Tag: سیکیورٹی ہائی الرٹ

  • عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کےحکام بھی موجود ہے۔

    اسپیشل برانچ نےرپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے۔

    زمان پارک کےباہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ عمران خان کی رہاش گاہ کےاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خاں زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

  • چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

    چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں ہونے والے واقعات کے تناظر میں وزرات داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن دشمنوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا ہے، گزشتہ روز سے جاری زبردست جھڑپوں میں نوشکی اور پنجگور میں 13 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جب کہ افسر سمیت 7 سیکیورٹی اہل کار شہید، اور 4 زخمی ہوئے۔

    نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام ، 13 دہشت گرد ہلاک، ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوانوں نے امن دشمنوں کے خلاف بروقت مؤثر کارروائی کی، پنجگور میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیر رکھا ہے۔

    افغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے، شیخ رشید

    وزیر اعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا، اور ٹویٹر پیغام میں لکھا بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا ریڈ زون سمیت دیگرسرکاری وغیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسہ میں دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، آئی جی اسلام آباد نے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ سخت کرنےکی ہدایات جاری کردی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ریڈ زون سمیت دیگرسرکاری وغیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی سخت کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز ودیگر افسران ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور امام بارگاہوں،دینی مدرسوں کا دورہ،سیکیورٹی کا جائزہ لیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے پشاور دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا حساس مقامات،عبادت گاہوں،عوامی مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

    انعام غنی کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوزسمیت دیگر افسران سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں اور تمام اضلاع میں سرچ آپریشنزمیں مزید تیزی لائی جائے۔

    یاد رہے پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسہ میں دھماکہ کےنتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ پوری عمارت لرزاٹھی۔

    پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کاکہنا ہے کہ دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے

  • نوازشریف کے خلاف فیصلہ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    نوازشریف کے خلاف فیصلہ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلےکے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک آج دونوں ریفرنسز پر فیصلہ سنائیں گے۔

    کمرہ عدالت میں مسلم لیگ ن کے وکلا اور رہنماؤں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، کمرہ عدالت میں نوازشریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

    احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔

    نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا


    سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان سنایا جائے گا۔

    نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا


    یاد رہے کہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھرمیں آٹھ محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھرمیں آٹھ محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی : ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج نکالے جارہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف شہروں میں جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ  دکانیں سیل کردی گئیں ہیں ۔

    شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ، امن وامان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے گزر گاہوں کے قریب موبائل فون سروس معطل ہے ۔

    کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہرایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی برآمدگی سے قبل نشترپارک میں مجلس ہوگی، نمازظہرین پونے ایک بجے خراسان میں اور نماز مغربین عزادار امام بارگاہ بارہ امام پر ادا کریں گے جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرحسینیان ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پرصبح دس سے رات نو بجے تک معطل رہےگی، کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں کے قریب دکانیں سیل کردی گئیں ہیں جبکہ تیرہ ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔

    کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

    لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

    کراچی اور اسلام آباد میں آج سے دس محرم رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اوردیگرشہروں میں موبائل سروس بند ہے۔

    دوسری جانب سکھر ،حاصل پور ،بہاولپورسمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی سخت ہے، آٹھ محرم کے جلوس میں آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کی آمد، لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    نواز شریف اور مریم نواز کی آمد، لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور : سزایافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے شہرکی اہم شاہراہوں کو کنٹیرز لگا کر بند کردیا جبکہ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف اور شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں نے کسی قسم کی شرانگیزی کی کوشش کی توقانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آجائیں گے، شہرمیں سیکیورٹی اہلکاروں نے امن و امان کی صورتحال کوکنٹرول پر کر رکھا ہے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے، شہری باآسانی اپنے دفتروں میں پہنچے جبکہ شہر میں بازار اور دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی ہیں۔

    شہر کے بعض علاقوں میں چند گھنٹے کیلئے موبائل سروس بھی معطل کی جائے گی۔

    فیصل آباد میں انتظامیہ نے موٹر وے کے چاروں انٹرچینج پر کنٹیرز لگا دیئے اور موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امن و امان برقرارکھنےبھرپور تیاریاں کی گئی ہے ، پولیس نے شہر کی مرکزی شاہراہوں فلیگ مارچ بھی کی۔

    راولپنڈی میں بھی امن و امان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کے پولیس نے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔

    دوسری جانب شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے اطراف میں بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں بھی لیگی دفتر کےباہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کےنگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید نے خبردار کیا تھا کہ لیگی کارکن پرامن نہ رہے تو رینجرزحرکت میں آئےگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی گجرات میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    بھارتی گجرات میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    گجرات : بھارتی ریاست گجرات میں دس دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے خطرے کی اطلاع ملی ہے.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دس دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پاکستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصرجنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    پاکستانی انٹلیجنس کی معلومات کے بعد گجرات میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اور اہم عمارتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی ریاست میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات میں داخل ہونے والے دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

     

  • ملک بھر میں یومِِ علی کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    ملک بھر میں یومِِ علی کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    کراچی : ملک بھر میں یوم علی کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے، لاہور پولیس نے رینجرز سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

    ملک بھر میں یوم علی کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، لاہور میں یومِ علی کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، پنجاب رینجرز کی تین کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی، جلوس میں شامل افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ بھی ہوگی۔

    جلوس کے راستوں پر موبائل جام کرنے کیلئے پولیس نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا جبکہ سیکیورٹی فرائض کیلئے رینجرز سے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیا ہے، فیصل آباد میں یومِ علی کے موقع پر دوہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

    جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل وین کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    سندھ میں بھی یومِ علی کے موقع پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ نےکراچی سکھر اور حیدر آباد میں آٹھ اورنو جولائی کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے، سکھر میں گیارہ سو پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رینجرز سے بھی مدد طلب کی جائے گی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب  سے کی جانے جانے والی پیش گوئی اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

    اے ایس  ایف اہلکاروں کو بھی الررٹ کر دیا گیا ہے،ایئر پورٹ پر آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کے دستے پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والے راستے پر گشت کررہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی قسم کی کوئی تھریڈ نہیں ملی ہے اور ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی صورتحا ل کے حوالے سے معمول کا دورہ کیا ہے۔

  • سندھ بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    سندھ بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام حساس تنصیبات پر سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کی جانب سے آئی جی سندھ اور صوبے کے تمام کمشنرز کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے الرٹ جاری کی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان صوبے میں حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،جن خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔