Tag: سی این جی اور صنعتی سیکٹر

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: موسم سرما میں پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر اور کھاد بنانے والی کمپنیوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، دوسری جانب سندھ نے وفاق کو گیس ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے مطابق نومبر سے جنوری تک پنجاب بھر میں صنعتی سیکٹر ، کھاد بنانے والی کمپنیوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی، وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق گھریلو صارفین اولین ترجیحی ہیں اور ان کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے گیس انفراسٹرکچر دیویلپمنٹ سیس کا معاملہ نمٹانے کیلئے وفاق کو خط ارسال کر دیا ہے، وزیرِاعلی سندھ کے مشیر مراد علی شاہ کے مطابق جی آئی ڈی سی پر تاجر برادری کی جانب سے کافی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور سندھ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کا مقدمہ بخوبی لڑ رہی ہے۔