Tag: سی این جی کی قیمت

  • سندھ میں سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا،  ایسوسی ایشن

    سندھ میں سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا، ایسوسی ایشن

    کراچی : سندھ میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی کلوتک ہونےکاامکان ہے ، سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائےگا، غیاث پراچہ نے کہا حکومت سی این جی پرٹیکس سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان ایسوسی ایشن نے سی این جی پر ٹیکس کے ردعمل میں کہا سی این جی کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس کے باعث اضافہ ہوا، اضافے کے بعد کے پی میں سی این جی کی قیمت 138روپے 90 پیسے فی کلو ہوگئی۔

    ایسوسی ایشن کا کہناتھا سندھ میں سی این جی کی قیمت125روپےفی کلوتک ہونےکاامکان ہے ، سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا۔

    این جی اسٹیشنز مالکان ایسوسی ایشن نے کہا پنجاب میں سی این جی سیکٹردرآمدی آرایل این جی استعمال کرتا ہے، پنجاب میں ٹیکس میں ہونے والے حالیہ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، درآمدی ایل ا ین جی پربھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پنجاب میں سی این جی قیمت میں اضافے کا تعین ڈیوٹی کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔

    دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچہ نے کہا سندھ میں قیمت سی این جی کی قیمت 120 سے 125 روپے تک ہوجائےگی، گیس کے فی کلو نرخ میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا حکومت سے کہاگیا اور لوگوں کا بوجھ ہم پر نہ ڈالا جائے، سی این جی کی قیمت بڑھنے سے سب کا بجٹ خراب ہو جائے گا، حکومت سی این جی پر ٹیکس سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    انھوں نے کہا پیٹرول کے استعمال سے گاڑی کی دیکھ بھال میں اضافہ ہوتاہے، پیٹرول تو ابھی بھی مہنگا ہے، وقت کے ساتھ اور مہنگا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی نرخ کا نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا۔

    سی این جی سیکٹر کیلیےگیس کی قیمت بارہ سو تیراسی روپےفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ، سیلزٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ بائیس روپے فی کلوگرام تک ہوجائےگا۔

    ریجن ون کے سی این جی صارفین کو گیس سپلائی پر 69 روپے 57 پیسے فی کلو ٹیکس دینا ہوگا، ریجن ٹو کے صارفین پر سی این جی سپلائی 74 روپے 4 پیسے کلو ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

  • سی این جی کی قیمت ایک سو چار روپے فی کلو، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

    سی این جی کی قیمت ایک سو چار روپے فی کلو، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

    کراچی : سی این جی کی قیمت سو کا ہندسہ عبور کرگئی، ایک سو چار روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، اسٹیشن مالکان نے سی این جی فی کلو کے بجائے فی لیٹر سے فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد گاڑی مالکان، ٹرانسپورٹر، مسافروں سمیت طلباء وطالبات سب ہی پریشان ہوگئے ہیں۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اونرز نے دس روز بعد مزید دس روپے کرایہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، بصورت دیگر کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سے گیس کی فروخت فی کلو کے بجائے79روپے فی لیٹر کے حساب سے کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ اوگرا سے سی این جی کی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کے لیے رابطہ کررہے ہیں کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقاء بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے۔

  • سی این جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، صارفین بلبلا اُٹھے

    سی این جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، صارفین بلبلا اُٹھے

    کراچی : سی این جی قیمیتوں میں مزید اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، پرانے نرخ بحال کرنےکامطالبہ کردیا۔ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپےاضافے کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا اختیار پمپ مالکان کو ملتے ہی سی این جی اسٹیشنز مالکان مافیا بن گئے اور انہوں نے سی این جی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کردیا۔ ہے۔

    سی این جی نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی، قیمتوں میں اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، نئی قیمت نے ٹیکسی اور رکشا ڈرائیوروں کا میٹر بھی شارٹ کردیا۔

    قیمتوں میں چوتھی بار ہونے والے اضافے نے صارفین کی مشکلات مزید بڑھادیں، ان کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں سی این جی کیسے ڈلوائیں، شہریوں نے سی این جی کے پرانے نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایک شہری نے حکومت کو انتخابات سے پہلے ریلیف دینے کا مشورہ بھی دے دیا، واضح رہے کہ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپےاضافے کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل گیس اسٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کیا تھا جس کے بعد گیس کی قیمت 73 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔

  • سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ

    سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ

    کراچی : گیس اسٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد گیس کی قیمت 73 روپے فی کلو ہوگئی۔

    اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا اختیار پمپ مالکان کو ملتے ہی سی این جی اسٹیشنز مالکان مافیا بن گئے اور انہوں نے سی این جی کی قیمت میں اچانک 2 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کردیا۔

    شہر کے 70 فیصد سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی 73 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ حکومت کے ڈی ریگولیٹ کے بعد سے ایک ماہ میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے اور اس دوران سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 5روپے فی کلو کا خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے، واضح رہے کہ حکومت نے گیس کی قیمت میں 24 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا تھا۔

  • سی این جی کی قیمت کیا ہوگی،پمپ مالک خود طے کرے گا

    سی این جی کی قیمت کیا ہوگی،پمپ مالک خود طے کرے گا

    کراچی: پنجاب کے بعد سندھ اور کے پی کے میں بھی سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کردی گئیں، اب سی این جی کی قیمت کا تعین پمپ مالکان کریں گے، سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


    یہ پڑھیں: نیپرا، اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز، وزارتوں کے ماتحت


    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کے بعد سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کردی گئیں۔

    اب سی این جی کے نرخ مقرر کرنے میں اوگرا کا کوئی کردار نہیں ہوگا بلکہ پمپ مالکان سی این جی کی قیمت کا تعین خود کریں گے، سی این جی مہنگی فروخت کریں یا کم قیمت پر، یہ اختیار اب اوگرا کے بجائے مالکان کو حاصل ہوگیا ہے جس کا وزارت پٹرولیم نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مردہ صنعت میں جان پڑ جائے گی جبکہ امید ہے کہ سی این جی کی دستیابی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، سندھ اور خیبر پختون خوا کے صارفین کو پوری امید ہے کہ مسابقت کی فضا سے ان کا ضرور بھلا ہوگا۔