Tag: سی این جی صارفین

  • سی این جی صارفین کیلئے قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    سی این جی صارفین کیلئے قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے سی این جی کےصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو کی جانب ریجن ٹو کے لیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا تھا اور اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

    اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، جبکہ ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔

  • کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی : کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات 10سے صبح 6 بجےتک کھلےرہیں گے ، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے آئندہ اسٹیشنز کھولنے  کا فیصلہ گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شدیدسردی میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیا، جبکہ خواتین کے لئے کھانا پکانا امتحان بن چکا ہے تاہم کراچی سمیت سندھ کےسی این جی صارفین کے لیے خوشخبری آگئی ، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات دس بجے سے آٹھ گھنٹے کیلئے کھلیں رہیں گے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ اسٹیشنزکھولنےکافیصلہ گیس پریشردیکھ کرکیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں گیس بحران پر صنعتکاروں کااحتجاج رنگ لے آیا،ایم ڈی ایس ایس جی سی نے مطالبات منظورکرتے ہوئے گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    پنجاب میں گیس بحران کی وجہ سے صرف برآمدی صنعتوں کو گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ چمڑاانڈسٹری، کیمیکل، نان ایکسپورٹ ٹیکسٹائل، سی این جی انڈسٹری سمیت تمام صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند ہے۔

    مزید پڑھیں: سی این جی ڈیلرز کی حکومت کو ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

    یاد رہے 4 جنوری کو سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

    سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا تھا کہ سی این جی کی عدم فراہمی کو بیس دن ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرانسپوٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے ٹرانسپوٹروں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

    خیال رہے سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پیر کی دوپہر تک سی این جی اسٹیشنز بند پڑے تھے جبکہ گاڑیوں کی طویل قطار بھی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لگی رہی۔

    واضح رہے کہ جمعےاور ہفتے کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کی جانی تھی، لیکن اتوارکو بارہ گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے اور صبح سات بجے سے شام سات بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہی، سوئی سدرن کے مطابق گیس پریشر میں بہتری کے بعدآئندہ فراہمی کی جائے گی۔

  • کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری آ گئی ہے، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سی این جی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پیر تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ گیس سسٹم میں بہتری پر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بھر میں 58 گھنٹے تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جس کے باعث نہ صرف گاڑی مالکان بلکہ دیگر شہری بھی شدید مشکلات کا شکار رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکا، 2 جاں بحق، تین زخمی

    ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں سوئی گیس حکام نے اعلان کیا کہ سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

    چار روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔