Tag: سی این جی سیکٹر

  • سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے، ذرائع

    سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے، ذرائع

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت آج جمعرات کو کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گھریلو صارفین کو گیس کے سنگین بحران سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظوری کی گئی ہے، جس کے بعد سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کے لیےگیس فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ کابینہ توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    سی این جی، آر ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ

    اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا تخمینہ ہے، جب کہ جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل سی این جی اور آر ایل این جی صارفین کو یہ بری خبر دی گئی تھی کہ کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں گیس کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد سی این جی اور آر ایل این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے مقرر کی جا چکی ہے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن شعیب خان جی نے بتایا کہ اس سے قبل گیس کی فی کلو قیمت 180 روپے کلو وصول کی جا رہی تھی، ستمبر 2021 میں پہلے گیس کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھا کر 180 روپے کی گئی تھی، اور اب سی این جی پر جی ایس ٹی کی مد میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

  • سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کب بحال ہوگی ؟عمر ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

    سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کب بحال ہوگی ؟عمر ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو جنوری میں وقفے وقفے سے اور فروری میں مکمل طور پر گیس کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال دسمبر کےمقابلے میں 12 فیصد زائد گیس فراہمی کی گئی ، دسمبر 2018 میں ایس این جی پی ایل نےگھریلوصارفین کو831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی ، دسمبر کے15 دنوں میں 30فیصد زائد گیس فراہمی کی گئی ، گھریلو صارفین کو اس وقت47 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سوائے سی این جی سیکٹر کے تمام صارفین کو گیس کی فراہمی جارہی ہے، سی این جی سیکٹر کو جنوری میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائےگی، فروری میں مکمل طور پر گیس کی سپلائی شروع کردی جائےگی، ملک میں ریکارڈ توڑ سردی گیس کے دباؤمیں کمی کا باعث بنی ، سردی کا زور ایک ہفتےمیں ٹوٹنےسے صورت حال بہتر ہوگی۔

    وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ ایس ایس جی سی کےنظام میں طلب20 فیصد بڑھ گئی ہے، ایل این جی سندھ کی صورتحال کےباعث سپلائی نہیں کی جا رہی، اضافی ایل این جی اور سپلائی میں بہتری سےصورتحال بہتر ہوگی۔

  • سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک سی این جی کی بندش میں چوبیس گھنٹےکا اضافہ کردیا، عوام کو ہفتےکےساتھ ساتھ اتوار کو بھی سی این جی نہیں ملےگی۔

    سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ کرنےکی روایت کو برقرار رکھتےہوئےسوئی سدرن گیس کمپنی نے اب ہفتےکےعلاوہ اتوار کو بھی سی این جی بند رکھنےکا حکم صادرکیا ہے۔

    اچانک دو روز تک سی این جی نہ ملنےکے اعلان کےبعدکراچی سمیت بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور لاکھوں شہریوں کوپریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کےمطابق مارچ میں قطر سےآنے والی ایل این جی کیلئےگیس کمپنیزکےنیٹ ورک کومربوط کیاجارہاہےجس سےکام کےدوران بارہ کروڑکیوبک فٹ گیس کی کمی ہوگی اس لئے سی این جی کی بندش کےدورانیےمیں اضافہ کرنا پڑا،سی این جی کی سپلائی پیرکی صبح آٹھ بجےسےبحال ہوگی۔

  • صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    کوئٹہ: موسم سرما کے شدت اختیار کرتے ہی صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کےترجمان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبےبھر میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیےبند کر دی گئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس معطلی کا فیصلہ سوئی گیس پریشر میں کمی کےباعث کیاگیا ۔صوبے بلوچستان میں موسم سرما کے شدت اختیار کرنے کے باعث گیزر اور ہیٹرز کے استعمال میں اضافے ہوگیا ہے جس کے باعث کے باعث گیس کے پریشر میں کمی آئی ہے۔

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے ۔

    اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

  • عید میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    عید میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کراچی : عید کی تعطیلات میں عوام کو سستے ایندھن کی فراہمی جاری رہے گی، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عید کی تعطیلات کے دوران سی این جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوراں آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے، کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ میں بعض اوقات پریشر میں کمی کے باعث ایمرجنسی میں سی این جی اسٹیشن بند کرنا پڑتے ہیں، تاہم عید کی تعطیلات کے دوران سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کےدوران پنجاب میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  کمپنی ترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح چھ بجے سے ہفتے کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔

    سوئی ناردرن کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا فیصلہ عید کے دوران عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔