Tag: سی این جی اسٹیشنز

  • سندھ  میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    کراچی :موسم سرما قریب آتے ہی ملک میں گیس کی طلب بڑھ جانے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید ایک دن بند رہیں گے، سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کااضافہ کردیاگیا، صوبے میں سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہےگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے اور ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے سندھ میں سی این جی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ میرپور میں کنڈا والی گیس فیلڈ کی سالانہ بندش سے فراہمی معطل رہے گی ۔

    ایس ایس جی سی کے سسٹم میں چار سوایم ایم سی ایف گیس سپلائی کی کمی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں سردی بڑھنے پر گھریلو صارفین کی گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے سی این جی صارفین کے لیے بھی گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی تھی ، کے پی، بلوچستان میں سی این جی 20 روپے فی کلو جبکہ کمرشل اور تندور کنکشن پر گیس 40 فیصد تک مہنگی دی جائے گی۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سی این جی ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا تھا، غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سی این جی کے لیے گیس کی قیمت بڑھا کر غریب عوام سے زیادتی کی گئی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، سی این جی بھی تو عوام استعمال کرتے ہیں، نئے نرخ سے سی این جی میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ متوقع ہے، اضافہ 27 ستمبر سے کیا گیا، یہ پیسے عوام سے کیسے وصول کیے جائیں گے

  • پنجاب: سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

    پنجاب: سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، گیس اسٹیشن 11 جنوری سے بند پڑے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مزید 3 دن تک سی این جی گیس اسٹیشنز کو بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو مزید 3روز تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔

    سوئی گیس حکام کے مطابق 17جنوری کی شام6 بجےسی این جی اسٹیشنز کو گیس دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس حکام نے 11 تا 14 جنوری گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس میں مزید تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔اب 11 جنوری سے بند کی گئی سی این جی گیس کی فراہمی 17 جنوری کو شام چھ بجے بحال ہوگی۔

    سی این جی کی قیمت میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے اور اب مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ حکومتی چھوٹ ملتے ہی 4 جنوری کو سی این جی اسٹیشن مالکان نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی سی ا ین جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 53روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتیں مقررکرنے کا اختیار سی این جی مالکان کو دینے کے بعد یہ پہلا اضافہ ہے۔

  • پنجاب: 5ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا فیصلہ

    پنجاب: 5ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا فیصلہ

    لاہور: حکومت کو پنجاب کے سی این جی صارفین کا خیال آہی گیا، ساڑھے پانچ ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    پنجاب کے عوام کیلئے سی این جی اسٹیشنز میں گیس بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    چئیرمین سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا کہ حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان اسلام آباد میں مزاکرات ہوئے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ مئی کو ایل این جی کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچے گی۔ جسے سی این جی اسٹیشنز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایل این جی نجی شعبہ کراچی سے پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو پہنچائے گا، گیس پچپن روپے فی لیٹر فروخت ہوگی جو کہ سی این جی سے کچھ مہنگی ضرور ہے تاہم پٹرول کے مقابلے میں پھر بھی سستا ایندھن ہے۔

    شجاع انور کا کہنا تھا کہ حکومت یہ اقدام سی این جی سیکٹر کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔

  • سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری

    سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری

    کراچی: سندھ بھر میں ایک بار پھر سی این جی اشٹیشنز بند کرنے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

     سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں رواں ہفتے تین دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائے۔

    شیڈول کے مطابق چھ اپریل ، آٹھ اپریل اور دس اپریل کے روز صبح آٹھ بجے سے اگلے 24گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری پیر ،بدھ اور جمعے کو سی این جی نہیں ملے گی۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مزید 24گھنٹے کیلئے بند

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مزید 24گھنٹے کیلئے بند

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نےعوام کو پریشان کرنےکی روایت برقرار رکھی، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی اچانک مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی گئی۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول ایک بار پھر اچانک تبدیل کردیا گیا ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کےمطابق سی این جی اسٹیشنز مزید چوبیس گھنٹے بند رہیں گے۔

    بدھ کو سی این جی اسٹیشنز شیڈول کے مطابق بند رہے، اب عوام کو جمعرات کو بھی سی این جی نہیں ملے گی، یوں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی اڑتالیس گھنٹےکی مسلسل بندش کے بعد جمعےکی صبح 8بجے بحال ہوگی۔

    سی این جی کی بندش میں اضافے کی وجہ ترجمان گیس کمپنی نے وہی پرانی بیان کی ہے کہ گیس فیلڈ سےگیس پریشر میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

  • پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے مہنگی ایل این جی کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کردی۔ حکومت کی ہدایت پرسوئی گیس ادارے نے پنجاب میں مستقل بنیادوں پر سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت نے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ کی جانب سے اس کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث اب حکومت پنجاب میں اس کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

    اس ضمن میں حکومت نے ایس این جی پی ایل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا کہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سوئی نادرن کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی سیکٹر اپنی ایل این جی درآمد کرے۔اس صورت حال سے سی این جی سیکٹر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    لاہورسیمت پنجاب بھر میں پندرہ مارچ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہونا تھی جو اب نہیں ہوگی۔سی این جی اسٹینز کو گیس بندش کے بعد اضافی گیس صنعتی سیکٹر کو دی جائے گی۔

  • لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

  • لاہور:یوم شہدا کے بعد ماڈل کےعلاوہ شہر بھر سے کنٹینرزہٹا دیئے گئے

    لاہور:یوم شہدا کے بعد ماڈل کےعلاوہ شہر بھر سے کنٹینرزہٹا دیئے گئے

    لاہور:  تین روزسے بند پٹرول پمپ اورسی این جی اسٹیشنز کھل گئے، سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے،  ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بھی بحال ہوگئی ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا ہوا ہے۔

    حکومت پنجاب نے بالآخر دو روز سے یرغمال عوام کو ریلیف فراہم کر ہی دیا اورلاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداکے بعدشہربھرسے کنٹینراوررکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تین روزبعد پٹرول اور سی این جی پمپ کھل گئے ہیں، ایندھن ملنے پر شہریوں نےخوشی اوراطمینان کا اظہار کیا۔

    لاہور شہر کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹا دیئے گئے ہیں، جس سےعوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے، ڈاکٹرطاہر القادری کی رہائش گاہ اورماڈل ٹاؤن کاعلاقہ اب بھی کنٹینرز سے سیل ہے، ماڈل ٹاؤن اور اطراف کےعلاقوں میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

    شہریوں کا شکوہ ہے کہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں سے بچنے کیلئے ایسا انتظام کیاجانا چاہیئے، جس سےعوام کوپریشانی نہ اٹھانی پڑے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لاہور میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی: کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کے شیڈول میں تبدیلی۔۔ہفتےکو بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔۔رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن دو دن کے بجائے تیسرے دن ہفتے کو بھی بند رکھیں جائیں گے،ایس ایس جی سی نے ہفتےکو بھی صبح آٹھ بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈزسے اچانک پریشر میں کمی کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر پہلے ہی گیس پریشر کم ہے اور تین دن کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔

  • گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    جعفرآباد: گیس لائن تخریب کاری کا شکار ہونے کے باعث گیس کی قلت ہوگئی، جس کے باعث کراچی میں آج شام چار بجے کھلنےوالے سی این جی اسٹیشن اب کل صبح آٹھ بجےکھلیں گے۔

    رات گئےجعفرآباد کےعلاقےمیں سوئی سدرن کی اٹھارہ انچ قطر کی گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، گیس لائن تباہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوکر رہ گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی کوایک سو دس ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے وقت میں سولہ گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، فلنگ اسٹیشنز اب معمول کے مطابق اتوار بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔