Tag: سی آئی ڈی پولیس

  • کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ملزمان اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارندے ہلاک ہوگئے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نادرن بائی پاس پر کسی کارروائی کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جس پر سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سانحہ جیسی کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سی آئی ڈی پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام بنادیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی :سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

    کراچی :سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی آئی ڈی پولیس نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا جبکہ مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مشرف کالونی پانچ سو کوارٹر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع  پر کاروائی کی۔

    کاروائی کے دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جس کی شناخت سعید کمانڈو کی نام سے ہوئی ہے، ملزم سعید کمانڈو پانچ افراد کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اورنگی ٹاؤن چارنمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔