Tag: سی سی ٹی وی کیمرا

  • سعودی عرب: سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے قبل ان ہدایات پر عمل ضروری

    سعودی عرب: سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے قبل ان ہدایات پر عمل ضروری

    ریاض: سعودی حکام نے ملک بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں، کیمروں کی تنصیب کے وقت ان ہدایات پر عملدر آمد لازمی ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے استعمال کے قانون کا لائحہ عمل جاری کر دیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے سیکیورٹی ضوابط اور شرائط دیکھی جا سکتی ہیں، سرکاری گزٹ نے سی سی ٹی وی کیمروں کے قانون کے لائحہ عمل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

    یہ 20 دفعات پر مشتمل ہیں اور ان پر عمل درآمد قانون کے نفاذ کی تاریخ سے ہوگا۔

    سی سی ٹی وی کیمرے کسی بھی ادارے میں داخلے کے مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ آنے جانے والوں کی شناخت کی جا سکے۔

    گوداموں میں بھی کیمرے نصب کیے جا سکتے ہیں، ادارے کی تمام منزلوں کی راہداریوں اور بڑے ہالز میں بھی سی سی کیمرے نصب ہوں گے۔ دفاتر کے استقبالیہ حصے میں بھی تنصیب ہوگی۔

    اے ٹی ایمز کے علاوہ اہم مقامات اور آتشزدگی پر قابو پانے والے آلات کے مقامات پر بھی یہ کیمرے نصب ہوں گے۔

    پارکنگ لائٹس میں آنے جانے والے دروازوں پر بھی کیمرے نصب ہوں گے، الیکٹرک رومز، انٹرنل نیٹ ورک اور کمیونیکیشن رومز کے دروازوں پر بھی کیمروں کی تنصیب ہوگی۔

    ملاقاتیوں کے آنے جانے والے اس حصے میں بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے جہاں ملاقاتی گاڑیوں سے اترتے ہیں، سامان اتارنے اور لادنے والے مقامات اور مختلف سروسز والے مقامات پر بھی کیمرے نصب ہوں گے۔

    گیس سیلنڈرز روم یا کمپلیکس اور قریب کے علاقے میں بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

    سینٹرل ایئر کنڈیشن روم، قریب کے علاقے، پیٹرول اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقے، الیکٹرک زینوں اور سیڑھیوں پر بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا۔

    ایسے تجارتی اور اقتصادی ادارے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے مستثنیٰ ہوں گے جو بند شاپنگ سینٹرز کے اندر واقع ہوں گے، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر کسی بھی جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی منظوری دے سکتا ہے۔

  • چور کا لوٹ مار کے بعد ڈانس، پھر سی سی ٹی وی کیمرا دیکھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    چور نے 2 دوکان لوٹنے کے اپنی خوشی کا اظہار رقص کرنے سے کیا لیکن جیسے ہی اس کی نظر سی سی ٹی وی کیمرے پر  پڑی تو اس کے تاثرات ہی بدل گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی ایسی ویڈیو وائرل رہتی ہے جس میں انسان اور جانور انتہائی عجیب حرکت کرتے نظر آتے ہیں، اسی طرح حالیہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک چور ڈانس کرکے اپنی ڈکیتی کا جشن منارہا ہے۔

    یہ مضحکہ خیز واقعہ بھارت کی مدھیہ پردیش میں پیش آیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا، ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں چوری کرنے کے بعد مزے سے ڈانس کرتا ہے اور اس چشن کو دوبالا کرنے کے لیے گٹکھا بھی کھاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب دوکان کے مالک نے اگلی صبح اپنی دوکانیں کھولنے آئیں تو دیکھا کہ چور تالا توڑ کر رقم لوٹ کر لے گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swatkat (@swatic12)

    دوکاندار نے پولیس کو بلایا، پولیس نے واردات کی جگہ پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج  کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے ایک بہت خوش چور کی کلپ دیکھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’اپنی چھوٹی چھوٹی جیت کا جشن منانا چاہیے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ چور نے سی سی ٹی وی کیمرا دیکھا تو کہا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں بھائی میں تو پرفارم کرنے آیا ہوں۔