Tag: سیکیورٹی

  • وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی دو رکنی وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو سیکیورٹی معاملات پر میڈیا ہاؤسز سے رابطے کریگی۔

    میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی ارکان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے اور جانی نقصان کے بعد میڈیا دفاتر اور نمائندوں کی سیکیورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
       

  • کراچی:سندھ بھر میں نمازجمعہ میں سخت سیکورٹی کا حکم

    کراچی:سندھ بھر میں نمازجمعہ میں سخت سیکورٹی کا حکم

    پشاور واقعے کے بعد سندھ میں میں جمعہ کے دن مساجد ، امام بارگاہوں، اور نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پشاور بم دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں، علاقوں میں موبائل موٹرسائیکل گشت سمیت پکٹنگ، ریکی، نگرانی، تمام راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ موثر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    ترجمان سندھ پولیس کے کہنا ہے کہ پولیس پر حملوں کے بعد موبائل گاڑیوں پر کیمرے بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جنہیں سینٹرل کمانڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
       

  • پشاور واقعے کے بعد سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت

    پشاور واقعے کے بعد سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت

    پشاور واقعے کے بعد سندھ میں میں جمعہ کے دن مساجد ، امام بارگاہوں، اور نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شاور بم دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، علاقوں میں موبائل موٹرسائیکل گشت سمیت پکٹنگ ، ریکی، نگرانی تمام راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ موثر کرنے کے ٓاحکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

    ترجمان سندھ پولیس کے کہنا ہے پولیس پر حملوں کے بعد موبائل گاڑیوں پر کیمرے بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جنہیں سینٹرل کمانڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

     

  • وزیراعلٰی پنجاب کی عید میلادالنبی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلٰی پنجاب کی عید میلادالنبی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید میلادالنبی کے موقعے پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی کے لئے تیار کئے گئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس اور انتظامی افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔

    جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

     

  • مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عدالت کا حکم نامہ جاری

    مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عدالت کا حکم نامہ جاری

    خصوصی عدالت نےیکم جنوری کو پرویزمشرف کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، پرویزمشرف پر یکم جنوری کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

    خصوصی عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ تین صفحات پرمشتمل ہے جس پر تینوں ججوں کے دستخط موجود ہیں۔ خصوصی عدالت نے مشرف کی سیکیورٹی کےانتظامات کرنیوالے افسرکو طلب کیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت مشرف کورہائشگاہ سےعدالت تک سیکیورٹی فراہم کرے اور وزارت داخلہ یقینی بنائے کہ سیکیورٹی انتظامات کاذمہ دارافسربھی عدالت میں پیش ہو۔

    خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کویکم جنوری کوپیش ہونےکاحکم دیا تھا، پیشی کے دوران پرویزمشرف کوان پرعائدالزامات پڑھ کرسنائےجائیں گے۔

  • حضرت امام حسین کا چہلم ،ملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین کا چہلم ،ملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں شبیہ علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائیگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کم وبیش تمام شہروں میں مرکزی جلوسوں کے مقررہ راستے سیل کردیئے گئے، پولیس، رینجرز اور ایف کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

    نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور ان کے درمیان آنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، جہاں آٹھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شارپ شوٹرز بھی فرائض انجام دیں گے۔

    مرکزی جلوس شاہ خراسان سے نکلے گا، جو کھارادر امایہ حسینیہ میں اختتام پذیرہوگا، جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کمرے نصب ہیں جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، لاہور میں بھی چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں جہاں چھ ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ فوج اور رینجرز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

    لاہور میں مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے الف شاہ حویلی سے نکلے، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا رات کو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، فیصل آباد میں اکیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مرکزی جلوس کی مانیترنگ کی جائے گی اور تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ملتان میں چہلم امام حسین کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جہاں تین مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری، ایف سی اور پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں کو سیل کردیا گیا۔

    پشاورمیں بھی سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، جہاں مرکزی جلوس کے راستے سیل ہیں جبکہ پاک افغان سرحد بھی چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی گئی ہے، قبائلی علاقوں سے آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔