Tag: سی آئی اے اہلکار

  • درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار کو مختلف ممالک میں خواتین کو بے ہوش کرکے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برائن جیفری ریمنڈ کو عدالت کی جانب سے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 14 سال کے دوران مختلف ممالک میں متعدد خواتین کو بے ہوش کرکے انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ملزم کے پاس سے 500 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں جن میں وہ اپنے جرائم کو ریکارڈ بھی کرتا رہا۔

    نومبر 2023 میں ملزم ریمنڈ نے 4 مختلف الزامات، بشمول جنسی زیادتی، غیر اخلاقی مواد کی منتقلی اور خواتین کو زبردستی بہکانے کے جرم کا اعتراف کیا اور تسلیم کیا کہ اس نے 28 خواتین کو بے ہوش کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور دیگر 2 خواتین کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا۔

    جج نے امریکی محکمہ انصاف میں سزا سنائے جانے کے دوران ریمنڈ کو ’جنسی درندہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ملزم نے نہ صرف خواتین کا استحصال کیا بلکہ اپنے ملک اور حکومت کی حرمت کو بھی ٹھیس پہنچائی۔

    جعفرآباد : نجی اسکول کے پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار کا جرم پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب مئی 2020 میں میکسیکو سٹی پولیس کو اس کے فلیٹ سے ایک خاتون کی چیخوں کی اطلاع ملی۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ریمنڈ مختلف ممالک میں خواتین کو نشہ آور اشیاء دے کر انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

  • سی آئی اے اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں، لاہور ایس ایچ او کا الزام

    سی آئی اے اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں، لاہور ایس ایچ او کا الزام

    لاہور: لاہور میں ایس ایچ او ہڈیارہ محمد خالد خان نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کا الزام عائد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے ایس ایچ او محمد خالد نے سی آئی اے اہلکاروں پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں۔

    ایس ایچ او ہڈیارہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ سی آئی اے اہلکار علاقے سے منشیات فروش لے جا کر چھوڑ دیتے ہیں، ملزمان کی گرفتاری پر ضابطے کی کارروائی بھی پوری نہیں کی جاتی۔

    انھوں نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک اعلیٰ افسران نے مجھے سونپا ہے، لیکن سی آئی اے اہلکار مجھے کارروائی کرنے پر ہراساں کر رہے ہیں، جب معاملے کی نشان دہی کی تو میرے خلاف اب جھوٹی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔

    ایس ایچ او خالد خان نے اعلیٰ افسران سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری طرف آج ہفتے کو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں صبح سویرے پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جب کہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ہے، اور مقابلے میں دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ باغبانپورہ میں واقع ایک پٹرول پمپ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ گشت پر مامور دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کانسٹیبل عمران حیدر جاں بر نہ ہو سکا۔