Tag: سی ایم ایچ بنوں

  • وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نےوزیردفاع، وزیرداخلہ،مشیرخارجہ کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا جی ایچ کیوپہنچنے پر استقبال کیا، چاق و چوبند دستے نےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اوربتایا کہ میران شاہ کو دہشت گردوں سےپاک کرالیاگیاہے،شمالی وزیرستان ہر طرف سے سیل ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بچ نہ سکے۔

    وزیراعظم کوبتایاگیا کہ ابتدائی حملوں میں دہشت گردوں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا،زمینی کارروائی میں لڑنے والےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، وزیراعظم کاکہناتھاامن کیلئےقوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کامقصد حکومتی عملدرداری قائم کرناہے ،اس موقع پرعدالتوں سےدہشت گردوں کے چھوٹ جانےپرتشویش کااظہارکیاگیااورپاک فوج کو مکمل قانونی حمایت فراہم کرنے پراتفاق کیاگیا، آپریشن میں اب تک چار سو پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے دو کیپٹنز سمیت چھبیس جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وزیراعظم یادگار شہداءپر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کادورہ کیا اور راولپنڈی دھماکےکے زخمیو ں کی عیادت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہے دہشت گردحملے ہمارامورال کم نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع اور آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، جوانوں نےعظیم قربانیاں دیں قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے باعث فخر ہیں۔

    وزیراعظم فردا فردا زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی،  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے بنوں پہنچنےپر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں پہنچے اور چھاؤ نی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کئے ، بنوں چھاؤنی دھماکےمیں تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعد زخمی ہوگئے تھے۔