Tag: سی این جی اسٹیشن

  • کراچی:سی این جی مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

    کراچی:سی این جی مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

    چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کی اپیل پر سی این جی مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی، ہڑتال ختم ہونے کے بعد کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے۔

    سی این جی اسٹیشن مالکان اور ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی بندش شیڈیول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کی اپیل پر سی این جی مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد کراچی کے تمام سی این جی سٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے۔

    سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، شہری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سخت سردی میں گھنٹوں اسٹاپ پر کھڑے سواری کا انتطار کرتے رہے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں نے من مانے کرائے وصول کئے۔

    سندھ میں سی این جی بندش کے نئے شیڈول کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گئے۔

  • کراچی: سی این جی اسٹیشنز آج صبح8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند

    کراچی: سی این جی اسٹیشنز آج صبح8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند

    سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ سے اڑتالیس کی بجائے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کےمطابق سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح تک بند رہیں گے جبکہ بدھ سے تمام سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے تک کھلے رکھے جانے کے بعد جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے دوبارہ چوبیس گھنٹوں کیلئے بند ہونگے۔
       

  • کراچی سمیت سندھ  بھر میں 2 روز بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 روز بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سی این جی ملنا جوئے شِیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے، سندھ میں دو روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے کھول دیئے گئے۔

    کراچی سیمت سندھ کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز دو دن کی بندش کے بعد آج آٹھ بجے صبح کھول دیئے گئے، سخت سردی کے باوجود رات گئے ہی سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ابھی بھی گھنٹوں کے انتظار کے بعد لوگوں سی این جی مل پا رہی ہے۔

    سی این جی اسٹیشنز صرف چوبیس گھنٹوں کے لیے کھولے گئے ہیں، سندھ میں جمعے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔

    حکام کے کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور اس وجہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اکتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج دوبارہ کھل گئے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے بعد صارفین نے سکھ کا سانس لیا، صبح سویرے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

    یاد رہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ میں کل اکتیس دسمبر کی صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس نہیں ملے گی، سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹوں بعد دو جنوری جمعرات صبح آٹھ بجے کھول دیئے جائیں گے۔
       

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج 3بجے سے41گھنٹے کیلئے بند

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج 3بجے سے41گھنٹے کیلئے بند

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج شام  3بجے سے اکتالیس گھنٹے کیلئے بند کر دیئے جائیں گے، سی این جی بندش سے دیہاڑی پر رکشتہ اور ٹیکسی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    گیس کے بحران سے گھریلو صارفین پریشان ہیں تو سی این جی اسٹیشنز کی بندش نے بھی ہزاروں افراد کو بے روزگار کردیا ہے، سندھ میں نئے شیڈول کے تحت آج سے سی این جی اسٹیشنز اکتالیس گھنٹے کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

    سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں، دہاڑی پر رکشتہ ٹیکسی چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے۔

    دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کی آئے روز کی بندش سے انہیں روزگار کمانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، اس صورتحال میں یومیہ اجرت پر ٹرانسپورٹ چلانے والوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے ۔

    انکا کہنا ہے کہ کمائیں کیا اور کھائیں کیا، ماہرین کے مطابق متوسط اور غریب طبقے کو ٹرانسپورٹ اور روزگاری کی فراہمی کے لئے سی این جی فراہم کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

     

  • سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے سے 41گھنٹے کیلئے بند

    سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے سے 41گھنٹے کیلئے بند

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، سی این جی اسٹیشن ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔

    نئے شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کو صبح آٹھ بجے کے بجائے ہفتے کی دوپہر تین بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کیے جائیں گے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں پر گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی، سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین شبیر سلمانجی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی غیر مناسب اقدام ہے

    انکا مزید کہنا ہے کہ ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں تک سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی اور ایمبولینس سروس متاثر ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔

    صنعتکاروں کے مطابق صنعتی علاقوں میں لو پریشر کی وجہ سے پراسسنگ انڈسٹری بند ہونے کے قریب اور گیس کی بندش سے صورتحال مزید خراب ہو گی، اگر صنعتیں بند ہوتی ہیں تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔
        
       

  • سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول تبدیل

    سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول تبدیل

    سندھ کی عوام کے لیے خوشخبری سوئی سدرن گیس کی جانب سے کراچی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔جمعرات کو سی این جی اسٹیشن صرف سات گھنٹے کے لیے بند ہو ں گے۔

    سوئی سدرن گیس کے ترجمان عنائت اللہ اسماعیل کی مطابق جمعرات کو سی این جی اسٹیشن صبح چوبیس گھنٹے کے بجائے سات بجے سے دو بجے دوپہر بند کیے جائیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈز سے پریشر میں بہتری آنے کی وجہ سے سندھ بھر میں سی این جی بند کرنے کا شیڈول عوام کی سہولت کے لیے تبدیل کیا گیا ہے ،اب جمعرات کو سی این جی اسٹیشن آٹھ بجے کے بجائے صبح سات بجے صرف سات گھنٹے کے لیے بند ہو ں گے۔