Tag: سیکیورٹی ہائی الرٹ

  • محرم الحرام کا آغاز، پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

    محرم الحرام کا آغاز، پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

    محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور کئے جائیں گے، جبکہ لاہور میں یکم محرم کو 2600 سے زائد پولیس افسران و اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب میں آج 96 جلوس، 3253 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جبکہ لاہورمیں 10 جلوس اور 402 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ 32 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز مواد پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس صرف طے شدہ روٹس اورمقامات پر منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، سیف سٹیز کیمروں اور ضلعی کنٹرول رومز سے نگرانی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ڈولفن، ٹریفک پولیس سمیت تمام فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

    کراچی میں مذہبی جماعت کی ریلی، ٹریفک پلان جاری:

    کراچی میں آج یکم محرم الحرام کو مذہبی جماعت لسبیلہ چوک سے ریگل چوک تک ریلی نکالے گی، اس حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    مذہبی جماعت کی ریلی اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان سے آگاہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور تین ہٹی کی جانب موڑا جائیگا، یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز چورنگی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو جیل چورنگی پل سے کشمیر روڈ جانے کی اجازت ہوگی، سوسائٹی سگنل سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائیگا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فریسکو سے ریگل چوک کی جانب ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، فریسکو چوک سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

    محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

    ترجمان نے بتایا کہ تبت سینٹر سے ریگل چوک کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تبت سینٹر سے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

    عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

    لاہور: عید الاضحیٰ کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، سکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیدیا ہے، عید کے موقعے پر مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی، عید تعطیلات پر پارکس، تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے نفری تعینات کی جائے، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ہلڑ بازی برداشت نہیں کی جائیگی۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر ٹریفک روانی کیلئے متعلقہ پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کی جائے، مری میں گاڑیوں کے داخلے، اخراج کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں سیکیورٹی کیلئے 43 ہزار سے زائد افسران، اہلکار فرائض انجام دینگے، 445 کوئیک رسپانس فورس ٹیمیں بھی تعینات ہونگی، 11912 میٹل ڈکٹیٹرز، 225 واک تھرو گیٹس، 10466کیمرے استعمال ہونگے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 ہزار سے زائد نماز عید اجتماعات کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکار، افسران تعینات ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-imposes-section-144-ahead-of-eidul-adha-2025/

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینرز لگادئیے گئے

    اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینرز لگادئیے گئے

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔

    سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

    پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لیا تھا، پولیس کو بانی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے کے بعد علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق  جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جاسکتا۔

  • کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی ڈویژن ریلوے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ کینٹ سٹی اسٹیشن، ڈرگ روڈ، لانڈھی، کوٹری، حیدرآباد، ٹنڈو آدم میں سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

    کراچی ڈویژن کے تمام اسٹیشن کے داخلی و خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ ہر 2  گھنٹے بعد ریلوے تنصیبات کی کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ جاری کریگا۔

    ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان کا کہنا ہے کہ تمام ٹرینیں بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرنس کے بعد روانہ ہوں گی، مسافروں اور سامان کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • غیر ملکیوں پر خودکش حملہ:  کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    غیر ملکیوں پر خودکش حملہ: کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

    ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں، ضلعی ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں آئیں۔

    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں، رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہوئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

    یاد رہے کراچی میں غیرملکیوں کو لےجانےوالی گاڑی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا ، جس مین دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

    ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دوسرا حملہ آور بھی مارا گیا۔

    اسکواڈ میں شامل سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار گارڈ نے حملہ آور سے مقابلہ کیا۔

    ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر شرافی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچی اور دوسرے حملہ آورکو ہلاک کرکے چاروں غیرملکیوں کو باحفاظت منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد بلوچستان کے شہر پنجگورکارہائشی تھا اور شناخت سہیل احمد ولدعبدالحمید کے نام سےہوئی ہے۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،  دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    ترجمان اسلام آبادپولیس نے کہا ہے کہ گشت کوبڑھاکرناکہ پوائنٹس پرچیکنگ سخت کردی گئی، سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    اسلام آبادپولیس کا کہنا تھا کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتاہے، اس لئے شہری غیرضروری سفرسےاجتناب کریں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم 2 مارچ (ہفتہ) کو 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر آئیں اور احتجاج کریں۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پی ٹی آئی کےممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کوالرٹ کردیاگیا ہے اور راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پرپولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    پولیس کےاعلٰی افسران نے ماتحت افسران کوصورتحال پرنظررکھنےکی ہدایت کردی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: نوشہ خانہ کیس میں چیئرمیں پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد  وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، تمام افسران کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں چیکنگ بڑھادی گئی ہے، شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری کسی بھی سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کو الرٹ کردیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، پولیس کے اعلٰی افسران کی ماتحت افسران کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آناد منتقل کیا جائے گا یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

  • پشاور پولیس لائن دھماکا: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

    اسلام آباد: پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، اور سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس لائن میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 150 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے۔

    پشاور: مسجد میں نماز کے دوران دھماکا، 28 افراد شہید، 150 زخمی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر شواہد جمع کر رہی ہے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہل کاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دھماکے کی اطلاعات کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور سیکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، نیز پولیس لائن کے داخلی راستے بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

  • دہشت گردی کی حالیہ لہر، کراچی کی بندرگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: ملک کے دیگر حصّوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی کی بندرگاہوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سیکیورٹی فی الفور بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    سیکیورٹی بڑھانےکے ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے، موک ایکسرسائز اور تمام آنے جانے والوں کا ڈیٹا  چیک کرنے کی کی ہدایت جاری کی ہے۔

    اس کے علاوہ علاقہ کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے علاقہ بندرگاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا۔

     اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔