Tag: سی ایم ایچ پشاور

  • سی ایم ایچ پشاور میں مریضوں کی سہولت کےلئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز

    سی ایم ایچ پشاور میں مریضوں کی سہولت کےلئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز

    سی ایم ایچ پشاور میں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ او پی ڈی متعارف کرا دی گئی، جس کی بدولت مریضوں کی ڈاکٹر تک رسائی کم سے کم وقت میں ممکن ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی جنگ ہو یا قدرتی آفات ، سی ایم ایچ پشاور نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترا۔

    سی ایم ایچ پشاور میں فوجی اور سول مریضوں کی سہولت کے لئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز کردیا گیا۔

    اسمارٹ او پی ڈی کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ایم ایچ پشاور میں سمارٹ او پی ڈی متعارف کرا دی گئی۔

    اسمارٹ او پی ڈی کی بدولت مریضوں کی ڈاکٹر تک رسائی کم سے کم وقت میں انتہائی سہولت کے ساتھ ممکن ہو جائے گی۔

    ان سمارٹ سروسز سے تمام نظام کو سنٹرلائز کیا گیا ہے، جس سے آنے والے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز کے پاس جانے اور ان کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی۔

    سول مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ سی ایم ایچ پشاور کا رخ کرتے ہیں، جو یہاں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    سی ایم ایچ پشاور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر سال 50 ڈاکٹرز اور 150 پیرامیڈیکل سٹاف کو جدید نظام صحت کے بین الاقومی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

  • پاکستان دہشت گردوں کےسامنے کبھی نہیں جھکے گا، خرم دستگیر

    پاکستان دہشت گردوں کےسامنے کبھی نہیں جھکے گا، خرم دستگیر

    پشاور : وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کےسامنے کبھی نہیں جھکے گا، پاک فوج کی بہادری اور بلند حوصلوں سے قوم مضبوط ہوئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم ایچ پشاور کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیردفاع نے اسپتال میں داخل سوات بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

    وزیر دفاع خرم دستگیر نے زخمی اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سراہا، انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ٹراماسنٹر میں شاندار طبی سہولیات کی فراہمی اور عملہ کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

    اس موقع پر دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سپاہیوں کا حوصلہ بلند ہے، فوجیوں کی بہادری اور بلند عزم اورحوصلے سے قوم مضبوط ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت نے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

    بعد ازاں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کوہاٹ میں شہید ہونے والے کیپٹن جاذب رحمان کے گھر جاکر شہید کے والدین اور اہلخانہ سے تعزیت کی، لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے 9ڈویژن کے شہداء کیلئےبھی فاتحہ خوانی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • بنوں دھماکا، سی ایم ایچ میں مزید 3زخمی دم توڑ گئے،تعداد23 ہوگئی

    بنوں دھماکا، سی ایم ایچ میں مزید 3زخمی دم توڑ گئے،تعداد23 ہوگئی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونیوالے تین اہلکار سی ایم ایچ پشاور میں دم توڑ گئے، جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد تئیس ہوگئی ہے۔

    دہشتگردوں نے گزشتہ روز بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں بیس اہلکار شہید جبکہ تیس زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

    جن میں سے کئی کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے بعد بنوں میں سیکیورٹی انتطامات انتہائی سخت ہیں، دوسرے روز بھی بنوں میران شاہ روڈ پر کرفیو نافذ ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کئے گئے ہیں۔