن آفس میں بیگ کھولا گیا تو اندر سے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی رقم نکلی۔

    محمد پرویز کا کہنا تھا کہ انہوں نے مطلوبہ شخص کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔

    مذکورہ شخص شاپر کو جیکٹ کی جیب میں ڈالے، اور جیکٹ کو بازو پر لٹکائے ہوئے تھا، چلنے کے دوران بیگ جیکٹ سے پھسل کر گر گیا۔

    رقم ملنے پر وہ شخص محمد پرویز کا بے حد شکر گزار ہوا اور انہیں انعام بھی دیا۔

  • سیکیورٹی گارڈ نے کھلونے بیچنے والے 8 سالہ بچہ کو  فائرنگ  کرکے قتل کردیا

    سیکیورٹی گارڈ نے کھلونے بیچنے والے 8 سالہ بچہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے کھلونے بیچنے والا 8 سالہ بچہ مبینہ طور فائرنگ کرکے قتل کردیا، فائرنگ کے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ تاحال فرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گداگر بچے جاں بحق ہوگیا، بچہ علاقے میں کھلونے بیچ رہا تھا۔

    فائرنگ کے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ تاحال فرار ہے، سیکیورٹی گارڈمحمدجان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نےفائرنگ کےواقعےکےبعداسلحہ کمپنی میں جمع کرادیاتھا، ملزم بچے کو تشویشناک حالت میں لیکر گیا تایم راستے میں بچےنےدم توڑ دیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چےکےجاں بحق ہونے پر ملزم لاش پھینک کرفرار ہوا، ملزم نےفائرنگ کی یا اتفاقیہ گولی چلی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    بعد ازاں 8سالہ گداگربچے کےقتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ بچے کے والد خادم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعات کےتحت سیکیورٹی گارڈکیخلاف درج کیا گیا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن میں 8 سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچےکےلواحقین کوانصاف دلایا جائےگا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

  • نجی عمارت میں داخل ہونے والے شخص کا سیکیورٹی گارڈ پر حملہ

    نجی عمارت میں داخل ہونے والے شخص کا سیکیورٹی گارڈ پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہونے والے شخص نے شناخت پوچھنے پر سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کردیا، پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص عمارت کے دروازے سے اندر داخل ہو کر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد شروع کردیتا ہے۔

    جواب میں سیکیورٹی گارڈ بھی اسے مکے مارتا ہے اور دونوں باقاعدہ ہاتھا پائی شروع کردیتے ہیں۔

    اس دوران ایک خاتون اندر آتی ہیں اور بیچ بچاؤ کی کوشش کرواتی ہیں، اندر سے ایک اور شخص بھی نکل کر دونوں کو روکتا ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ حال ہی میں اس عمارت میں منتقل ہوا تھا، ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈ اسے پہچانتا نہیں تھا۔

    رات کے وقت اندر داخل ہونے پر گارڈ نے اس شخص سے اس کی شناخت پوچھی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے شکایت کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا، چار مسلح ملزمان مال سے بھرا منی ٹرک لوٹنا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی۔

    ڈکیتی کی خصوصی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، کورنگی ڈیڑھ میں 4 مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان مال سے بھرا منی ٹرک لوٹنا چاہتے تھے تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈاقبال کوگولیاں ماریں۔

    فوٹیج کے مطابق منی ٹرک کا ڈرائیور صورتحال دیکھ کر خود اتر گیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ زخمی ہونے کے بعد بھی مزاحمت کرتا رہا۔

    جس کے بعد ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو ٹرک کے ساتھ گھسیٹتے لے گئے اور تھوڑا دور جاکر زخمی اقبال زمین پر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چاروں ملزمان موٹرسائیکل اور ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق  سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لیا

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لیا

    لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ، ہلاک سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون ایک اور جان لے گیا، پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے سندر میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک سیکیورٹی گارڈاپنےساتھی کےساتھ ٹک ٹاک ویڈیوبنارہاتھا، اسامہ نامی گارڈ نے پسٹل حسین کی گردن کے قریب رکھا تھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل جانے سے سیکیورٹی گارڈ حسین ہلاک ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اسامہ نامی سیکیورٹی گارڈ کواسلحےسمیت حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک سیکیورٹی گارڈاوراسکازیرحراست ساتھی ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ سال راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے نوجوان صرف ویوز کے چکر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں جس کے دوران وہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

  • سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں کا آخر تک کیسے مقابلہ کیا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں کا آخر تک کیسے مقابلہ کیا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں ایک موبائل کی دکان میں سیکیورٹی گارڈ نے نہایت جواں مردی کے ساتھ 2 ڈاکوؤں کا تن تنہا دیر تک مقابلہ کیا، یہاں تک کہ ڈاکو کی گولی کھا کر گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صدر میں واقع ریکس سینٹر میں موبائل فرنچائز میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا، اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیں، فوٹیجز میں سیکیورٹی گارڈ کی بہادری اور آخر تک جدوجہد دیکھی جا سکتی ہے، جو ایک مثال ہے۔

    خوف ناک واردات کے دوران فرنچائز میں ایک خاتون اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ بھی فوٹیج میں دیکھی جا سکتی ہیں، جنھوں نے خوف اور سراسیگمی کے عالم میں اپنی اور بیٹی کی جان بچانے کی کوشش میں ایک کونے میں خود کو چھپایا۔

    سیکیورٹی گارڈ کو گولی مارنے والا ڈاکو عرفان

    فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس 2 ڈاکو کراچی کے علاقے صدر میں ریکس سینٹر میں واقع موبائل فرنچائز میں داخل ہو کر کاؤنٹر کی طرف آئے، جیسے ہی انھیں موقع ملا، ڈاکو نے بیگ سے پستول نکال لیا۔

    ڈاکو کو پستول نکالتے دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ بھی حرکت میں آ گیا، ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرنے کی کوشش کرنے لگے، لیکن اس نے سخت مزاحمت کی، ایک ڈاکو نے پستول سے اس کے سر پر متعدد وار بھی کیے، معاملہ بگڑنے پر ڈاکو فرنچائز سے نکل کر بھاگنے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے باہر نکل کر ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    تاہم پیچھے کھڑے سفید شلوار قمیض پہنے ڈاکو نے پستول سے اس پر گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو کر سڑک پر گیا، گولی لگنے کے 20 سیکنڈ کے بعدگارڈ خود اٹھا، قریب میں موجود لوگوں نےگارڈ کی مدد کی کوشش بھی نہیں کی، وہ فٹ پاتھ پر آ کر پھر گر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق زخمی گارڈ کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ ایک ملزم جو ایک ویڈیو میں اپنا نام عرفان بتاتا دکھائی دیتا ہے، کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    ویڈیو میں لوگوں کا رد عمل بھی دیکھا جا سکتا ہے، ایک شخص کہتا ہے کہ اس نے ایک بندے کو گولی مار دی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے اندر انسانیت ختم ہے، ایسے بندے کا علاج یہ ہے کہ اس کے سر پر پتھر مار کر اسے ختم کیا جائے۔

  • ریاض: اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے لیے وزیر صحت کا تحفہ

    ریاض: اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے لیے وزیر صحت کا تحفہ

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک اسپتال میں تعینات سیکیورٹی گارڈ کی فرض شناسی نے حکام کو بھی متاثر کردیا، سعودی وزیر صحت کی جانب سے گارڈ کو تعریفی خط موصول ہوا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ریاض کے ایک اسپتال میں فرض شناس سیکیورٹی گارڈ کو یادگاری تحفہ اور شکریے کا خط پیش کر کے سرپرائز دیا ہے۔

    سیکیورٹی گارڈ کو دیے گئے خط میں اس کے اخلاص اور ڈیوٹی کی غیر معمولی پابندی کی ستائش کی گئی ہے۔

    وزیر صحت نے خط میں لکھ کہ رفیق کار محمد الحارثی آپ کی حسن کارکردگی، ایثار، آنے جانے والے افراد کا خیر مقدم، عالی ہمتی، خوش گفتاری اور مسکرا کر استقبال کرنا سب کو اچھا لگ رہا ہے۔ میں سب کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کے لیے ممنونیت اور قدر و منزلت کے جذبات رکھتا ہوں۔

    وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے وزیر صحت کی جانب سے تحفہ اور توصیفی سند الحارثی کو پیش کیا ہے۔

    سیکیورٹی گارڈ کی حسن کارکردگی کی رپورٹ وزارت صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی تھی جنہیں اسپتال میں مختلف لوگوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

  • لوڈو کا گیم ہارنے پر سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کا گلا کاٹ دیا

    لوڈو کا گیم ہارنے پر سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کا گلا کاٹ دیا

    ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے لوڈو کے گیم میں ہارنے کے بعد اپنے ساتھی کو قتل کر ڈالا۔

    پولیس کے مطابق 38 سالہ اوینش کمار پانڈے نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے 22 سالہ ساتھی انکت سنگھ کو قتل کیا تھا، دونوں بطور سیکیورٹی گارڈ ایک کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم کا یہ تیسرا قتل ہے، وہ اس سے قبل سنہ 2000 اور 2008 میں بھی دو قتل کر چکا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے ایک طویل عرصے سے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کا استعمال چھوڑ رکھا تھا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول اور قاتل دونوں کی رہائش اپنے دفتر میں ہی تھی۔ قتل سے قبل دونوں ایک آن لائن لوڈو گیم کھیل رہے تھے جس میں ہارنے کے بعد پانڈے نے چھری سے اپنے ساتھی کا نرخرہ کاٹ دیا۔

    ساتھی کو قتل کرنے کے بعد پانڈے وہاں سے فرار ہو کر پونا گیا اور اس کے بعد مختلف شہروں میں چھپتا رہا۔ اس کے بعد وہ دہلی آ کر سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرنے لگا۔

    پانڈے کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے اتر پردیش پولیس نے اس کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔

    پولیس کو جلد ہی اس کے بارے میں معلومات موصول ہوگئیں جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

  • نظر ہٹتے ہی بچہ اغوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نظر ہٹتے ہی بچہ اغوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 2 سالہ بچے کو پاس ہی موجود دادی کی نظر بچا کر اغوا کرلیا گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ڈربن کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ مارکیٹ کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دادی 2 سالہ بچے کے بالکل قریب ہی کھڑی ہیں تاہم ان کی نظر دوسری طرف ہے۔ یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی گارڈعام سے انداز میں چلتا ہوا آتا ہے اور بچے کے پاس رک کر اسے بہلانے کے بعد گود میں اٹھا کر چلتا بنتا ہے۔

    دادی کافی دیر بعد پلٹ کر دیکھتی ہیں اور پوتے کو غائب پا کر چلانا شروع کردیتی ہیں۔ اس دوران وہ باہر کی جانب جاتی ہیں اور انہیں گارڈ کی گود میں اپنا پوتا دکھائیدے جاتا ہے جس کے بعد وہ اسے جھپٹ کر واپس لے لیتی ہیں۔

    اس دوران مارکیٹ انتظامیہ نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی جس نے فوراً موقع پر پہنچ کر گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت ملزم کے عزائم نامعلوم ہیں کہ اس نے بچے کو اغوا کیوں کیا۔

    پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرسمس میں رش کے باعث باہر جاتے ہوئے اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔