Tag: سی ایس ایس

  • سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری

    سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری

    اسلام آباد : سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں صرف 2.77 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس مقابلے کے تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    اعداد و شمار میں بتایا گیا امتحان میں 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے، اس طرح کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا۔

    کمیشن کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے نتائج قواعد کے مطابق روک دیے گئے ہیں تاہم کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل کے لیے جلد مطلع کیا جائے گا جن میں میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور زبانی امتحان (وائیوا ووائس) شامل ہیں۔

    ایف پی ایس سی نے مزید کہا کہ نتائج کی تیاری میں پوری احتیاط برتی گئی ہے تاہم کسی غلطی یا کوتاہی کی صورت میں نتائج میں ترمیم کا اختیار کمیشن کے پاس محفوظ ہے۔

    CSS تحریری امتحان 2025 میں اہل امیدواروں کی فہرست

  • سی ایس ایس امتحان کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑی خبر

    سی ایس ایس امتحان کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑی خبر

    لاہور(3 اگست 2025):  فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحانات 2026 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا، سی ایس ایس کے امتحانات دو مراحل میں منعقد ہوں گے، جن میں پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ  اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان شامل ہوگا۔

    ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا، ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی، تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہوگا۔

    ایف پی ایس سی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ شیڈول ابتدائی اطلاع کے طور پر جاری کیا گیا ہے، ادارہ ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتا ہے، امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایف پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی تبدیلی سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

    سی ایس ایس امتحان کے خواہشمند امیدواروں کیلئے یہ ایک اہم موقع ہے، اب انہیں اپنی تیاری کا دائرہ تیز کر دینا چاہیے۔

  • عمر کی حد : سی ایس ایس کا امتحان دینے خواہمشمند افراد کے لیے اہم خبر

    عمر کی حد : سی ایس ایس کا امتحان دینے خواہمشمند افراد کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : سی ایس ایس کرنے کے خواہمشمند افراد کے لیے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کیلئے عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی۔

    جس میں کہا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو 5 بار مقابلے کےامتحان میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے اور  زیادہ سے زیادہ عمرکی حد 30 کے بجائے 35سال کی جائے۔

    بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا اور 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

    سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے اور امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔

  • سی ایس ایس امتحانات میں انٹر پاس انویجیلیٹر لگانے کا انکشاف

    سی ایس ایس امتحانات میں انٹر پاس انویجیلیٹر لگانے کا انکشاف

    اسلام آباد : سی ایس ایس اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحانات میں انٹر پاس انویجیلیٹر لگانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔

    ،آڈٹ اعتراض میں کہا گیا کہ سی ایس ایس اور ایف پی ایس سی امتحانات میں26ملین کی کیش ادائیگی کی گئی اور امتحانات میں اسکولوں میں انٹر پاس انویجیلیٹر مامور کئے گئے۔

    آڈٹ اعترضات میں کہنا تھا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ممبران کی تقرری خلاف ضابطہ کی گئی۔

    جس پر چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ آئندہ کیش ادائیگی نہ کی جائے اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری ایف پی ایس سی ممبران کی تقرری میں ضوابط کو یقینی بنائیں۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سینٹرل سپیریئر سروس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست خارج کردی تھی اور کہا تھا کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔

  • سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی کن مضامین میں کارکردگی بدترین رہی؟  رپورٹ   میں انکشاف

    سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی کن مضامین میں کارکردگی بدترین رہی؟ رپورٹ میں انکشاف

    اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں ملکی نظام تعلیم کا پول کھل گیا، جس میں بتایا سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی کن مضامین میں کارکردگی بدترین رہی؟

    تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ مگر کارکردگی مایوس کن رہی۔.

    فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سینٹ میں پیش کردہ 2022 کی رپورٹ 2022 میں ملکی نظام تعلیم کا پول کھل گیا۔

    سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2022 میں لازمی مضامین میں 43٪ امیدوار ناکام ہوگئے ، انگریزی، انگریزی مضمون نویسی، جنرل نالج، اسلامیات میں بدترین کارکردگی رہی۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ انگریزی مضمون میں علم کی کمی، انگریزی کی کمزوری اور غیر ضروری الفاظ کا چناؤ شامل ہیں جبکہ انگلش پریسی میں رٹے، بے محل جملے اور خیالات کی بے ترتیبی عیاں ہوتی ہے۔

    ایک ممتحن نے رپورٹ میں رائے دی ہے کہ کتاب، اخبار اور رسائل کے مطالعے کی کمی ہر جگہ نظر آتی ہے، تعلیمی نظام کو اسکول کی سطح پر مکمل طور پر بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔

    جنرل نالج میں 1947 سے 2022 تک کی سیاسی جماعتوں کے سوال پر کوئی ایک امیدوار صحیح جواب نہ دے سکا جبکہ پاکستان افئیرز میں پاکستان کی سیاست، خارجہ پالیسی پر کوئی امیدوار جامع جواب نہ دے سکا

    اسلامیات میں کئ امیدوار اجتہاد کو جہاد لکھتے رہے اور کسی نے تو اسلام کے اصولوں کے بر خلاف لکھا۔

    انگریزی مضمون میں 19440 اُمیدواروں میں 220 یا ایک فیصد امیدوار پاس ہوئے، پاکستان افئیرز میں 19445 امیدواروں میں ایک فیصد پاس ہوئے۔

    پاس ہونے والوں میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے 29٪، سرکاری اداروں کے گیارہ فیصد امیدوار شامل

    غیر ملکی تعلیم یافتہ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تین فیصد رہا جبکہ سرکاری یونیورسٹیوں کے 15523 امیدواروں میں صرف 320 کامیاب قرار پائے اور پرایوئٹ یونیورسٹیوں کے 496 امیدواروں میں 12 کامیاب ہوئے۔

  • سی ایس ایس کے امتحان میں انوکھا سوال سوشل میڈیا پر وائرل

    سی ایس ایس کے امتحان میں انوکھا سوال سوشل میڈیا پر وائرل

    امتحانی پرچوں میں بعض اوقات خاصے مختلف سوالات آجاتے ہیں جس سے امتحان دینے والے پریشان ہوجاتے ہیں، تاہم بعض اوقات کچھ سوال حیرانی اور مذاق کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

    حال ہی میں ہونے والا پاکستانی سول سروس (سی ایس ایس) کا ایک امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    امتحانی پرچے میں امیدواروں کو مضمون لکھنے کے لیے دیے گئے آپشنز میں شامل ایک آپشن ’بوائز ول بی بوائز‘ تھا جس کی انفرادیت نے کچھ افراد کو حیران کیا تو کئی یہ کہنے پر مجبور دکھائی دیے کہ یہ سوال کس مقصد کے تحت امتحان میں شامل کیا گیا۔

    یہ گفتگو اتنی بڑھی کہ یہ جملہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ تجزیاتی اور ناقدانہ تحریری صلاحیتوں کو پہچاننے کا کیا طریقہ ہے۔

    ایک صارف نے میم شیئر کی کہ وہ لڑکا جس نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے برسوں ضائع کیے ہوں اس کا برا حال ہوگا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان مینٹورز کا شکریہ جنہوں نے سی ایس ایس امیدواروں کو گمراہ کیا، کسی بھی گیس پیپر سے کوئی ایک مضمون بھی نہیں ہے۔

    پاکستان میں سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) امتحان کو بیورو کریسی کا داخلی دروازہ کہا جاتا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس امتحان کے ذریعے وہ اعلی ٰسرکاری ملازمتوں سے مستفید ہو سکیں۔

  • حکومت نےسی ایس ایس امتحانات کیلیے عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید کردی

    حکومت نےسی ایس ایس امتحانات کیلیے عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم کےمشیربرائےادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) امتحانات کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمشیربرائےادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے بیان میں کہا ہے کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے عمرمیں کمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت نےسرکاری ملازمین کیلئےعمرکی حدمیں کمی نہیں کی اور نہ ہی دیگر امیدواروں کیلئےعمرکی حدمیں کمی کی گئی ہے۔

    ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

    واضح رہے کہ بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری ملازمین و دیگر امیدواروں کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

    خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری و دیگر امیدواروں کی بالائی عمر کی حد میں 2 سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ کرنے والے سرکاری افراد گرفتار

    سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ کرنے والے سرکاری افراد گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ایس ایس کے امتحانی پرچے آؤٹ کرنے میں سرکاری اہلکار ملوث نکلے ہیں، تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے میں دو سرکاری افسران سمیت کل تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان لاکھوں روپے ک کے عوض چند گھنٹے قبل پرچہ آؤ ٹ کرتے تھے ۔

    بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے کو سی ایس ایس کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات ملی تھیں۔ایف آئی اےنےلاہور کے علاقے کچالارنس روڈپرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسرکوگرفتارکیا گیا۔

    حراست میں لیے گئے ملزم کی نشاندہی پرملوث دوسرےملزم کوبھی حراست میں لےلیاگیا۔ تفتیش کے دوران ایف پی ایس سی،جیل خانہ جات کےافسران کےملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

    تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان سےایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سلسلے میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    یاد رہے کہ سی ایس ایس ایک مقابلے کا امتحان ہے جس کے ذریعے حکومتِ پاکستان اپنے ادارے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں گریڈ 17 کے افسران بھرتی کرتی ہے۔ یہ افسران ملک کی انتظامیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔

  • سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    لاہور : آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی موت خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون نبیحہ چوہدری کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

    متوفیہ نبیحہ چوہدری اپنے دفتر میں جھلسی ہوئی پائی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر نعش نکالی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا نتیجہ ہے، متوفیہ کراچی کی رہائشی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔