Tag: سیکیورٹی

  • افتخار چوہدری صدر بننا چاہتے تھے، آصف زرداری

    افتخار چوہدری صدر بننا چاہتے تھے، آصف زرداری

    ملتان : سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں جلسے ضرور کریں گے، چاہے سیکیورٹی ملے یا نہ ملے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر ان کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرم کرو۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی نے دبنگ انٹری دے دی۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے ملتان آمد کے بعد سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو ان کی رہائش پر جاکر رہائی کی مبارکباد دی۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے تخت لاہور کو چیلنج کردیا۔ انہوں نے پنجاب کو پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورا پنجاب لیں گے، سیکیورٹی ملے نہ ملے ہم عوام میں جائینگے اور جلسے ضرور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں چاہے آج ہو یا کل، مجھے ایسا لگتا ہے کہ نواز لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کو اللہ نے عزت کے ساتھ بری کیا۔

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ جج سیاسی ہے اور بعد میں سیاسی جماعت بنا کر جج نے میری بات ثابت کر دی۔ ان کی ایک سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شرم کرو، شرم کرو۔

    مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ کہتی تھیں کہ عدالتوں سے میاں صاحب کے خلاف اور پیپلزپارٹی کے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آیا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے الزام لگایا کہ حکومت سڑکیں اور پل بنا کرکمیشن کھارہی ہے، ان کا یہی دھندہ ہے، انہیں قبرمیں یہ لے کر جانا ہے ہمیں قبرمیں کچھ اورلے جانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اورجمہوریت کی خاطر دھاندلی والا الیکشن قبول کیا۔

  • فیس بک اکاؤنٹ کی ہیکنگ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی چابی

    فیس بک اکاؤنٹ کی ہیکنگ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی چابی

    کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اکاؤنٹ کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے سیکیورٹی چابی متعارف کروا دی۔

    فیس بک نے صارفین کے اکاؤنٹ مزید محفوظ بنانے کے لیے یو ایس بی جیسی چابی متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے اکاؤنٹ کی حفاظت یقینی ہوجائے گی اور ہیکر اکاؤنٹ پر نقب نہیں لگا سکیں گے۔

    key-2

    ایف آئی ڈی او ۔ یو ٹی ایف نامی یہ چابی آپ کو آپ کے اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرے گی۔ یو ایس بی پورٹ میں لگنے والی یہ چابی لاگ ان معلومات کی تصدیق کر کے پاس ورڈ کے ساتھ فیس بک کھولتی ہے۔

    گویا اب آپ چاہیں تو اپنے فیس اکاؤنٹ کو ایسے ہی کھول سکتے ہیں جیسے گھر میں موجود کسی محفوظ تجوری، یا لاکر کو کھولتے ہیں۔

    فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کا استعمال ہیکرز کی اکاؤنٹ تک رسائی ناممکن بنا دیتا ہے۔

    یو ٹو ایف سیکیورٹی چابی کو ایک مرتبہ اکاؤنٹ پر رجسٹر کروانے کے بعد بار بار اس کی ضرورت نہیں رہتی لیکن اگر آپ ہسٹری صاف کر دیتے ہیں تو اس کے بعد دوبارہ اس چابی کی ضرورت پڑے گی۔

    key-3

    اس چابی کو آن لائن خریدا جا سکتا ہے جس کی قیمت 21 ڈالر یعنی 2100 روپے کے برابر ہے۔

    فیس بک کے مطابق چابی میں موجود خفیہ معلومات جو صرف آپ کو ہی معلوم ہوں گی، اس بات کو بھی نا ممکن بنادے گی کہ کوئی اس چابی کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرے۔

  • ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: قومی انسداد دہشت گردی حکام (نیکٹا) نے ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی تیار کرلی ہے تاہم پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے بارود سے بھری گاڑی پاکستان میں داخل نہیں ہوسکی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں، اسکولوں سمیت اہم مقامات کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے۔ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

    نیکٹا نے ممکنہ دہشت گردی کی واردات سے متعلق ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر حکام کو آگاہ کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر زور پکڑ چکی ہے اور اب تک مختلف مقامات پر متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔

    انہی کارروائیوں میں سے ایک 16 فروری کو صوبہ سندھ کے علاقے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہونے والا خودکش دھماکہ بھی ہے جس میں 88 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • دہشت گردی کا خطرہ، سندھ ہائی کورٹ اور عدالتوں کی سیکیورٹی سخت

    دہشت گردی کا خطرہ، سندھ ہائی کورٹ اور عدالتوں کی سیکیورٹی سخت

    کراچی: دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ اور مقامی عدالتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اٹھنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد حساس اداروں نے الرٹ جاری کیا جس کے پیش نظر حکومت نے سندھ ہائی کورٹ اور مقامی عدالتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کے لیے بارکونسل کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا جبکہ ججوں کی رہائش گاہ اور روٹس پر بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ پشاور میں خود کش حملہ‘ 1شہید‘ 4 زخمی ‘‘

    یاد رہے رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 لوگ جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے تاہم آج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد تعداد 14 تک ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ’’ لاہور دھماکا: دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار، جے آئی ٹی تشکیل ‘‘

    کچھ دیر قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں بھی خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، ایس ایس پی سجاد خان کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے دھماکے سے بھری موٹرسائیکل بس سے ٹکرائی۔ متاثرہ گاڑی کی تمام تر تفصیلات جمع کرلی ہیں۔

  • اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    سکھر: اسکول کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں واقع ایم کے ہائی اسکول اور گرلز کالج کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق اسکول کو موصول ہونے والے خط کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سکھر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ایس ایس پی نے مزید کہاکہ ’’شہر میں سیکیورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ ہے اور داخلی و خارجی گاڑیوں کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جارہی ہے، اس ضمن میں 40 سے زائد چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے  ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائی کرکے 9 دہشتگرد ہلاک کیے جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن میں تیرہ افراد پکڑے گئے تاہم ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اوراسکے ملحقہ علاقے میں رات بھر تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے ،گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے آخری روز ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے آخری روز ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا کی درخواست۔وفاق نے سات حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ایف سی اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی کو مراسلہ بھیج دیا بٹہ گرام،مانسہرہ،لکی مروت،کرک ہنگو،صوابی اور ڈی آئی خان میں ایف سی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

    ذرائع کے مطابق پولیو حکام کی سیکیورٹی کی درخواست کے پی کے حکومت کیجانب سے دی گئی تھی، قومی انسداد پولیو مہم اٹھارہ مئی تک جاری رہے گی۔

  • ڈی جی رینجرزنے سندھ میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں

    ڈی جی رینجرزنے سندھ میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرسندھ میں سخت ترین حفاظتی اقدامات اورنگرانی بڑھائی جائے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزبلال اکبر نے سندھ کےداخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی بڑھانےکی ہدایت دے دی ہیں۔

    ریلوےاسٹیشنزاوربس اڈوں پربھی نگرانی بڑھائی جائے، انہوں نے ہدایت دی ہے کہ مفروردہشت گردوں کی تلاش اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی اوردہشت گردوں کی اطلاع نہ دینےوالےعناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اوررینجرزسےتعاون کر یں، اور مشکوک شخص کی اطلاع ہیلپ لائن یابذریعہ ایس ایم ایس رینجرز کو دی جائے۔

     

  • یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔

    یوم پاکستان پریڈ کے موقع پرسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں کوریڈالرٹ کردیا گیا ہے۔ پریڈگراؤنڈ کے چارکلومیٹرکےاحاطےمیں پاک فوج اوررینجرکےدستے گشت کررہے ہیں۔

    شہرکےمختلف مقامات پرکلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔پریڈ ایونیو جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر سیل رہیں گے۔ ٹریفک کومتبادل راستوں پرموڑا گیا ہے۔

    شہریوں کو ہرقسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان کا خصوصی نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق صبح چھ سےدوپہردو بجےتک کھنہ پل سےزیروپوائنٹ روڈعام ٹریفک کیلئےبند ہوگا۔

    جبکہ لہترارروڈ،راول ڈیم،کشمیرروڈبطورمتبادل استعمال کیےجائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہرمیں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مختلف علاقوں میں صبح چھ بجے سے سہہ پرتین بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہےگی۔ ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے پاک فوج کا خصوصی کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

  • تمام اسکولوں کو تحفظ فراہم کریں گے، قائم علی شاہ

    تمام اسکولوں کو تحفظ فراہم کریں گے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری، صدر اور کلفٹن کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری اور نجی اسکول کے دورے کے دوران میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےکہا کہ حکومت کی جانب سےسیکیورٹی کے مؤثراقداما ت کئے گئے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات ہیں اور چند اسکولوں کو دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کریگی۔

    سیکیورٹی کیلئے اسکولز کو مختلف زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ انگریزی اوراولیولز پڑھانے والے اسکولز میں زیادہ خدشات ہیں۔

  • تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ 12 جنوری سے پہلے کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    لاہور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کالجز کی سیکیورٹی کے لیے 30.7ملین کا بجٹ دے دیا گیاہے۔

    تمام اسکولوں اور کالجز کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔ پانچ جنوری تک 70فیصد سیکیورٹی مکمل کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 12جنوری کو سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

    رانا مشہود نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے نوجوانوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پنجاب بھر میں محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور نوجوان رضاکاروں کو کارڈ دیئے جائیں گے۔

    نوجوان حالات پر نظر رکھیں گے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں رپورٹ دینگے۔