Tag: سی آئی اے پولیس

  • بلال یاسین قاتلانہ حملے کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے

    بلال یاسین قاتلانہ حملے کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے

    لاہور: بلال یاسین قاتلانہ حملے کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، کیس کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

    مقدمے کی تفتیش اب ڈی ایس پی سی آئی اے صدر میاں شفقت کریں گے، بلال یاسین پر حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کو دینے کے احکامات صادر کیے۔

    لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے میں اب تک 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شوٹرز کو پولیس تا حال گرفتار نہیں کر پائی ہے۔

    بلال یاسین حملہ: معاملہ مزید الجھ گیا، انڈر ورلڈ مافیا کے تعلق کے ثبوت مل گئے

    واضح رہے کہ دو دن قبل پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ اس کیس میں دبئی اور برطانیہ سے گینگز آپریٹ کرنے والا انڈر ورلڈ مافیا کا کردار بھی سامنے آ گیا ہے، اسلحے کے گرفتار امپورٹر کا انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ رابطے ہیں، پولیس نے اس سے متعلق ثبوت حاصل کر لیے، زیر حراست ملزمان کے بیانات میں اس سلسلے میں بڑے انکشافات ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انڈر ورلڈ مافیا دبئی اور انگلینڈ سے مختلف گینگز کو آپریٹ کر رہا ہے، گینگ کے ارکان مختلف شوٹرز کی مدد سے لوگوں پر قاتلانہ حملے کرتے ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے گینگ کے شوٹرز کو ٹاسک دیا جاتا ہے، ایم پی اے بلال یاسین پر بھی گینگ کے شوٹرز نے حملہ کیا۔

    یاد رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

  • گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیٹی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث (کاشی ڈکیٹ گینگ )کے 3 ملزمان گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشی، فیصل اورحسن کوگرفتارکرلیا۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق گرفتار ملزما ن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، درجنوں موبائل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو روکتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اورملزمان کے خلاف مختلف شہریوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات و رات امیر بننا چاہتے تھے جس کے لیے وہ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فرارہوجاتے۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اورملزمان سے تفتیش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔