Tag: سی آئی اے سربراہ

  • سی آئی اے سربراہ کی پیرس میں قطری اور مصری حکام سے ملاقاتیں

    سی آئی اے سربراہ کی پیرس میں قطری اور مصری حکام سے ملاقاتیں

    یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکہ کی کوششیں جاری ہیں امریکی سی آئی اے سربراہ نے اسی سلسلے میں پیرس میں قطری اور مصری حکام سے ملاقاتیں کی۔

    اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس اور موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے حماس کی قید میں موجود 132 یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں قطری اور مصری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    ’واشنگٹن اسرائیل کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہا‘

    اسرائیلی وزیرِ اعطم کے دفتر کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت رواں ہفتے جاری رہے گی۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک تحریری معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے جو دو ہفتوں میں منظر عام پر آسکتا ہے۔

    اس معاہدے کے تحت حماس یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کرے گا جب کہ اسرائیل دو ماہ کے لیے فوجی کارروائیاں روک دے گا۔

    واضح رہے گزشتہ برس نومبر میں امریکا، قطر اور مصر کی کوششوں سے طے پانے والے ایک ایسے ہی معاہدے کے نتیجے میں تقریبا 7روز کی جنگ بندی ہوئی تھی جس کے دوران 100 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں اور 240 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

  • سی آئی اے سربراہ فرانس میں قطر، مصر اور اسرائیلی حکام سے آج ملاقاتیں کریں گے

    سی آئی اے سربراہ فرانس میں قطر، مصر اور اسرائیلی حکام سے آج ملاقاتیں کریں گے

    پیرس: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے امریکی جاسوس چیف ولیم برنز آج اتوار کو فرانس میں قطر، مصر اور اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    الجزیرہ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو عارضی طور پر روکنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کی اطلاعات ہیں، اب سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز فرانس میں قطر، مصر اور اسرائیل کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

    ملاقاتوں میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر مہر لگانے کی کوشش کریں گے۔

    سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز آج اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا، قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات کے دوران جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کریں گے اور اس سلسلے میں تفصیلات پر بات کی جائے گی۔

    غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 24 ہزار بچے یتیم، دو یتیم بچوں کی ویڈیو نے آنکھیں اشکبار کر دیں

    ولیم برنز اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے پیرس میں موجود ہیں، وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر بریٹ میک گرک نے ان مذاکرات کے لیے گزشتہ ہفتے کا بیشتر حصہ مشرق وسطیٰ میں گزارا تھا۔ اگر برنز کی ان ملاقاتوں میں کوئی پیشرفت ہوئی تو پھر امریکی صدر جو بائیڈن متوقع طور پر میک گرک کو ایک بار پھر خطے میں بھیجیں گے تاکہ معاہدے کی تکمیل کی جا سکے۔

    یو این ایجنسی کے ملازمین نے حماس حملے میں حصہ لیا، 9 ممالک نے بہانہ بنا کر غزہ فنڈنگ اچانک معطل کر دی

    تاہم دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بارہا اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک حماس کو مکمل طور پر ختم نہیں کریں گے وہ غزہ پر حملے جاری رکھیں گے۔

  • جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

    جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

    تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہو گیا، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے ٹیم کا سربراہ افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھا۔

    تاہم امریکی فوجی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے، حکام نے کہا ہے کہ غزنی میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سی آئی اے کا کوئی اہل کار نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 27 جنوری کو افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے غزنی میں امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ہے، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور ایک مقامی صحافی کا کہنا تھا کہ طیارے میں موجود تمام امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    امریکا نے فوجی طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی

    گزشتہ روز امریکی فوجی حکام نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی تھی تاہم طالبان کی جانب سے طیارے کو مار گرانے کے دعوے کی تردید بھی کی، فوجی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے دشمن کے فائر سے تباہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ یہ بھی کہا گیا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

    خیال رہے کہ جمعہ 3 جنوری کو بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے ایک ڈرون حملے میں راکٹوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد ایران نے بھی بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ برسائے، چند دن قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر بھی راکٹ داغے گئے تھے۔