Tag: سی سی ٹی وی فوٹیج

  • کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول، دہشتگردوں کے چہرے نمایاں

    کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول، دہشتگردوں کے چہرے نمایاں

    کوئٹہ : اے آر وائی نیوز نے کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں دو خودکش حملہ آوروں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مذکورہ فوٹیج تحقیقات کے حوالے سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں دہشت گردوں کے چہرے اور ان کا حلیہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور نے سردی کے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شال میں کلاشنکوف چھپا رکھی تھی، شال اوڑھے اس حملہ آور نے کلاشنکوف نکال کر چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    چوکیدار نے خطرہ بھانپ کر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد کے داخل ہونے سے پہلے ہی گیٹ بند کردیا، اس دوران گیٹ پر اپنے ساتھی کو کھڑا دیکھ کر دوسرا دہشت گرد بھی وہاں پہنچ گیا۔

    سیکیورٹی اہلکار کی حاضردماغی سے دہشت گرد آسانی سے چرچ میں داخل نہ ہوسکا، بعد ازاں ایک دہشت گرد گیٹ کو پھلانگ کر چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔


    ،مزید پڑھیں : کوئٹہ چرچ حملہ: 9 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی


    دہشت گرد کو گیٹ پھلانگتے دیکھ کر چرچ کے احاطے میں موجود لوگ ہوشیار ہوگئے، مذکورہ فوٹیج تحقیقات کے حوالے سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

  • نیپالی پولیس کو حبیب ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    نیپالی پولیس کو حبیب ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    اسلام آباد : لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ان کی تلاش جاری ہے، ترجمان دفترخارجہ نے حبیب ظاہر سے متعلق بھارتی میڈیاکی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سابق افسر کی نیپال میں گمشدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ نیپالی پولیس کے مطابق انہیں لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔

    حبیب ظاہر کو لمبینی ایئرپورٹ پرایک شخص ریسیو کرنے آیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق گمشدگی کے معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات

    بھارتی میڈیا نے نیپال میں لاپتہ سابق فوجی افسر کوکلبھوشن کو گرفتار کرنیوالی ٹیم کاممبر بتایا جس کی ترجمان دفتر خارجہ نے تردید کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ

    واضح رہے کہ حبیب ظاہر چھ اپریل کونیپال پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئےتھے، انہیں ایک بھارتی ویب سائٹ کے ذریعے نوکری کو جھانسہ دے کر نیپال بلایا گیا تھا۔

  • مہمند ایجنسی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام

    مہمند ایجنسی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام

    پشاور : مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کےدفتر کے دروازے پر دھماکے میں 3 خاصہ داروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے حملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے میں حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جسےگیٹ پر موجود لیویز اہلکاروں کی بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنادیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چادر لپیٹے حملہ آور کی فائرنگ کرتے ہوئے دفترمیں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تا ہم اس دوران ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جب کہ دوسرے کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

    *مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملہ، 5 افراد جاں بحق

    مہمند ایجنسی، ایف سی کی کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک*

    واضح رہے مہمندایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے میں3 لیویز اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہوئے جس کے بعد ایف سی نے غلنئی میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلے کے دوران پانچ دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

  • قائد متحدہ پر مقدمہ درج کیا جائے، احمد قصوری، اے آر وائی کا دورہ

    قائد متحدہ پر مقدمہ درج کیا جائے، احمد قصوری، اے آر وائی کا دورہ

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس کا دورہ کیا اور پارٹی سربراہ پرویز مشرف کی جانب سے اے آر وائی پر حملے کی مذمت کی اور گلدستہ پیش کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان مخالف تقریر کرکے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم قائد پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرنا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ذمہ داری ہے، ایک سوال پر احمد رضا قصوری نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اچھے لوگ بھی ہیں انہیں محفوظ رستہ دیا جائے۔

    یاد رہے کہ  22 اگست کو اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کردیا تھا ، کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو ہراساں کیا تھا۔

  • کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کردیا، کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی  کارکنان نے مدینہ مال کے شیشے بھی توڑ دیئےاور ملازمین کو ہراساں کیا۔

    ایم کیوایم کے مشتعل کارکنوں نے صدر کے مصروف ترین علاقے کو میدان جنگ بنادیا، اے آر وائی نیوز پر حملے کے بعد پریس کلب پر دھاوا بول دیا۔

    اے آروائی نیوز کے دفترپرحملہ کرنے والوں نےکمپیوٹرتوڑڈالے، گارڈ سےاسلحہ بھی چھیننے کی کوشش کی۔

     تفصیلات کے مطابق  قائد ایم کیوایم کے خطاب کے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں نے ٹی وی چینلز پر حملہ کردیا، کراچی کا مصروف ترین علاقہ صدر منٹوں میں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

     کراچی مدینہ سٹی مال میں اے آروائی نیوز کے بیورو آفس پراپنا چہرہ ماسک میں چھپائے ایک شخص شیشے کا دروازہ توڑ کراندر داخل ہوا،  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

    اسے کے پیچھے پیچھے ڈنڈے اٹھائے کئی خواتین بھی دفترکے اندر گھس آئیں، انہوں نے ڈنڈے برسائے، کمپیوٹرپٹخے اور اے آروائی نیوز کے استقبالیہ دفترمیں تباہی مچادی، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کرکے اس کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

    استقبالیہ پر تباہی مچانے کے بعد یہ لوگ دفتر کے دوسری حصوں میں بھی گھس گئے۔ عملے کو ہراساں کیا۔۔ اورمارپیٹ کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص گارڈ سے ہاتھا پائی کرتا نظرآرہا ہے۔ وہ گارڈ سے اس کا پستول چھیننے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکا۔

     ایم کیوایم کے مشتعل کارکنوں نے اے آر وائی کے دفتر پر حملے کے بعد پریس کلب کا رخ کیا۔ بے قابو افراد نے پریس کلب پر پتھراؤ کیا، اورپولیس پربھی حملے کیے گئے۔ پولیس کی شیلنگ کا جواب متحدہ کارکنوں نے پتھر مار کر دیا۔

    ہنگامہ آرائی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ اے آروائی نیوز اور پریس کلب پر حملے کے بعد مشتعل افراد دوسرے ٹی وی چینلز کی جانب بھی بڑھ رہے تھے۔ پولیس نے متحدہ کے چھ کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

    پریس کلب کے قریب پولیس اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، جبکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    p1

    p2

    اے آر وائی نیوز کا عملہ اللہ کے رحم و کرم پر تھا، مسلح افراد نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کو دیکھ کر فائرنگ بھی کردی لاقانونیت اور توڑ پھوڑ کے دوران خواتین اسٹاف ڈری سہمی رہیں، ایم کیو ایم کے مسلح کارکنوں نے دفترمیں   توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کہیں نظر نہ آئے ۔ہرشے کو تو تہس نہس کرڈالا ۔

    p3

    p4

    p5

    p6

    p7

  • کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    کراچی : صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب آرمی کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر ز موٹرسائیکل پر سوار تھے ،جو حساس ادارے کی گاڑی کا تعاقب کررہے تھے پارکنگ پلازہ کے موڑ پر ہی ایک ٹارگٹ کلر اترتا ہے اور فائرنگ کرتا ہے، بعد ازاں دونوں حملہ آوروں کو بھی اسی راستے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، گاڑی معمول کے گشت پر تھی ، فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔

    واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

  • کراچی: موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم

    کراچی: موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم

    کراچی: شہر قائد میں لنگڑا گروپ موٹرسائیکل چوریوں میں سرگرم ہوگیا، گروہ کاسرغنہ پیر میں لنگ ہونے کے باوجودبائیک چوری میں ماہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک لنگڑا چور منٹوں میں موٹرسائیکل کا لاک توڑ کر موٹرسائیکل لے کر فرار ہوجاتا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برنس روڈ کی گلی میں ایک شخص ساتھی کے ساتھ آتا ہے، موٹرسائیکل چوری کرتا ہے اور بڑی آسانی سے فرار ہوجاتا ہے ۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی سے تقریبا تیرہ ہزار موٹرسائیکلیں چوری کی گئی سب سے زیادہ ضلع ایسٹ گلشن اقبال سےپانچ سو موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں نیٹ کورنگی سے تین سو ستائیس اور ناظم آباد سے دو سو ستتر موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موٹرسائیکلیوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کردیا جاتا ہے یا پھر اندورن سندھ لےجاکر بیچ دیا جاتا ہے۔

  • کراچی : نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    کراچی : نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    کراچی :گزشتہ شام اورنگی ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں دو ملزمان بینک سے20 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی سیکٹر ساڑھےگیار ہ میں واقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی.

    بینک میں داخل ہونے والے دونوں ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے، دو ملزمان سے ایک نے پینٹ شرٹ اور دوسرے نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے.


    CCTV footage of bank robbery in Orangi town by arynews

    پولیس کے مطابق بینک عام عوام کے لیے ساڑھے پانچ بجے بند کردیا گیا تھا،لیکن 6 بجے دو ملزمان بینک آئے اور دروازہ بجایا، سیکورٹی گارڈ نے دروازہ کھول دیا اور ملزمان 20 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ بینک پر ایک ہی سیکورٹی گارڈ تعینات تھا، جس کو پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں لے لیا گیا ہے،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے.

  • کراچی پولیس گوشت خور ڈکیت گروہ کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی پولیس گوشت خور ڈکیت گروہ کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی : گوشت خور ڈکیت گینگ پولیس کے لئے چیلنج بن گیا تیسری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ذرائع نے بتا یا کہ شہر مختلف علاقوں میں میٹ شاپس پر ڈکیتیوں کے دوران اس گروہ میں شامل ملزمان رقم کے ساتھ ساتھ اپنا من پسند گوشت بھی لے جاتے ہیں ۔

    ملزمان نے گلشن اقبال، گلستان جوہر کے بعد ناظم آباد کی میٹ شاپ میں بھی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو اسلحے کے زور پرلوٹ مار کرتے نظر آر ہے ہیں۔

    ایک ڈاکو ہیلمٹ جبکہ دوسرا ڈاکو شناخت سے بچاوٴ کیلئے کیپ پہنا ہوا ہےڈاکو واردات کے دوران لاکھوں روپے کے ساتھ گوشت بھی لوٹ کر باآسانی فرار ہوئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے فریزر کھلوایا اور من پسند گوشت کاتھیلا تیار کیا اور پھر غائب ہوگیا، واضح رہے کہ گوشت خور ڈکیت گروہ کے نام سے مشہور ہونے والے ان بھوکے ڈکیتوں کا سراغ لگانے میں کراچی پولیس تاحال ناکام ہے۔


    meet by arynews

  • پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    لاہور : پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اور حساس داروں کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔

    دوران تفتیش دہشت گردوں نے بتایا کہ اُن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان الفاروق گروپ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضہ سے دہشت گردی کے لیے مواد کی تیاری اور خودکش جیکٹس بنانے کے فارمولےاور ایک کمپیوٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے دوسرے دہشت گردوں تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دوسرےدہشت گردوں کا تعلق استاد اسلم گروپ پنجابی طالبان سے ہے، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈی پی او ڈی جی خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی کو سراہا ہے۔