Tag: سی آئی ڈی پولیس

  • سپریم کورٹ نےسانحہ کار ساز کیس کیلئے لارجربنچ تشکیل دے دیا

    سپریم کورٹ نےسانحہ کار ساز کیس کیلئے لارجربنچ تشکیل دے دیا

    کراچی: سپریم کورٹ نےسانحہ کار ساز کیس کیلئے لارجربنچ تشکیل دے دیا، سماعت آٹھ فروری کو ہوگی۔ وفاق اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

    سانحہ کارساز کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی سانحہ کارساز کےملزمان کوانصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئے عدالت عظمیٰ کا ایک اور قدم ،سپریم کورٹ نے سانحہ کارساز کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا، عدالت عظمیٰ نےوفاق اورحکومت سندھ کونوٹس جا ری کردیا، سانحہ کارسازکیس کی سماعت آٹھ فروری کوہوگی۔

    سانحہ کارساز کے حوالے سے اب تک کی کارروائی سست روی سے جاری تھی تاہم کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار دو مجرمان کوانیس انیس سال قید اور بیس بیس ہزارروپےجرمانےکی سزا سنائی تھی۔

    اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی پرکارسازمیں دو بم دھماکوں میں متعدد افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئےتھے۔

    تیس اکتوبردوہزار سات کو اسوقت کےچیف جسٹس افتخارچوہدری نےسانحہ کارساز پر از خودنوٹس لیا، یکم نومبرکوکیس کی پہلی سماعت ہوئی تھی۔

  • کراچی: کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت آٹھ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت آٹھ دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت آٹھ دہشت گرد کرفتار، پچاس کلو دھماکہ خیز مواد ،بال بم اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹاون میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر امیر سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

    جن کے قبضے سے پچاس کلو دھماکہ خیز مواد ،تین رائفل،دس بال بم ، آٹھ ٹی ٹی پستول اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں، انچارج انسداد دہشت گردی سیل سی ڈی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد وزیرستان سے کراچی آئے تھے اور بلدیہ ٹاؤن میں روپوش تھے۔

    علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد شہر میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ سی آئی ڈی پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔

  • سانحہ کارساز کے دو منصوبہ ساز گرفتار

    سانحہ کارساز کے دو منصوبہ ساز گرفتار

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے سانحہ کارساز کے دو منصوبہ سازوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی آئی ڈی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران سانحہ کارساز اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سیکورٹی انچارج بلال شیخ پر حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندے گرفتار کرلئے، ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں ۔

    ایس پی عثمان باجوہ۔۔ گرفتارملزمان کی نشاندہی پرمختلف علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مزید کارندوں کی گرفتار ی کیلئے سی آئی ڈی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ حملے کے4ملزمان کا 10نومبر تک جسمانی ریمانڈ

    کراچی ایئرپورٹ حملے کے4ملزمان کا 10نومبر تک جسمانی ریمانڈ

    کراچی: ایئرپورٹ پر حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے چار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پردس نومبر تک پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ملزمان میں ماسٹرعیسیٰ، سرمست صدیقی، آصف اور ندیم برگر شامل ہیں۔ ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے دہشتگردوں کو مدد فراہم کی تھی۔ ایئرپورٹ حملےمیں مجموعی طور پر چھتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دس حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے ملزمان گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے ملزمان گرفتار

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سی آئی ڈی پولیس نےکاروائی کرتے ہوئےایئر پورٹ حملے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ہے۔

    سی آئی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملے کے وقت دہشتگرد بلوچستان میں موجود ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بلوچستان کے راستے سے کراچی آئے تھے،ملزمان نے افغانستان کے بارڈر کے قریب تربیتی کیمپ میں  دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی، گرفتار 4 ملزمان میں سے ایک حملہ آورں کا ماسٹر مانڈبھی گرفتار ہوا ہے ۔

    پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان نے کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کے دہشت گردوں سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

  • کراچی:نادرن بائی پاس پر مقابلہ، 3دہشتگرد مارے گئے

    کراچی:نادرن بائی پاس پر مقابلہ، 3دہشتگرد مارے گئے

    کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سی آئی ڈی پولیس سے مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

    کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سی آئی ڈی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ٹی ٹی پی کے کچھ دہشت گرد نادرن بائی پاس سے منگھو پیر دھماکہ خیز مواد منتقل کررہے ہیں جس پر سی آئی ڈی پولیس نے گاڑی میں سوار ملزمان کوروکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، جن کی شناخت عمران عرف لمبا، شہاب الدین اور صورت جان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم شہاب الدین نے دو ہزار تیرہ میں لانڈھی کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا۔

    ملزم لانڈھی کے علاقے میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا جبکہ دیگر ملزمان قتل اقدام قتل بھتہ خوری دہشت گردی اور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے پچاس کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، دس دستی بم، دو خودکش جیکٹ، ایک کلاشنکوف اور دو پستول برآمد ہوئے۔
       

  • کراچی:ٹارگٹڈ آپریشن، 2مبینہ دہشتگردوں سمیت 6ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی:ٹارگٹڈ آپریشن، 2مبینہ دہشتگردوں سمیت 6ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں دومبینہ دہشتگردوں سمیت چھ ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں مختلف علاقوں سے پچیس سے زائد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    سی آئی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاون میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں آصف اور شہادت حسین کو گرفتار کرلیا، سی آئی ڈی حکام کے گرفتار ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    سی آئی ڈی پولیس کی مختلف ٹیموں نے لیاری اور بلدیہ ٹاون میں کاروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے4ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا، کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

    نیوکراچی اور سپر مارکیٹ سے بھی پولیس نے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی اداروں نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران22ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔