Tag: سی این جی کی قیمتوں

  • صارفین کیلئے اہم خبر ، پٹرول کے بعد  سی این جی کی  قیمتوں میں اضافے کا امکان

    صارفین کیلئے اہم خبر ، پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    کراچی: یکم جولائی سے سی این جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے ، جس کے بعد سندھ میں سی این جی 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا ، کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسن نے کہا ہے کہ سی این جی قیمت 10روپے فی کلو تک بڑھ جائے گی اور یکم جولائی سے سی این جی سندھ میں 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

    سمیر نجم الحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی کو بڑھا دیا، آر ایل این جی پر جی ایس ٹی پہلے 5 فیصد تھی اب 17فیصد کردی گئی جبکہ سندھ بھرمیں 90 فیصد اسٹیشنز آر ایل این جی پر منتقل ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے بجٹ میں حکومت کی جانب سے بجٹ سے ایل این جی پر اضافی ٹیکس لگانے سے سینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے اور لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔

    غیاث عبداللہ پراچہ نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔

  • پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

    پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

    اسلام آباد : پنجاب اوراسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں 12 روپے 50 پیسے کمی کردی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہری اس فائدے سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پرثمرات ںظر آنے لگے ، پنجاب اوراسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

    صدرآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کی قیمت میں 12روپے 50 پیسےکمی کے بعد فی لیٹرسی این جی 72 روپے ہوگئی، نئی قیمتوں کااطلاق آج سے ہوگیا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہری اس فائدے سےمحروم ہیں۔

    صدرآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ کہ حکومت سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں جی ڈی آئی سی ختم کریں، جس سے دیگر صوبوں کے شہریوں کو بھی سی این جی سستی ملے، اس وقت سندھ اوربلوچستان میں قیمت 123 روپے فی کلو ہے۔

    اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اکیس روپے پینسٹھ پیسے فی کلواضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی سلنڈر 255 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ گریلو سلنڈرکی نئی قیمت ایک ہزار322 روپے90 پیسے ہوگئی ہے۔

    یاد رہے حکومت کی جانب سے مئی کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپےکمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

    اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسےہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔