Tag: سی این جی

  • سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک سی این جی کی بندش میں چوبیس گھنٹےکا اضافہ کردیا، عوام کو ہفتےکےساتھ ساتھ اتوار کو بھی سی این جی نہیں ملےگی۔

    سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ کرنےکی روایت کو برقرار رکھتےہوئےسوئی سدرن گیس کمپنی نے اب ہفتےکےعلاوہ اتوار کو بھی سی این جی بند رکھنےکا حکم صادرکیا ہے۔

    اچانک دو روز تک سی این جی نہ ملنےکے اعلان کےبعدکراچی سمیت بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور لاکھوں شہریوں کوپریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کےمطابق مارچ میں قطر سےآنے والی ایل این جی کیلئےگیس کمپنیزکےنیٹ ورک کومربوط کیاجارہاہےجس سےکام کےدوران بارہ کروڑکیوبک فٹ گیس کی کمی ہوگی اس لئے سی این جی کی بندش کےدورانیےمیں اضافہ کرنا پڑا،سی این جی کی سپلائی پیرکی صبح آٹھ بجےسےبحال ہوگی۔

  • ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    کراچی : نواز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ۔ درآمدی ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے آٹھ روپے تک مہنگی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرول کے نرخ نیچے آر ہے ہیں۔مگر آدھی قیمت پر ملنے والی سی این جی اس وقت پیٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی۔

    نواز حکومت کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ کی جلد ہی درآمدی ایل این جی سے تیار سی این جی دستیا ب ہو گی جو کہ مقامی سی این جی سےآٹھ روپے فی کلو تک مہنگی ہوگی ۔

    مزید یہ کہ درآمدی ایل این جی سے بنائی گئی سی این جی پر حکومت کی خاص عنایت کرتے ہوئے صرف پانچ فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایل این جی ماہرین کے مطابق درآمد شدہ گیس صارفین کو پچاسی روپے فی کلو جبکہ مقامی سی این جی چھیتر روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اس وقت ایل این جی صرف پنجاب خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ سندھ نے اسے خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • پنجاب میں سی این جی کی فراہمی کے احکامات جاری

    پنجاب میں سی این جی کی فراہمی کے احکامات جاری

    لاہور: حکومت نے پیٹرول سے محروم عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاہور میں سی این جی کھول دی، لاہور میں  سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ روزسےپیٹرول کیلئےدھکے کھاتے شہری حکومت کونظرآہی گئے، اور حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے۔

    مگر ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے واویلا مچائے جانے کے بعد حکومت نے سی این جی کی فراہمی کو لاہور تک محدود کر دیا۔

    گیس کی فراہمی کے احکامات کے فوری بعد سی این جی اسٹینشنوں کو گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں کل شام تک سی این جی کی فراہمی جارہی رہے گی۔

    آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسو سی ایشن نے بھی اسٹیشنز کھولنے کے احکامات ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ احکامات جاری ہوتے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے۔ جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہیں۔

  • صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    کوئٹہ: موسم سرما کے شدت اختیار کرتے ہی صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کےترجمان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبےبھر میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیےبند کر دی گئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس معطلی کا فیصلہ سوئی گیس پریشر میں کمی کےباعث کیاگیا ۔صوبے بلوچستان میں موسم سرما کے شدت اختیار کرنے کے باعث گیزر اور ہیٹرز کے استعمال میں اضافے ہوگیا ہے جس کے باعث کے باعث گیس کے پریشر میں کمی آئی ہے۔

  • سی این جی اور صنعتی سیکٹرکو17اکتوبر سے گیس کی فراہمی بحال

    سی این جی اور صنعتی سیکٹرکو17اکتوبر سے گیس کی فراہمی بحال

    پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو سترہ اکتوبر سے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

    ایس این جی پی ایل کے جاری کر دہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے مطابق پنجاب میں صنعتی سیکٹر اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے باعث گھریلو صارفین کو کم ازکم تکلیف دینے کیلئے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔

    سولہ اکتوبر سے قارد پور گیس فیلڈ آن لائن آنے کے بعد ان دونوں سیکٹرز کی گیس بحال کر دی جائے گی۔

  • خواتین کو ترجیحی بنیاد پرسی این جی فراہم کی جائے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    خواتین کو ترجیحی بنیاد پرسی این جی فراہم کی جائے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    اسلام آباد :پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کو ترجیحی بنیاد پر سی این جی فراہم کی جائے تاکہ ان کے مسائل کم ہو سکیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجویز دی کہ اس ضمن میں سی این جی اسٹیشنز پر خواتین کی الگ لائنیں بنائی جائیں ، خواتین ملکی آبادی کا باون فیصد ہیں مگر گاڑیاں چلانے والی خواتین کم ہیں اور انھیں سی این جی کی لائنوں میں گھنٹوں انتظار نہیں کروایا جا سکتا۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ مشرف دور میں پنجاب میں سی این جی ہفتہ میں 168گھنٹے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہفتہ میں 72گھنٹے دستیاب تھی جبکہ انتخابی ریلیوں کے دوران سی این جی اسٹیشنز سے لائنیں ختم کرنے کے دعوے کرنے والی ن لیگ کے دور میں مہینے میں 72 گھنٹے فراہمی کا ریکارڈ قائم کیا گیا،

    ڈاکٹر مغل نے کہا کہ سی این جی کو ترجیح دینے سے ماحولیاتی آلودگی، آئل امپورٹ بل، بے روزگاری اور عوامی مسائل کم ہونگے جبکہ اس کے ختم کرنے سے کیپٹو پاور پلانٹس کے مالکان کی چاندی، آئل بل میں اضافہ اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

  • کراچی: بس کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    کراچی: بس کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    کراچی : سی این جی بھرواتے ہوئے بس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ تین افراد جاں بحق ،پانچ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں قائم سی این جی اسٹیشن پر گیس فلنگ کے دوران ایک بس کا سلینڈر زوردار دھماکے سے  ہھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ،جبکہ تین زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،

    کراچی سمیت کئی شہروں میں چلتے پھرتے بم لوگوں کی زندگی چھیننے میں مصروف ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں ہے مصروف ہے۔ عملی طور پر ان بموں کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ سڑکوں پر چلتی ہوئی سی این جی گاڑیاں خود کش بمبار سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہونے لگیں۔

    کراچی سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں سی این جی سلینڈر کے دھماکوں میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، خواتین، بچے نوجوان اور بزرگ ہر کوئی ان چلتے پھرتے بموں کا نشانہ بن رہا ہے ۔ متعدد گھروں کی چراغ گُل ہوجانے کے باوجود سڑکوں پرچلنے والی بارودی گاٴڑیوں کو روکنے والا کوئی نہیں۔