Tag: سی آئی اے کے سابق سربراہ

  • سی آئی اے کے سابق سربراہ پیٹریاس پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

    سی آئی اے کے سابق سربراہ پیٹریاس پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

    واشنگٹن : امریکی ایجنسی ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے سی آئی اے کے سابق سربراہ پیٹریاس پر سنگین جرم کے چارجز عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی کے سابق سرابراہ پیٹریاس پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، معلومات اس وقت فراہم کی گئیں تھیں جب وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے۔

    فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور محکمہ انصاف نے تحقیقات کے بعد وفاقی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وہ پیٹریاس پر فرد جرم عائد کریں۔ فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ڈیوڈ پیٹریاس کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

    ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے خفیہ معلومات اپنی محبوبہ مسز براڈویل سے کبھی شیئر نہیں کیں ۔

    یاد رہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس 2011 میں سی آئی اے کے سربراہ بنے تھے، اس سے قبل وہ عراق اور افغانستان میں امریکی افواج کی قیادت کرتے رہے تھے۔

  • اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے ، لیون پینیٹا

    اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے ، لیون پینیٹا

    واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیرِ دفاع اور سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پینیٹا نے امریکی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط حکمت عملی سے مختلف ملکوں میں شدت پسندوں کو سراٹھانے کا موقع ملا

    سابق امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا نے اپنی کتاب میں صدربراک اوباما کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما اپنی سمت کھوچکے ہیں۔ وہ مخالفین کے سامنے چپ رہتے اورجنگ سے گریز کرتے ہوئے مواقع ضائع کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ امریکی انخلا کے بعد شدت پسند تنظٰم داعش کو ابھرنے کا موقع ملا۔

    پینیٹا نے کہا کہ اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے اوروہ زبانی باتوں پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔