Tag: سی آئی ڈی

  • سیف علی خان حملہ کیس مزید الجھ گیا، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    سیف علی خان حملہ کیس مزید الجھ گیا، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حملہ کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث غیر ملکی محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے میل نہیں کھاتے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے 19 نمونے حاصل کیے تھے، اس فنگر پرنٹس کو ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے فنگر پرنٹ بیورو بھیجوایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کی سسٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پرنٹس شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی نے ممبئی پولیس کو فنگر پرنٹس کے منفی نتیجے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، تاہم ممبئی پولیس نے جانچ پڑتال کے لیے مزید نمونے آگے بھیج دیئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم کی عدالت میں پہلی پیشی پر ملزم کے وکیل نے تمام الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مؤکل کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اورہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب اسے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف پر 16 جنوری کو رات گئے گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    سیف علی خان کی اسپتال میں متعدد سرجریز کی گئی تھیں اور انہیں 6 دن بعد 21 جنوری کی سہ پہر کو ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا بیان بھی لیا گیا تھا۔

    واضح رہے جہ ملزم شریف الاسلام نے پولیس کو اداکار کے گھر میں چوری کی غرض سے گھسنے کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا تھا کہ کسی نے پیسوں کے عوض اس سے جعلی شہریت کے دستاویز بنوانے کا وعدہ کیا تھا، اس وجہ سے میں نے سیف علی خان کے گھر میں چوری کی کوشش کی۔

    ملزم کے اس بیان کے بعد ممبئی پولیس نے چاقو حملہ کیس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب اس شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے، جس نے شریف الاسلام سے جعلی دستاویزات بنوانے کا وعدہ کیا تھا۔

  • ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی :22 افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوکراچی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلر کا نام فرقان قادری ہے جو ایم کیو ایم کے دس کارکنوں اور پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم فرقان قادری کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

     ڈی آئی جی ویسٹ نے حکومت سندھ سے پولیس پارٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کی سفارش کی ہے۔

  • ٹارگٹ کلرز سمیت اکیس ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    ٹارگٹ کلرز سمیت اکیس ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : چودہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث لیاری گینگ کےکارندوں،بھتہ خوروں،اورٹارگٹ کلر سمیت اکیس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مواصلاتی نظام برآمد کر لیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کر اچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں سے اکیس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کےکارندے،بھتہ خور،ٹارگٹ کلرشامل ہیں،گلشن معمار،داؤدچالی،شاہ لطیف ٹاؤن،یوسف گوٹھ اوردیگرعلاقوں میں کی گئی۔

    سی آئی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار سہیل ڈاڈا گروپ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔ملزمان چودہ پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ،مواصلاتی نظام برآمد کیاگیا، کلفٹن میں پولیس نے مقابلہ میں زخمی ملزم گرفتار کر کے اسلحہ موبائل فون بر آمد کیا۔

    کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ،شخص جاں بحق جبکہ پاپوش میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

  • کارکردگی کی بہتری کیلئے سی آئی ڈی کی تشکیل نو کا فیصلہ

    کارکردگی کی بہتری کیلئے سی آئی ڈی کی تشکیل نو کا فیصلہ

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی  نے سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر محکمہ پولیس کے اعلٰی حکام نے نوٹس لےلیا۔

    آئی جی سندھ نے ادارے کو مستحکم اور مضبوط بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پہلے کئی بار اکھاڑ پچھاڑ کی گئی اور نئے سیل بنائے گئے ہیں ۔

    ایس پی چوہدری اسلم کے دور میں صرف سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر نظر آئی۔ اس وقت شہر میں پانچ سی آئی ڈی سیل قائم ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے ۔

    سی آئی ڈی پردہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے عام شہریوں سے لوٹ ما رکرنےکاالزام ہے ۔

    سی آئی ڈی کا نام تبدیل کرکے سی ٹی ڈی(کاونٹر ٹیریزم ڈپارٹمنٹ) رکھا جارہا ہے،لیکن شہریوں کا سوال ہے کہ کیا نام بدلنے سے کام بدل جائے گا؟

  • محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

    انچارج سی آئی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق 2010سے کٹی پہاڑی کے علاقے میں بھالو گروپ کا کنٹرول تھا،بھالو پہلے سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا تھا،جسے بعدمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،مجرم نے اپنے ایریے کونوگوایریا بنانے کیلئے گلیوں میں بیریئر لگارکھے تھے،جبکہ پولیس پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔

    راجہ عمرخطاب کے مطابق بھالو کو تحریک طالبان کے زوال گروپ نے اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا،ملزم نے منشیات کے اسمگلر عباس آفریدی کو علاقے میں اڈہ کھول کردیا تھا،بھالو اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹس کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔