Tag: سی ای او سلمان اقبال

  • لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ خوبصورت لو اسٹوری پر مشتمل فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ بہت اچھی فلم ہے، اس کی 70 فیصد سے زائد شوٹنگ نیو یارک میں ہوئی ،اگلےسال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے 10 فلمیں ریلیز کریں گے۔

    dobara-post1

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اے آر وائی پروڈکشن کی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ کے ریڈ کارپٹ اور پریس کانفرنس کے موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پریس کانفرنس کے موقع پر فلم کے سات گانے بھی پیش کیے گئے، سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اس سے قبل فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ سنیما گھروں میں آچکی ہے۔

    dobara-post2

    انہوں نے بتایا کہ اب فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ اور پھر اس کے بعد سال کے آخر میں ’’تین بہادر‘‘ اینی میشن مووی جو شرمین عبید چنائے کے ساتھ ہے وہ بھی ریلیز ہوجائے گی، فلمی شائقین کو معیاری تفریح سے لطف اندوز کرنے کے لیے فلم کی زیادہ تر شوٹنگ نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہے۔

    dobara-post3

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے لیے ہم پروڈکشن کی طرف چلے گئے ہیں اورایک نئی فلم ’’ میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کریں گے یہ فلم بھی آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    dobara-post-4

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا آئندہ سال کا ہدف اپنی پروڈکشن کے بینر تلے 10 فلمیں بنانا ہے، ہم نے چار برس پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کو اتنا وسیع کردیں گے کہ لوگ اس پر فخر کر سکیں، اسی لیے ہم اپنی فلم شروع کرنے سے پہلے ایک بینر لگاتے ہیں تاکہ دنیا کو پتا چل سکے کہ یہ پاکستانی فلم ہے اور ہم کس سطح پر آچکے ہیں، اس فلم کی یورپ میں شوٹنگ کا یہی مقصد تھا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

    dobara-post5

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کے ریڈ کارپٹ میں فلمی ستاروں کا ہجوم امڈ آیا۔ فلم کے مرکزی کرداروں صنم سعید اور عدیل حسین کا کہنا تھا کہ اس فلم میں بڑی کاسٹ کی بڑی محنت رنگ لائے گی۔

    dobara-post6

    پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں فلم نگری کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر فلم کی ہدایت کار مہرین جبار نے اے آر وائی نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔

    25 نومبر کو ریلیز کی جانے والی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ میں عدیل حسین، حریم فاروق، صنم سعید سمیت دیگر ستاروں نے  اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔

  • دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرتا ہوں، صدر اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

    دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرتا ہوں، صدر اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مدینہ سٹی مال صدر میں واقع اے آر وائی نیوز کے دفتر پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی جانب سے حملے کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث خواتین کو  اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے معاف کردیا ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ وہ بھی کراچی کے رہنے والے ہیں، وہ ان خواتین کا اسی طرح عزت واحترام کرتے ہیں جس طرح وہ اس قوم کی دیگرماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام کرتے ہیں، یہ خواتین بھی ویسی ہی مائیں بہنیں ہیں جیسے دیگرخواتین مائیں بہنیں ہیں۔


    CEO ARY Network Salman Iqbal forgives MQM women… by arynews

    انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان خصوصاً کراچی کے عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتےہیں۔جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا،حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا ہے، اگر میرے بیان سے مقدمے پر کوئی اثر پرتا ہے تو میں ان تمام خواتین کو معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    گزشتہ روز مذکورہ خواتین کی معاف کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال سے درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے بائیس اگست کو اے آر وائی نیوز کراچی بیورو آفس پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ مچائی اور عملے کو ہراساں کیا تھا۔ واقعے میں ملوث دیگر کے علاوہ خواتین کارکنان بھی زیرحراست ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے الزام میں تین خواتین رابعہ، قرۃ العین اور سمیرا کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا تھا۔

    اے آروائی نیوز پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

     

  • برطانیہ میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی  گراں قدرخدمات کا اعتراف

    برطانیہ میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی گراں قدرخدمات کا اعتراف

    لندن : وطن کی محبت کے جذبہ سے سرشار اور پاکستان میں آزادانہ صحافت کے لئے پرُ عزم اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی گراں قدر خدمات کا عالمی سطح پراعترافات کا سلسلہ جاری ہے, ان کی خدمات کا اعتراف برطانیہ میں بھی کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر اور لیبر پارٹی کے ممبر طالب حسین اور لنکاشائر بوروکونسل اولڈ ہم کے لارڈز میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او محمد سلمان اقبال کی آزاد صحافت اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں لارڈ میئر ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    اس موقع پرمیڈیا میں ان کے اہم اورمعیاری کردار اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    Salman Iqbal adds another feather to his huge… by arynews

    شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر طالب حسین نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بین الاقوامی میڈیا کے معیار تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان اقبال کو اعترافی شیٹس دینا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سلمان اقبال کی خدمات پرہر ایک محب وطن پاکستانی کو فخر بھی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر ناز بھی۔

    لنکا شائر بورو کونسل اولڈ ہم کی سٹی کونسل کے میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی صلاحیتوں اورصحافت و کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال نے میڈیا میں دور جدید کے تقاضوں کو اپناتے ہوئے پاکستانی میڈیا میں نئی جہتیں متعارف کرائیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال پاکستان میں خبر کے معیار کو ایک نئی سطح پر لے کر گئے ہیں، اور ان کے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال نے پاکستان میں نہ صرف میڈیا کو وسعت دی بلکہ کھیل کے میدان میں پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کے فروغ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

     

  • ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

    اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

    کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔