Tag: سی این جی اسٹیشنز

  • سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • سی این جی اسٹیشنز کی بندش ، نیا شیڈول آگیا

    سی این جی اسٹیشنز کی بندش ، نیا شیڈول آگیا

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) نے ہفتے کے روز کراچی میں صنعتوں اور کمبائنڈ نیچرل گیس (CNG) اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کیا، اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    ایس ایس جی سی ترجمان نے بتایا کہ تمام صنعتیں،صنعتی پاور جنریشن یونٹس بند رہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن دو دن تک بند ہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری،صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی نے کہا کہ صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر وار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے۔

    ترجمان کے مطابق گیس تعطیل کی مدت کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر گیس کی سپلائی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کر دے گی۔

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

    پشاور : سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پشاور ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نےسی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظرکیاگیا، پشاور ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کل سے معطل کردی جائے گی۔

    یاد رہے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کو بجلی اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں کمی کے باعث پنجاب کے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے تک بڑھ گیا ہے کیونکہ حکومت مبینہ طور پر بند پاور پلانٹس کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

    اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس بحران کے سنگین ہونے پر کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سی این جی صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا شیڈول آگیا

    سی این جی صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا شیڈول آگیا

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 17 ستمبر سے 24گھنٹے کیلئےسی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنز17ستمبرسے24گھنٹے کیلئے بند رہیں گے، اسٹیشنز اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنزکو24گھنٹےکےلیےگیس کی فراہمی بندرہےگی تاکہ گھریلوصارفین کی گیس کی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سی این جی گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر

    پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سی این جی گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ستمبر کو صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کے سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز کو 10 ستمبر کو8 بجے سے 24گھنٹے بند رہیں گے، اسٹیشنز کو 24 گھنٹے عدم فراہمی کامقصد گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل انڈسٹریز کو بھی 10 ستمبرصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئےگیس ترسیل بندرہے گی، کیپٹو پاور کو بھی 10 ستمبرصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

  • کراچی میں  سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ نیا شیڈول جاری

    کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ نیا شیڈول جاری

    کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 3 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

    ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنزکو 10 سے 13 فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل ہوگی۔

    سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔

    ترجمان نے بتایا تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹوپاور کو بھی 12 فروری سے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بندرہےگی۔

  • 6 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہنے کے بعد خوش خبری

    6 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہنے کے بعد خوش خبری

    کراچی: شہر قائد سمیت صوبے میں 6 دن بند رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز اتوار کو 24 گھنٹے کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، کراچی سمیت صوبے میں چھے دن سی این جی اسٹیشنز بند رہے، کل اتوار کو چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے جا رہے ہیں۔

    سندھ بھر میں کل صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے، اتوار کو کھلے رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشنز کل صبح 6 بجے کھل جائیں گے، پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنز کو 37 دن سےگیس کی فراہمی معطل تھی۔

    لاہور کے سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک گیس سپلائی جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ سی این جی کی عدم فراہمی سندھ میں ہفتے کو بھی برقرار رہی جب کہ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے لیے سی این جی کی فراہمی کا اعلان 15 منٹ بعد سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے واپس لے لیا۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں اور بڑی تعداد میں اس کاروبار سے منسلک افراد کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اب سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 144گھنٹے بعد کھولے جا رہے ہیں۔

  • سندھ میں رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

    سندھ میں رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

    کراچی: صوبہ سندھ میں رواں ہفتے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا، رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ لوکل گیس پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے 3 دن بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔

    دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر منتقل اسٹیشنز بدستور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کردی ہے، دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں کی مہنگی ترین بولیاں وصول کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کے لیے بولیاں طلب کر رکھی تھیں، پی ایل ایل نے ایل این جی کے 6 جہازوں کی بولیاں طلب کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق ایل این جی سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت خریدی جارہی ہے، ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62 سے 13.37 فیصد تک خریدی جا رہی ہے۔

  • سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کرتے ہوئے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر گیس پریشر میں شدید کمی آ گئی ہے، گیس پریشر میں کمی کے سبب کراچی شہر کے اکثرعلاقوں میں گیس پریشر صفر ہو گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں کمپنی کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے، اس لیے کل تمام سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پر 5 ستمبر کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

    ادھر سوئی سدرن نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب کراچی میں متاثر ہونے والی اکثر علاقوں میں گیس کی ترسیل بحال کر دی گٸی ہے، کراچی میں ڈفینس، کلفٹن اور اطراف میں حالیہ بارشوں کے سبب گیس لیکیج اور پاٸپ بلاک ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈفینس اور اطراف کی گلیوں سے پانی اتر نہیں سکا جس کی وجہ سے ٹیکنیکل ٹیم کو کام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، کنٹونمنٹ کی مجاز اتھارٹیز کو بار ہا مطلع کیا گیا ہے کہ پانی نکالنے کا بندوبست کیا جائے۔

    سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں سے پانی مکمل نہ نکلنے کے سبب گیس کی بحالی میں دیر ہو رہی ہے، مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ گیس بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، جب کہ سخت دشواریوں کے باوجود کمپنی کی جانب سے اکثر علاقوں میں گیس کی سپلاٸی بحال رکھی گٸی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی: سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اتوار کو صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا تھا کہ کراچی میں سابقہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے میں 4 دن سی این جی ملا کرے گی۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس سسٹم میں بہتری ہوئی ہے. جبکہ گیس پریشر کا ایشو اب بھی موجود ہے، کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ابھی بھی ہے۔