Tag: سی این جی بند

  • سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایس ایس جی سی کا گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کمی کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز روان ہفتے دوبارہ 3 دن کے لیے بند کیے جائیں گے، یہ فیصلہ گیس بحران شدت اختیار کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو بھی گیس کمی کا سامنا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اور آر ایل این جی پمپ جمعہ 22 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 25 اپریل صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کے شعیب خان جی نے کہا ہے کہ جمعہ بائیس اپریل سے 72 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے تمام سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی، تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، تمام جنرل صنعتیں اور کیپٹو پاور کو بھی اتوار 24 اپریل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

  • پنجاب میں‌ سی این جی کی فراہمی تا حکم ثانی بند

    پنجاب میں‌ سی این جی کی فراہمی تا حکم ثانی بند

    لاہور: پنجاب میں گیس کا بحران شدید ہوگیا، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا، سوئی گیس حکام نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    قبل ازیں سوئی گیس حکام نے گیارہ جنوری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت 13 جنوری کو گیس کی فراہمی بحال ہونی تھی تاہم اسی روز نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا جس کے تحت گیس کی فراہمی کی بندش میں 17 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔

    اسی سے متعلق: پنجاب: سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

    نئے حکم نامے کے تحت 17 جنوری کی شام کو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہونی تھی تاہم سوئی ناردرن گیس حکام نے تاحکم ثانی گیس کی فراہمی بند رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

    اس ضمن میں کوئی اطلاعات نہ مل سکیں کہ یہ حکم نامہ کب تک نافذ العمل رہے گا اور پمپس کو گیس کی فراہمی کب بحال کی جائے گی تاہم امکان ہے سردی کم ہوتے ہی گھروں میں گیس کی طلب میں کمی آئے گی جس کے بعد ہی گیس اسٹیشنز کو فراہمی بحال ہوسکے گی۔

  • سندھ بھرمیں تین دن کیلئےسی این جی بند رہے گی

    سندھ بھرمیں تین دن کیلئےسی این جی بند رہے گی

    کراچی : رواں ہفتےسندھ بھرمیں3 دن کیلئےسی این جی بند رہے گی سوئی سدرن گیس کمپنی نےنیا شیدول جاری کر دیا منگل،جمعرات،ہفتے کوسی این جی فراہم نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق  سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سیمت سندھ بھر میں رواں ہفتے تین دن کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے سی این جی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق رواں ہفتے تین دن کیلئے صارفین سی این جی سے محروم رہیں گے، پہلا شٹ ڈاؤن منگل تین مارچ ، دوسرا جمعرات پانچ مارچ اورتیسرا ہفتہ سات مارچ کو صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس گھنٹوں کیلئے کیا جائے گا۔