Tag: سیکیورٹی ہائی الرٹ

  • پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: مزار قائد سے منسلک باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے آج ہو نے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، شہر میں ہائی الرٹ اور مزار قائد کو جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے ہے ۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق باغ جناح میں جلسےپر شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جگہ جگہ پولیس اور رینجزرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی یے، مزارقائدکےراستےسیل کردیئے گئے ہےجبکہ جلسہ گاہ کے اطراف اور شارع فیصل پر موجود پیٹرول پمپس کو بند کروا دیا گیا ہے۔

    ایم اے جناح روڈ گرومندر سے سی بریز پلازہ تک کنٹینر لگا کر بند کی گئی ہے،اطراف میں بلندعمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ جلسے کی سیکیو رٹی کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے بائیس ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے جائے نگے ہیں۔

    رہنماؤں کے لئے چودہ فٹ اونچا اور ایک سو ساٹھ فٹ لمبا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ کنٹینر کی چھت پر بلٹ پروف شیشہ بھی لگا ہے۔

    صبح سویرے بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسراغ رساں کتوں کے ذریعے جلسہ گاہ اور ملحق علاقے کی سرچنگ کی گئی۔ جلسہ گاہ کو پیپلز پارٹی کے کارکنان اورمیڈیاسےخالی کرالیاگیاتھاتاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلسہ گاہ
    کی تلاشی لے سکے۔ میڈیا کو سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد پنڈال میں جانےکی اجازت دی جائے گی۔

    دوسری جانب باغ جناح اور اس کے اطراف میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچنگ کا کام مکمل کیا گیا جبکہ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے جلسے کےانتظامات کاجائزہ بھی لیا اور انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

    انتظامیہ کے مطابق جلسہ کو سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لے موبائل جیمرز بھی لگائے جائے گئے۔

  • حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد: سینٹرل جیل کراچی کے واقعے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل کے اندرکالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جیل ذرائع کےمطابق سینٹرل جیل حیدرآبادمیں گذشتہ شب رات گئے اچانک سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ پولیس،رینجرزاور مزیدایف سی اہلکاروں کوطلب کرکےجیل کےاندرونی و بیرونی مقامات پرتعینات کیا گیا۔

    سینٹرل جیل کےاندر قائم ملازمین کی رہائشی کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نےگھروں کی تلاشی لی اور رہائش پذیرافرادسےمعلومات حاصل کیں۔

    سینٹرل جیل حیدرآبادمیں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کےسزا یافتہ شیخ عمرسمیت کالعدم جہادی تنظیموں کے اہم رہنماء موجودہیں۔

  • واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر متعلقہ حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

    سیکیورٹی خدشات کی بناء پر وائٹ ہاؤس کے عملے اور پریس بریفنگ کے لئے آئے ہوئے صحافیوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے، تاہم کچھ دیر بعد مشتبہ حصے کو کلئیر قرارد یتے ہوئے عملے اور صحافیوں کو واپس بلالیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت امریکی صدر بارک اوباما موجود نہیں تھے۔

  • چہلم امام حسین ،ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    چہلم امام حسین ،ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ دس ہزار فوجی جوانوں کو ملک بھر کے حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

    چہلم کے موقع پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، کراچی میں چہلم کے ستر سے زائد جلوس اور دوسونوے کے قریب مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں۔

    کراچی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکار مامور کیے گئے ہیں جبکہ شہر کے حساس مقامات پر انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں، کوئٹہ میں پولیس، ایف سی اور بی آر پی کےپانچ ہزار سے زائد اہلکار جبکہ پہاڑوں پر لیویز کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

    فوج کو بھی شہر کے تین مقامات پر اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے کئی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، فوج، رینجرز اور پولیس سمیت ساڑھے چھ ہزار سیکیورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    لاہور میں نماز فجرسے مرکزی جلوس کے راستوں پر تین ہزار سے زائد اہلکارڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ملتان میں فوج کی چار کمپنیاں اور سکھر میں پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سادہ لباس پولیس اہلکار جلوس کے مرکزی راستوں پرموجود ہیں۔

    پشاور میں جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے، خیرپور میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی پچیس چوکیاں قائم ہیں، بنوں میں آج صبح چھ بجے سے عائد کیا جانے والا کرفیو شام پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی


        راولپنڈی دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

        پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام اہم امام بارگاہوں اورمساجد پرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، چہلم امام حسین پرآرمی اسٹینڈبائی رہے گی جبکہ پولیس کے تین ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔