Tag: سی ای او اے آر وائی

  • شہید ارشد شریف کی پہلی برسی پر سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا پیغام

    شہید ارشد شریف کی پہلی برسی پر سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا پیغام

    کراچی : شہید ارشد شریف کی پہلی برسی پر صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا کہ تحقیقات صحافت میں ارشد سے بہتر کوئی تھا نہ کوئی ہوگا، میرے بھائی اللہ تمہارے درجات بلند کرے، تم بہتر جگہ پر ہو۔

    تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی پہلی برسی پر صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ایک سال پہلے ایک فون کال آئی جس نے میری زندگی بدل دی ، فون کال سے پتہ چلا کہ میرا بھائی ارشد شریف قتل ہوگیا ہے ، 23 سال سے خبر کی دنیا سے وابستہ ہوں، یہ خبرپہنچانا مشکل ترین تھا۔

    سلمان اقبال نے بتایا کہ فون کال کے بعد خبر چلانے سے پہلے ارشدشریف کی فیملی کو بتایا، ارشد شریف نہ صرف میرا بھائی بلکہ میرا دوست بھی تھا۔

    صدر اور سی ای او اے آر وائی کا کہنا تھا کہ ارشد کے قتل کے بعد میرے خلاف ایک مذموم پروپیگنڈا شروع کیا گیا، پہلے تو اس جھوٹی مہم نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، پھر میں نے سوچا ارشد میری جگہ ہوتا تو وہ کیا کرتا، ارشد ہمیشہ مجھے کہتا تھا کہ ہمیں اللہ نے سچ بتانے کی ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج بھی کچھ کٹھ پتلیاں پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، جس کی مجھے پرواہ نہیں ، تحقیقات صحافت میں ارشد سے بہتر کوئی تھا نہ کوئی ہوگا، میرے بھائی اللہ تمہارے درجات بلند کرے، تم بہتر جگہ پر ہو، بچوں کی پرواہ مت کرنا، وہ میری ذمہ داری ہیں ، "Till we meet again”۔

  • ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

    ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

    اسلام آباد : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    سلمان اقبال نے آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کردیا۔

    واضح رہے کہ صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم زیادہ نہیں ہے مگر مقصد بہت بڑا ہے، یہ فنڈ ملک کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ سلمان اقبال نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے ڈیمز فنڈ کے لیے چیف جسٹس اور وزیر اعظم کا بھرپور ساتھ دیں۔

    مزید پڑھیں: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پانی کے بحران اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

  • کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں‌ کیں، سلمان اقبال

    کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں‌ کیں، سلمان اقبال

    دبئی: اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، بڑے اسکور کے لیے ٹیم کو سیٹ کیا ہے، کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا، میکلرن کو آل رائونڈر ہونے کے سبب شامل کیا۔


    When team’s coach is happy then I am happy too… by arynews
    میزبان رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ اس بار بھی ٹیم سے بہت خوش ہوں، ٹیم کے کوچز خوش ہیں تومیں بھی خوش ہوں، کوچز نے بڑی محنت سے ٹیم کا انتخاب کیا، کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے اسکور کے حصول کے لیے اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، میکلرن آل رائونڈر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا،کرس گیل کو کئی لوگوں نے لینے سے منع کیا لیکن کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا۔

    سلمان اقبال نے بتایا کہ کاشف بھٹی اس ایونٹ میں ڈیبیو کررہےہیں، میرا خیال ہے وہ کامیاب رہیں گے،کاشف بھٹی کو راشد لطیف تلاش کرکے لائے ہیں۔


    یہ پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان


    اونر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد پتا چلا کہ کرکٹ کے شائقین کتنے ہیں، کراچی کے لوگوں کا بیک اپ بھی ہے اور تنقید بھی کرتے ہیں،رائے آئی ہے کہ ایونٹ میں شوبز کے اسٹارز کو بھی بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رکھا جس میں آٹھ لڑکوں کا انتخاب کیا ، دو سے تین سال میں اتنے لڑکوں کا انتخاب کرلیں گے کہ ٹیم بن جائے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہوگیا تو پتا چل جائے کہ ایونٹ کتنا بڑا ہے، کراچی اور لاہور کا لاہور میں فائنل ہوجائے تو سوچیں کیاہوگا۔

  • پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست: سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دوبارہ شامل

    پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست: سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دوبارہ شامل

    کراچی: دنیا بھر کے 500 سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔

    فہرست جاری کرنے والے میگزین کے مطابق سلمان اقبال کو پاکستان کے آزاد میڈیا کا بااثر ترجمان تصور کیا جاتا ہے۔سلمان اقبال مسلم دنیا کے میڈیا کی بااثر شخصیت ہیں۔

    اینکر پرسن انیس شیخ نے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی فہرست جاری کی گئی جس میں سلمان اقبال کا نام دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سلمان اقبال مسلم میڈیامیں آزادی اور طاقت ور شخصیت ہیں۔


    یہ پڑھیں:دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، 40 پاکستانی شامل


    پانچ سو افراد کی اس فہرست میں 40 پاکستانی بھی موجود ہیں ان میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ملالہ یوسف زئی،عمران خان، طاہر القادری، سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، ادیب رضوی، بلقیس ایدھی، عابدہ پروین، مولانا طارق جمیل، عاصمہ جہانگیر، سراج الحق اور دیگر شامل ہیں۔