Tag: سی اے اے ملازمین

  • سی اے اے ملازمین کا ائیرپورٹ اٹھارٹی بل پر تحفظات کا اظہار

    سی اے اے ملازمین کا ائیرپورٹ اٹھارٹی بل پر تحفظات کا اظہار

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ملازمین ائیرپورٹ اتھارٹی بل 2023 میں ترامیم تجویز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے ) ملازمین نے ائیرپورٹ اٹھارٹی بل پر تحفظات کا اظہار کردیا، ملازمین نے ائیرپورٹ اتھارٹی بل 2023 میں ترامیم تجویز کردی۔

    مسودے میں کہا گیا کہ سی سی اے ملازمین کو ٹھیکدار یا پرائیوٹ کے کنٹرول میں نہ دیا جائے، نوٹیفکشن سے قبل ملازمین کے ضبط شدہ بونس ادا کیے جائیں اور ملازمین کو روکی گئی پروموشن بھی دی جائیں۔

    مسودہ میں کہنا تھا کہ آوٹ سورسنگ سے قبل ملازمین کو وی ایس ایس سے رضاکارانہ علیحدگی آفر کی جائیں اور ائیرپورٹ اثاثوں کے کرایہ اور لیز سے متعلق قوانین واضح کیے جائیں۔

    مسودہ کے مطابق سی اے اے قوانین کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ اتھارٹی ایوی ایشن کے شعبہ سے ہونا لازمی ہے۔

    سیکرٹری جیکا شیخ خالد کا کہنا ہے کہ سی اے اے ایمپلائز ایسویشن دس ہزار ملازمین کی معاشی قتل کو روکنے کے لیے یکسو ہے۔

    سی اے اے ایمپلائز ایسویشن نے اپنا مسودہ تیار کر لیا، جیکا کے سیکرٹری شیخ خالد نے مسودہ وزرات ہوابازی کو بھجوا دی ہے۔

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    اسلام آباد: پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کی سی اے اے ملازمین سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاج اب بھی جاری ہے ملازمین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں، بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

    سی اے اے ملازمین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ نہیں ہونے دیں گے، مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی اس تحریک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

    سی اے اے ملازمین کام چھوڑ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاونجز میں جمع ہیں اور ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اس احتجاج کے باعث ائیر لائنز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی : سی اے اے ملازمین کے لئے یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس کا اعلان

    کراچی : سی اے اے ملازمین کے لئے یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس کا اعلان

    کراچی: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کیلئے اہم اقدام کا اعلان کردیا، ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا، ڈی جی کی جانب سے نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، ڈی جی سی اے اے کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس کے لئے کیا گیا، فیصلے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ،والٹن لاہور ،حیدراباد ،ملتان اور دیگر ائیر پورٹس پر جاری ہاؤس الاؤنس کا پچاس فیصد اور پانچ فیصد مینٹنس ملازمین کو دینا ہوگا۔

    اجلاس میں سول ایوی ایشن نے ملازمین کیلئے گھر کے کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی، سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔

    اس فیصلے سی اے اے کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے اور ملازمین کی رہائشی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے قبل ملازمین سے110 فیصد کرایہ وصول کیا جا تا تھا اور10 فیصد مینٹیننس الاؤنس بھی ملازمین کو ادا کرنا پڑتا تھا۔

  • سی اے اے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی سامان اس کے حوالے کردیا

    سی اے اے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی سامان اس کے حوالے کردیا

    کراچی : سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ملازمین کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سی اے اے کے ویجلنس اسسٹنٹس شہزاد اور حنیف نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا۔

    مذکورہ بیگ میں مسافر محمد یعقوب کی بیٹی کے جہیز کا سامان بھی تھا، سامان میں سات تولہ سونا،3600عرب امارات کی کرنسی، ایک عدد آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔

    گمشدہ بیگ کو پشاور ایئرپورٹ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کی موجودگی میں مالک کے حوالے کیا گیا، مسافر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ سے پشاور پہنچا تھا۔

    سی اے اے کے عملے ائیر لائن سے معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے تلاش کیا۔ مسافر محمد یعقوب سوات کا رہنے والا تھا، مسافر نے قیمتی سامان ملنے اور عملے کی ایمانداری پر سی اے اے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ویجیلنس کے عملے کو ایمانداری اور فرض شناسی پر تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • سی اے اے ملازمین کے پنشن فنڈ کی غیرقانونی سرمایہ کاری

    سی اے اے ملازمین کے پنشن فنڈ کی غیرقانونی سرمایہ کاری

    کراچی : سول ایوی ایشن (سی اے اے) ملازمین کے پنشن فنڈ کی نجی بینک میں سرمایہ کاری کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ملازمین کے پینشن فنڈ کی نجی بینک میں سرمایہ کاری کی شفافیت کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سوالات اٹھا دیئے۔

    سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو لکھےگئے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، مذکورہ خط ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو موصول شکایت پرسیکریٹری کوارسال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خط کے متن میں سیکریٹری ایوی ایشن سے جانچ پڑتال کی درخواست کی گئی ہے، پنشن فنڈز سے4ارب روپے کی سرمایہ کاری میں قواعد نظرانداز کئے گئے، سرمایہ کاری کیلئے قوانین کے مطابق بولیاں طلب نہیں کی گئیں۔

    سرمایہ کاری کیلئے3بینکوں سےبولی طلب کرناضروری تھا۔ قوانین کے مطابق سرمایہ کاری کے لئے تین بینکوں سے بولی طلب کرنا ضروری تھا، کل رقم کا 20 فیصد غیر سرکاری سیکورٹیز، ٹی ایف سی میں سرمایہ کاری کی لازمی شرط کو نظر انداز کیا گیا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق دس ملین سے زائد ورکنگ بیلنس حامل کی انٹرپرائزز50 فیصد ورکنگ بیلنس ایک بینک میں نہیں رکھ سکتی، پنشن فنڈ سے ایک ارب روپے کی اسی بینک میں دوسری سرمایہ کاری غیرقانونی اور قوانین کے خلاف ہے۔