Tag: سی این جی

  • سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول

    سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول

    کراچی: شہر قائد سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری ہو گیا، صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 سے بدھ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کل کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی اسٹیشنز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    SSGC کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بدھ کو 24 گھنٹوں کے لیے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، جنرل سیکریٹری سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ولی وارثی نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق RLNG پر چلنے والے اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

    گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

  • سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کرتے ہوئے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر گیس پریشر میں شدید کمی آ گئی ہے، گیس پریشر میں کمی کے سبب کراچی شہر کے اکثرعلاقوں میں گیس پریشر صفر ہو گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں کمپنی کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے، اس لیے کل تمام سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پر 5 ستمبر کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

    ادھر سوئی سدرن نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب کراچی میں متاثر ہونے والی اکثر علاقوں میں گیس کی ترسیل بحال کر دی گٸی ہے، کراچی میں ڈفینس، کلفٹن اور اطراف میں حالیہ بارشوں کے سبب گیس لیکیج اور پاٸپ بلاک ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈفینس اور اطراف کی گلیوں سے پانی اتر نہیں سکا جس کی وجہ سے ٹیکنیکل ٹیم کو کام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، کنٹونمنٹ کی مجاز اتھارٹیز کو بار ہا مطلع کیا گیا ہے کہ پانی نکالنے کا بندوبست کیا جائے۔

    سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں سے پانی مکمل نہ نکلنے کے سبب گیس کی بحالی میں دیر ہو رہی ہے، مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ گیس بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، جب کہ سخت دشواریوں کے باوجود کمپنی کی جانب سے اکثر علاقوں میں گیس کی سپلاٸی بحال رکھی گٸی ہے۔

  • سندھ حکومت کا سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ

    کراچی: سندھ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کردیا اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، حکومت کو 30روپے تک پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے پنجاب میں سی این جی قیمت میں 12.50روپے فی کلو کمی کی، سندھ میں سی این جی کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ وفاق کو سی این جی کی قیمت میں کمی کا فائدہ سندھ کو بھی دینا چاہیے تھا۔

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ وفاق کے اس فیصلے سے سندھ دشمنی کا ثبوت کھل کرسامنے آچکا ہے، حکومت مشکل حالات میں بھی عوام کو لوٹ رہی ہے، وفاق نے قسم کھائی ہے سندھ کے عوام کو ریلیف نہیں دینا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد، شہبازشریف کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    خیال رہے حکومت کی جانب سے مئی کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپے کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

    اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسے ہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹرکی کمی کر دی گئی،پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 84.50 فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

    ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکج کے تحت وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی ک بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی: سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی میں سابقہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے میں 4 دن سی این جی ملا کرے گی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق ہفتے کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی۔

    ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں بہتری ہوئی ہے. جبکہ گیس پریشر کا ایشو اب بھی موجود ہے، کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ابھی بھی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ کے شیڈول کا فیصلہ گیس پریشر کی صورت حال کومد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اتوار کے روز ایس ایس جی سی نے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں اسے 24 گھنٹے کر دیا گیا تھا۔

  • سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    کراچی : سی این جی صارفین آج رات قطاروں میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہو جائیں، آج رات سی این جی اسٹیشنز صرف8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی این جی اسٹیشنزآج رات10بجےسےصبح6بجے تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے. جس سبب لائین پیک سخت متاثر ہے اور انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے منگل رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک 8 گھنٹے کیلئے سندھ بھر میں تمام سی  این  جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی اور آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا  دیا تھا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعددھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔

    سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے،  اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی،  سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔

  • پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور: خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی: سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اب جمعہ کو کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹےکیلے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کی جائے گی۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈس سے ملنے والی گیس کے مقدار میں 40ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر آئندہ سی این جی کی بندش اور بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی ایسوسی ایشن کو فلنگ اسٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی، جس کے تحت کراچی اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کل یعنی جمعرات کی شب 10 بجے سے آئندہ 8 گھنٹے یعنی جمعے کی صبح 6 بجے تک صارفین کو سی این جی فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سی این جی ایسوسی ایشنز نے از خود اسٹیشنز کھول دیے

    سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر کے تمام اسٹیشن بروز جمعرات بتاریخ 2 جنوری رات دس بجے سے تین جنوری کی صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دی’۔ اعلامیے کے مطابق جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری 8 بجے سے آئندہ 12 گھنٹے تک تمام اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ تھا ’گزشتہ سال دسمبر کےمقابلے میں 12 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی، دسمبر 2018 میں ایس این جی پی ایل نےگھریلوصارفین کو831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی ، دسمبر کے15 دنوں میں 30فیصد زائد گیس فراہمی کی گئی جبکہ گھریلو صارفین کو اس وقت47 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے‘‘۔

    انہوں نے خوش خبری سنائی تھی کہ ملک میں ریکارڈ توڑ سردی گیس کے دباؤمیں کمی کا باعث بنی البتہ ٹھنڈ کا زور  ایک ہفتےمیں ٹوٹ جائے گا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوگی اور رواں سال فروری میں مکمل طور پر سپلائی بحال کردی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کب بحال ہوگی ؟عمر ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

    یاد رہے کہ سندھ اور کراچی میں ایس ایس جی سی حکام نے تمام فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روک رکھی ہے جبکہ انہیں اسٹیشنز بند کرنے کی ہدایت بھی کی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

  • سی این جی اسٹیشنز مسلسل 48 گھنٹوں تک بند رہیں گے

    سی این جی اسٹیشنز مسلسل 48 گھنٹوں تک بند رہیں گے

    کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز آج بھی شیڈول سے ہٹ کر بند کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشن مسلسل 48 گھنٹوں تک بند رہیں گے، آج بھی سی این جی اسٹیشنز شیڈول سے ہٹ کر بند کیے گئے، 15 دن میں سی این جی اسٹیشنز مجموعی طور پر صرف 4 دن کھلے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 4 دن کے دوران گیس کے کم دباؤ پر بیش تر اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عوام کے دیرینہ مسئلے پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

    دوسری طرف سائٹ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں گیس کا دباؤ نہایت کم ہو گیا ہے، کراچی کے پانچوں صنعتی زونز گیس کی لوڈ شڈنگ سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور پیداوار بند ہو چکی ہے۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے برآمدی آرڈر کی بر وقت تکمیل ممکن نہیں رہی، صنعتی پیداوار نہ ہونے سے مزدور بھی بے روزگار ہو رہے ہیں۔

    کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، پنجاب میں کھولنے کا مطالبہ

    دو دن قبل سوئی گیس حکام نے کہا تھا کہ گیس سپلائی بندش کا فیصلہ ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا ہے، دسمبر 2018 میں گھریلو شعبے کو اوسطاً 150 ایم ایم سی ایف ڈی آرایل این جی فراہم کی گئی، رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کر گئی، ترجیحی شعبوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔