Tag: سی این جی

  • کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری آ گئی ہے، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سی این جی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پیر تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ گیس سسٹم میں بہتری پر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بھر میں 58 گھنٹے تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جس کے باعث نہ صرف گاڑی مالکان بلکہ دیگر شہری بھی شدید مشکلات کا شکار رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکا، 2 جاں بحق، تین زخمی

    ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں سوئی گیس حکام نے اعلان کیا کہ سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

    چار روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

    کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

    کراچی: شہرِ قائد کو ایک بار پھر گیس بحران نے جکڑ لیا ہے، سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے، گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس بحران نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، نہ صرف ڈرائیور اور مسافر حضرات پریشان ہیں بلکہ گھریلو صارفین بھی گیس غائب ہونے سے شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”سائٹ کے صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی پریشانی کا کوئی عالم نہیں، دوسری طرف ڈیفنس، کلفٹن، لیاری، کھارادر، مومن آباد، میٹروول، نا ظم آباد سمیت مختلف علاقوں کو گیس نہ ملنے کے باعث چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

    سائٹ کے صنعت کاروں نے صورتِ حال سے تنگ آ کر اپنی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

    دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام اور صنعت کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی نا کام ہو گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


    معروف صنعت کار زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ پیر تک گیس بحال نہیں ہوئی تو احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گیس بحران دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے بارے میں گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ یہ مصنوعی بحران ہے، گمبٹ گیس فیلڈ کی خرابی کی خبر غلط تھی اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جا رہی ہے۔

  • کراچی: سی این جی کی بندش میں بارہ گھنٹے کی توسیع

    کراچی: سی این جی کی بندش میں بارہ گھنٹے کی توسیع

    کراچی: اہل کراچی کی پریشانیوں میں‌ مزید اضافہ ہوگیا، سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے.

    تفصیلات کے مطابق چھ روز تک سی این جی سے محروم رہنے والے شہر قائد کے باسی پھر مشکلات کا شکار ہوگئے، شیڈول تبدیل کرتے ہوئے سی این جی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

    سی این جی اسٹیشن اب مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں‌ گے، شہر بھر کے سی این جی اسٹیشن کل صبح 8 بجے کے بجائے رات 8 بجے کھلیں گے.

    ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ سی این جی کےکم پریشرکی وجہ سے کیا گیا.

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سی این جی اسٹیشن پورے چھ روز بعد کھلے، جس کی وجہ سے ٹرانسپورنٹ‌ کا نظام درہم برہم ہوگیا اور عوام کو شدید اذیت کا سامنا پڑا تھا.


    مزید پڑھیں: سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس چھ روز بعد بحال کر دی گئی


    اس بحران کے دوران صوبائی حکومت وفاق، جب کہ وفاقی وزرا کی جانب سے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    بعد ازاں‌ وزیر پیٹرولیم نے گورنر سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہفتے کے روز سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا تھا، البتہ ایک بار پھر صارفین کو بارہ گھنٹے سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی.

  • صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند

    صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ پورا ہفتہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے بعد ہفتے کی رات کو کھولے والے اسٹیشنز آج صبح 8 بجے ایک بار پھر بند کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول ایک بار پھر بحال ہوگیا جس کے بعد صبح 8 بجے اسٹیشنز بند کردیے گئے۔

    سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ سندھ کو گیس کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند تھے۔

    سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی روز رات 8 بجے کھولے گئے تھے جنہیں 36 گھنٹوں بعد دوبارہ بند کردیا گیا۔

    سندھ میں گیس کا بحران پیر کے روز شروع ہوا تھا جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

    بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔

    پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔

  • سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس چھ روز بعد بحال کر دی گئی

    سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس چھ روز بعد بحال کر دی گئی

    کراچی: گیس بحران ختم ہوگیا، سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ سندھ میں پیر کے روز سے بند  سی این جی اسٹیشنز  بالآخر  کھول دیے گئے ہیں۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل گورنرہاؤس کےقریب سی این جی اسٹیشن پہنچے اور اپنی موجودگی میں گاڑی میں گیس بھروائی۔ 

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کاحق اسے ضرور ملےگا،  فروری میں گیس کی قلت ختم ہو جائےگی، گیس معاملے پر صنعت کاروں سے معاہدہ ہوا ہے، ملک میں صرف 3 ماہ گیس کی کمی ہوگی، گیس کی کمی ہے،احتیاط سے استعمال کی جائے۔

    اس وقت کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز  پر گاڑیوں کی طویل قطار یں لگی ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں  وزیر پیٹرولم غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے شروع ہوجائے گی۔

    وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا تھا  گیس بحران پیدا ہوا، کیا نہیں گیا، گیس بحران پروزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا، وزیراعظم گیس بحران جاننے کے لئےایک کمیٹی بنائی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نےمجھےکہا کراچی جاؤ اور یہ مسئلہ حل کریں، گورنرسندھ کی موجودگی میں اسٹیک 

    ہولڈرزسے ملاقات کی، سی این جی سیکٹرکی رات 8 بجے گیس کھول دیں گے، سی این جی سیکٹرکو گیس کھلوا کر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

    نھوں نے کہا کہ گسی بندش کے شیڈول کو کم کرنے کی کوشش کی جائےگی، گیس بحران سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹرکوزیادہ سےزیادہ ریلیف دینےکی کوشش کررہیں، کیپٹو صنعت کو کل سے گیس فراہم کی جائے گی، پنجاب کی صنعتوں کو بچانے کے لئے ایل این جی پرمنتقل کیا گیا۔

    غلام سرورخان نے کہا کہ سندھ میں صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، سندھ حکومت سے مل کرمعاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: گیس بحران، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    مزید پڑھیں: کراچی:گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرے، کراچی کے عوام نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا، سندھ حکومت کو شہر کی جانب توجہ دینی چاہئے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشنزسےایک معاہدہ طے پا گیا ہے، گیس بحران کامعاملہ حل ہوگیا ہے۔

  • کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے: سوئی سدرن گیس

    کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے: سوئی سدرن گیس

    کراچی: صوبے بھر میں گیس کی بندش کے 4 روز گزرنے کے بعد پانچویں روز سوئی سدرن گیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کئی دن کی اذیت ناک صورتحال کے بعد بالآخر کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

    سوئی سدرن گیس حکام نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی۔

    سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آرہی ہے، بہتری رہی تو سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ترسیل بحال کردی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

    بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔

    پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔

  • گیس کا شدید بحران، شہری پریشان: کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    گیس کا شدید بحران، شہری پریشان: کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    کراچی: شہرِ قائد کے باسیوں، تاجروں اور صنعت کاروں کو اس سوال نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    تفصیلات کے مطابق کیا آج سڑکوں پر بسیں اور رکشہ ٹیکسی دوڑتے نظر آئیں گے یا نہیں، گیس کے شدید بحران میں شہری اس سوال سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کیے جانے کا انکشاف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو آج بھی گیس نہیں ملے گی، صنعتوں کو گیس فراہمی بند ہونے سے صنعت کار بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

    صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کا دعویٰ محض بہانہ ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا شہرِ قائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی ہے، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جا رہی ہے، گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بحران کا نوٹس لے لیا، 3 دن میں رپورٹ طلب


    دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، وزیرِ اعظم نے 72 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کو وزیرِ پٹرولیم کی جانب سے گیس کے حالیہ بحران پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ حالیہ گیس بحران کی ذمہ داری ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی پرعائد ہوتی ہے۔

  • گیس بحال نہ ہوئی تو سوئی سدرن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے: کراچی چیمبر اور سی این جی ایسوسی ایشن کا اعلان

    گیس بحال نہ ہوئی تو سوئی سدرن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے: کراچی چیمبر اور سی این جی ایسوسی ایشن کا اعلان

    کراچی/ حیدر آباد: کراچی چیمبر آف کامرس اور سندھ سی این جی ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گیس بحال نہ ہوئی تو سوئی سدرن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گیس بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کراچی چیمبر اور سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے صوبے میں گیس بحران حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    [bs-quote quote=”سوئی سدرن ہیڈ آفس پر دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے اور سکھر سے کراچی تک قومی شاہراہ مکمل طور پر بند کر دیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سندھ سی این جی ایسوسی ایشن”][/bs-quote]

    صدر کراچی چیمبر جنید ماکڈا نے کہا کہ سی این جی انڈسٹری بند ہو گئی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ گیس فراہمی کو یقینی بنائیں، ملک میں 4 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سپلائی ہو رہی ہے۔

    جنید ماکڈا نے کہا کہ ایس ایس جی سی 24 گھنٹے میں گیس بحال کرے، گیس بحال نہ ہوئی تو چیئرمین، ایم ڈی سوئی سدرن گیس مستعفی ہوں، ہم ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن شبیر سلیمان جی نے کہا کہ سی این جی بندش سے معمولاتِ زندگی پر منفی اثر پڑے گا، گیس فراہمی بہتر ہونے پر سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بندش غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہے۔

    دوسری طرف حیدر آباد میں سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی نے کہا کہ ایس ایس جی سی نے تمام اسٹیشنز کو سی این جی فراہمی بند کر دی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


    انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی تمام گاڑیاں سی این جی پر چلتی ہیں، سندھ میں 650 اسٹیشنز ہیں جن پر 40 ہزار لوگ کام کرتے ہیں، سب سے زیادہ گیس فراہمی کے با وجود سندھ سے زیادتی ہو رہی ہے۔

    ذوالفقار یوسفانی نے کہا کہ ہم ایس ایس جی سی ہیڈ آفس پر دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے، سکھر سے کراچی تک قومی شاہراہ مکمل طور پر بند کر دیں گے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم نہیں اٹھیں گے۔

  • کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا

    کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا

    کراچی: شہرقائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی نکلا، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمینل ایف ایس آریومیں کام جاری ہےجس سےگیس فراہمی رکی اور ایس ایس جی سی گیس پنجاب کو فراہم کررہی ہے۔گیس دوسرےصوبےکوفراہم کرنےکی وجہ سےکراچی میں مصنوعی بحران پیدا ہوا ہے ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گمبٹ اورکنرپساکھی فیلڈسوفیصدپیداوارکررہی ہیں۔

    دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے گیس فراہمی بندہونےپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل158بی وفاق کوگیس بندش کی اجازت نہیں دیتا۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ سندھ کونقصان پہنچانےوالوں کی جلدکشتی ڈوبنےوالی ہے۔

    اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی بندکرنےسےملک کاہی نقصان ہوگالوڈشیڈنگ نہیں ہےتوپھرکس لیےگیس فراہمی بندکردی گئی ہے ؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں گیس بندش کاسپریم کورٹ نوٹس لے۔

  • سندھ: گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لیے بند

    سندھ: گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لیے بند

    کراچی: صوبہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گئی، سی این جی اسٹیشن تیسرے روز بھی بند رہے ہیں، بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی، تمام صنعتی کیپٹوپاورپلانٹس کی سپلائی کو غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا، جس کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کےلیے بند کر دیے گئے۔

    [bs-quote quote=” شہرِ قائد کے کئی علاقوں‌ میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید اذیت میں‌ مبتلا ہیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ایس ایس جی سی کے مطابق تمام انڈسٹریز بشمول زیروریٹیڈ، رائس ایکسپورٹرزکوگیس کی سپلائی بند رہے گی.

    سندھ میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، جو بحران کی وجہ سے لگاتار تین روز بند رہے ہیں. یہ پہلا موقع ہے، جب سندھ میں مسلسل تین روز  سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی.

    سردی آتے ہی گھروں کے چولہےبھی ٹھنڈے  پڑ گئے ہیں، محکمہ گیس کا کہنا ہے  کہ فنی خرابی کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کوسپلائی میں دشواری کاسامنا ہے، پنجاب میں بھی ایک روزکےلیے گیس بند رہے گی۔

    یاد رہے کہ شہرِ قائد کے تین صنعتی زونز میں گذشتہ چار روز سے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    کراچی میں کیپٹو پاور پلانٹ سے چلنے والے بڑے ایکسپورٹ کارخانے بند ہیں، ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز  میں فنی خرابی پر صنعتوں کو فراہمی بند ہوئی۔

    احتجاج کی کال اور اپیل

    سی این جی کی مختلف ایسوی ایشنز نے  سی این جی بندش کے  خلاف احتجاج کی کال دے دی۔

    ایسوی ایشن کے رہنماؤں کی جانب سے کل صبح ساڑھے 9 بجے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے،  مظاہرین نے  شاہراہ فیصل بلاک کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

    تاجر رہنماؤں نے بھی مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعظم سے گیس بندش کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔