Tag: سی اے اے

  • اندرون ملک پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    اندرون ملک پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: کرونا وائرس کی تازہ اور خطرناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ 2021 تک کے لیے ہوگا، ان ایس او پیز کا اطلاق چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر بھی ہوگا۔

    اے ایس ایف کو مسافروں کے علاوہ کسی کی پارکنگ سے آگے آنے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پروازوں کی روانگی کے حوالے سے تمام مراحل میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، تمام ایئر لائنز بریفنگ ایریاز اور پروازوں میں سینی ٹائزرز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کے سماجی فاصلے کے ساتھ اگلی نشستوں سے پہلے انخلا کو یقینی بنایا جائے گا، ہر اسٹیشن پر مسافروں کے داخلے سے قبل طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، پروازوں پرگلوز، پی پی ایز انوینٹری، سرجیکل ماسک، چشمے، این 95 ماسک کی موجودگی بھی لازم ہوگی۔

    یکم جنوری سے بین الاقوامی پروزاوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    طیارے میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی ہوگی، ماسک سے محروم مسافر کو عملہ ماسک فراہم کرے گا، مسافروں کو پرواز کے دوران سارا وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، طیارے میں ماسک پہنے مسافروں کی تصاویر کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا ہوگا، تمام مسافروں کے کوائف مع فون نمبرز ریکارڈ میں رکھنا بھی لازمی ہوگا۔

    مسافروں کو سینی ٹائزر بوتل کی فراہمی لازمی ہوگی، عدم دستیابی پر ہر 30 منٹ بعد الکوحل بیس سینی ٹائزر کی فراہمی کی جائے گی، پرواز کے پائلٹ کو کرونا سے بچاؤ کی تدابیر پر مبنی اناؤنسمنٹ کرنی ہوگی۔

    ڈومیسٹک پروازوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انخلا کے وقت مسافروں کا نشست سے اٹھنا ممنوع ہوگا، اگلی نشستوں کے مسافروں کا پہلے انخلا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پرواز پر استعمال شدہ میڈیکل پی پی ایز کو ٹھکانے لگانا، قابل استعمال اشیا کو سینی ٹائز کرنا، پروٹوکول اور ملاقات پر پابندی، ڈرائیورز کے گاڑیوں میں انتظار کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لازم ہوگا۔

  • یکم جنوری سے بین الاقوامی پروزاوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    یکم جنوری سے بین الاقوامی پروزاوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: کرونا وائرس کی تازہ اور خطرناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ 2021 تک کے لیے ہوگا، یہ ہدایت نامہ کیٹیگری بی اور سی ممالک کی پروازوں کے مسافروں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری بی اور سی ممالک کے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے قبل کی کرونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، بغیر متعلقہ ایئر لائنز پر بغیر رپورٹ مسافر کو ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ جاری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں شامل 24 ممالک کے مسافر کرونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد پر ایک اور ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا، پاکستان آمد پر پاس ٹریک اپلیکیشن پر سفری معلومات اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ فونز کے بغیر مسافروں کو متعلقہ ویب پورٹل پر معلومات فراہم کرنا ہوں گی، 12 گھنٹے سے کم قیام کرنے والے مسافروں کو ٹیسٹ اور پاس ٹریک پر معلومات فراہمی سے مستشنٰی حاصل ہوگا، معذور مسافر، اعلیٰ سطع بین الاقوامی وفود بھی مستشنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

    پاکستان آنے والے تمام مسافر اور فضائی عملے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرنا لازمی ہوگا، طیاروں پر پی پی ای انوینٹری، گلوز، ماسک، چشمے، این 95 ماسک کی موجودگی بھی لازمی ہوگی، پرواز کے دوران تمام وقت مسافروں کو ماسک پہننا لازم ہوگا، مختص نشست کی تبدیلی بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

    ایئر پورٹ آمد پر طبی عملہ مسافروں کا بخار چیک کرے گا اور ٹیسٹ رپورٹ سمیت دیگر شرائط کے بعد جانے کی اجازت دے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے اور لینے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم، پاکستان نے پابندی میں توسیع کر دی

    برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم، پاکستان نے پابندی میں توسیع کر دی

    کراچی: برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے باعث پاکستان نےآنے والے مسافروں پر  عارضی سفری پابندیوں کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے پابندی کی مدت میں توسیع کر دی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں پر 29 دسمبر تک عارضی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی مدت میں اب 4 جنوری 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے بعد صورت حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 21 دسمبر کو کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر عارضی پابندیاں عائد کی تھیں۔

    برطانیہ سے آنے والوں پر پابندی کرونا کی نئی قسم کی وجہ سے لگائی گئی ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کے لیے وطن واپسی پر شرائط لاگو ہوں گی۔

    برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم، پاکستان نے پابندی عائد کردی

    پاکستان واپس آنے والوں کے لیے فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ہفتے کا قرنطینہ بھی لازمی ہوگا۔

    این سی او سی کی جانب سے سول ایوی ایشن کو پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی تھی اور تاکید کی گئی تھی کہ ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے آنے والے تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے۔

  • برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے لیے سی اے اے نے ٹریول ایڈوائزر ی میں رد و بدل کرتے ہوئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والے بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    مسافروں کو برطانیہ سے پاکستان آنے کے لیے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی جن کے ورک ویزے اور فیملی ویزے اگلے 30 یوم میں ختم ہو رہے ہیں، انھیں آنے کی اجازت ہوگی۔

    سی اے اے کے مطابق فلائٹس پر کام کرنے والے عملے کا برطانیہ سے پاکستان واپسی پر کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، عملے کے افراد اپنے ہوٹل میں قرنطینہ کر سکیں گے، پاکستان میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کے اہل خانہ کو منفی کرونا ٹیسٹ پر آنے کی اجازت ہوگی۔

    برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر آج رات 12 بجے سے اگلے 10 روز تک سفری پابندی پر عمل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی گزشتہ روز برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

    برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم، پاکستان نے پابندی عائد کردی

    سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا، اور محکمہ ہیلتھ کے تجویز کردہ ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

    بیرون ملک میں موجود برطانوی سفارت کار، آفیشلز اور ہائی کمیشن حکام نئی ایڈوائزری کے تحت پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے افراد کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ہائی کمیشن کے تجویز کردہ قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

  • ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے والے خبردار

    ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے والے خبردار

    کراچی: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ منیجر کو 19 نومبر کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایئرپورٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے معاملے کی نشان دہی کی گئی تھی۔

    اے ایس ایف نے کہا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر سوشل میڈیا کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

    اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف ادارے اور ایئر لائنز کے اہل کار دوران ڈیوٹی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں، جنھیں پھر فیس بک، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ منیجر عدنان خان نے بتایا کہ اے ایس ایف کی نشان دہی پر سول ایوی ایشن نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ویڈیو بنانے والے اداروں کے انچارج اور نجی ایئر لائنز کے اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر سختی سے ضابطے پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر ایک نجی کمپنی کی خاتون ملازم نے ٹک ٹاک بنائی تھی، جس پر ایئر پورٹ انتظامیہ نے نوٹس لے لیا تھا اور خاتون ملازمہ کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

  • ایئر آپریشن میں اضافے کے لیے سی اے اے متحرک

    ایئر آپریشن میں اضافے کے لیے سی اے اے متحرک

    کراچی: ملک میں ایئر آپریشن میں اضافے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس وبا سے متاثرہ ہوابازی صنعت کی بحالی کے لیے سی اے اے متحرک ہو گئی، اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔

    سی اے اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے خط میں کہا ہے کہ کرونا وائرس نے ہوا بازی کی صنعت پر مفنی اثرات ڈالے، لیکن مستقبل میں ایئر آپریشن میں اضافے کا ہی امکان ہے، اس لیے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا از سرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

    سی اے اے کے مطابق ادارے کو ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا، ہیومن ریسورس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خط ادارے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے سے متعلق نظر ثانی کے لیے لکھا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں فلائٹس آپریشنز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، مستقبل میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس لیے افرادی قوت کا فیصلہ بھی مسقتبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام محکموں سے اپنی اپنی سفارشات بھی مانگ لی ہیں، کہا گیا کہ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر سفارشات 15 دسمبر تک جمع کرائی جائیں۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سفارشات کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں سول ایوی ایشن بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

  • بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سفری ہدایت نامے میں ایک بار پھر ردوبدل کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تین کے بجائے دو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کردی گئی ہے۔

    کیٹیگری اے میں سنگاپور، آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا شامل ہیں، ساؤتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا، ویتنام بھی اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔

    اے کیٹیگری والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنیٰ ہوگا، کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    سی اے اے کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا جبکہ ڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر دوبارہ ہوں گے۔

    سی اے اے کی جانب سے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز، چارٹر طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکللیریشن فارم پُر کرنا لازمی ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

  • کراچی ایئرپورٹ کی لفٹ میں ناخوش گوار واقعہ

    کراچی ایئرپورٹ کی لفٹ میں ناخوش گوار واقعہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لفٹ خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی جناح ایئر پورٹ کی ایک لفٹ اچانک خراب ہوگئی اور غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

    لفٹ خراب ہونے پر مسافر 7منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ میں ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا، جس پر غیر ملکی مسافروں نے لفٹ میں شور کرنا شروع کر دیا۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی آئے روز لفٹس خراب ہونے کا اقرار کر لیا، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کنکورس ہال کے پاس لفٹ میں آج 9 بج کر 5 منٹ پر اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، لفٹیں پرانی ہونے کی وجہ سے اکثر ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔

    ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    بتایا گیا کہ سی اے اے کے عملے نے ایئر پورٹ پر نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر ان کا عملہ فوری طور پر لفٹ کے پاس پہنچا اور مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔

    ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ٹیکنیکل عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ کھولا اور اس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔

    انھوں نے بتایا کہ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے، آج لفٹ نمبر 2 میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، لفٹ لیول 1 سے لیول 2 جا رہی تھی جب اس میں خرابی پیدا ہوئی۔

  • ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم  کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    کرا چی: ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے جدید سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا جو تاحال غیر فعال ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک سال قبل جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے 6 ایئر پورٹس پر 15 سے زائد جدید مشینیں مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کی تھیں۔

    تاہم ایئر لائنز کی جانب سے جدید سیلف چیک اِن سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے، سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کر لیں، صرف پی آئی اے نے سیلف چیک اِن سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال کر نے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقے سے حاصل کر سکیں گے۔

    سی اے اے کے مطابق جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگجز والے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی، یہ سسٹم فعال ہو نے سے سی اے اے کو زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ایئر پورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو آپریٹ کرنے والی کنٹریکٹر کمپنی کو وارننگ بھی دی گئی تھی کہ فوری طور پر سسٹم کو فعال کرے۔ سی اے اے کی جانب سے یہ سسٹم گزشتہ برس نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا، اور کراچی، اسلام آباد ایئرپورٹس سمیت چھ ایئرپورٹس پر اس کی مشینیں نصب کی گئی تھیں، اور ایئرلائنز کو CUPPS سسٹم کو استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    جن ایئرپورٹس پر مشینیں نصب کی گئی تھیں ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس شامل تھے۔

  • بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لاؤنجز میں سرکاری بینک نے اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی گئیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری بینک کو اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی اجازت دی تھی۔

    سندھ بینک کی جانب سے ابتدائی طور پر اندرون و بیرون ملک لاؤنجز میں اے ٹی ایم نصب کی جا رہی ہیں، اندرون و بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ ہی پر پاکستانی کرنسی بنا کسی چارجز کے حاصل کر سکیں گے۔

    سندھ بینک کی اے ٹی ایم تمام بینکوں سے منسلک ہوگی اور مسافر بلا تعطل اپنی رقومات نکال سکیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ارائیول لاؤنجز کے بعد ڈپارچر لاؤنجز میں بھی اے ٹی ایم نصب ہوں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان برآمد

    گزشتہ روز جناح ٹرمینل کراچی پر کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی، 38 مسافروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگل کی جا رہی تھیں۔

    دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے آئے 38مسافروں کا سامان شک ہونے پر چیک کیاگیا تو مسافروں کے سامان سے لیپ ٹاپ، میموری کارڈز اور مصنوعی زیورات برآمد ہوئے، سامان کی غیر قانونی کلیئرنس میں کسٹمز حکام بھی ملوث پائے گئے۔